موٹرز لیکوئیڈیشن کمپنی کی اسٹراسبورگ، فرانس میں تنصیب کی فروخت کا عمل جاری

ڈیٹرائٹ، 10 نومبر/پی آرنیوزوائر – ایشیانیٹ/

موٹرز لیکوئیڈیشن کمپنی (MLC)، سابق جنرل موٹرز کارپوریشن، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹراسبورگ، فرانس میں اپنی پاورٹرین مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ تنصیب کی فروخت کے عمل کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو ایم ایل سی کے ماتحت ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ بینک آف امریکہ میرل لنچ بدستور اس فروخت کا مالیاتی مشیر ہے۔

جنرل موٹرز کمپنی نے اسٹراسبورگ تنصیب کی ممکنہ فروخت کا اعلان اصل میں ستمبر 2008ء میں کیا تھا، جس کا بیان کردہ مقصد ادارے کے لیے لیکوئیڈٹی تخلیق کرنا اور اسٹراسبورگ کا تنصیب کو نئے مالکوں کے زیر سرپرستی ترقی کے اضافی مواقع حاصل کرنا تھا۔

ایم ایل سی، جس کا کہنا ہے کہ تنصیب کی فروخت کے لیے اس کی کوششیں امریکہ میں باب 11 دیوالیہ پن کے مطابق ہیں، نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کی توجہ ایسے ممکنہ خریداروں پر مرکوز ہیں جو کارخانے کے موجودہ صارفین، فراہم کنندگان اور افراد کار کے ساتھ ساخت گری، انجینئرنگ اور ڈائی-کاسٹنگ آپریشنز کے عمل کو جاری رکھیں۔ 1967ء میں قائم کی گئی اسٹراسبورگ تنصیب جنرل موٹرز کمپنی (“NewGM”) اور BMW AG کی تیار کردہ مسافر گاڑیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی خودکار ٹرانسمیشنز تخلیق کرتا ہے۔ یہ تنصیب جدید انجینئرنگ سینٹر اور ایک عالمی معیار کی المونیم ڈائی-کاسٹ اور فاؤنڈری بھی چلاتا ہے۔

موٹرز لیکوئیڈیشن کمپنی کے بارے میں

موٹرز لیکوئیڈیشن کمپنی (سابقہ جنرل موٹرز کارپوریشن) اور متعدد ماتحت اداروں نے یکم جون 2009ء کو امریکی دیوالیہ عدالت برائے جنوبی ضلع نیو یارک میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ضابطہ دیوالیہ پن کے باب 11 کے تحت رضاکارانہ عرضداشت برائے اعانت درج کرائی۔ 5 جون 2009ء کو ضابطہ دیوالیہ پن کی شق 363 کے تحت موٹرز لیکوئیڈیشن کمپنی کے معقول حد تک تمام اثاثہ جات کو ایک نئے اور آزاد ادارے کو فروخت  کرنے کی منظوری کا حکم دیا گیا۔ فروخت 10 جولائی 2009ء کو بند کر دی گئی۔

عدالتی دستاویزات، بجدول سماعتوں کی فہرست، اور موٹرز لیکوئیڈیشن کمپنی کی دیوالیہ پن کی کاروائیوں کے کے لیے http://www.motorsliquidationdocket.com/ ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: موٹرز لیکوئیڈیشن کمپنی (Motors Liquidation Co.)

رابطہ: ٹم یوسٹ (Tim Yost)، +1-248-204-8689، +1-248-227-1694 (موبائل)، یا

اسٹیو بلو (Steve Blow)، ایزبرینر پبلک ریلیشنز، +1-248-641-1446، +1-248-303-1067 (موبائل)،

دونوں برائے موٹرز لیکوئیڈیشن کمپنی