بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام کی عالمی رونمائی، دو ہفتوں میں 18 لاکھ بدصورت لوگوں کی درخواستیں مسترد

لندن، 10 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام نے دنیا کے خوبصورت ترین باشندے ظاہر کر دیے، 18 لاکھ کو مسترد کر دیا گیا

صرف خوبصورت لوگوں کے لیے ڈیٹنگ کی ممتاز ویب سائٹ www.BeautifulPeople.comپیر 26 اکتوبر کو دنیا بھر کے لیے پیش کی گئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے درمیان سائٹ نے 190 ممالک کے تقریبا 18 لاکھ دلکشی سے محروم افراد کو مسترد کیا ہے۔ پر امید افراد میں سے صرف 3 لاکھ 60 ہزار نئے اراکین کو داخلہ دیا گیا ہے۔ سویڈن، برازیل اور ناروے مجموعی طور پر سب سے زیادہ خوبصورت ممالک ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ جرمنی اور برطانیہ سے آنے والی درخواستیں سب سے کم کامیاب ہوئیں۔ سب سے ناکام ملک ہیٹی رہ جس کے 100 فیصد درخواست دہندگان کے لیے کا کامیابی کا تناسب 0 فیصد رہا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091109/LA06085-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091109/LA06085-b)

(لوگو:http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091026/LA92438LOGO-a)

(تصویر:http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091026/LA92438-c)

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام کی عالمی رکنیت 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اوسطا 40 لاکھ نئے صارفین روزانہ ویب سائٹ کو ملاحظہ کر رہے ہیں۔ جب سے سائٹ کا اجراء ہوا ہے، اس نے تنازعات اور مباحثوں کو جنم دیا ہے۔ حتی کہ حریف ویب سائٹوں نے یہاں کے مسترد کردہ افراد کو حاجت روائی کرنا شروع کر دی ہے اور مشرق وسطی میں اس سائٹ کو بند کرنے کی متعدد کوششیں کی جا چکی ہیں۔

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام کے بانی رابرٹ ہنزے (Robert Hintze) نے کہا کہ “شدید ردعمل کے باوجود، اعداد و شمار جھوٹ نہیں بول رہے – کہ ہم ایک حقیقی طلب کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام ہمارے ناقدین کے لیے اخلاقا بہت بدصورت ہو سکتی ہے، لیکن بڑھتی ہوئی کامیابی ایک خوبصورت سچ ہے۔”

تو ان میں سے سب سے حسین کون ہے؟

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام کے مینیجنگ ڈائریکٹر گریگ ہوج نے کہا ہے کہ “سویڈن اور برازیل جمالیاتی اعتبار سے دنیا کی سب سے فیضیاب ملک ثابت ہو رہے ہیں۔ جرمن مرد اور عورت زیادہ حسین نہیں ہیں، وہ انتہائی کرخت صورتوں والی تصاویر شامل کرا رہے ہیں، انہیں تھوڑا سا گداز ہونا ہوگا۔ بالکل یہی صلاح روسی مردوں کے لیے ہوگی، اگرچہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ وہ انتہائی غیر متاثر کن ہیں۔

“میں کہوں گا کہ برطانیہ ٹھوکر کھا رہا ہے کیونکہ وہ اپنی ظاہری شکل و صورت کو بہتر بنانے پر زیادہ وقت صرف نہیں کر رہے اور طبعی ‘اہلیت’ کی جانب زیادہ جھک رہے ہیں۔ برازیلی اور اسکاندے نیوی حسینوں کے مقابلوں میں برطانوی حسن و جمال میں پیچھے ہیں۔”

ہر خطے میں 100 فیصد نئی درخواستوں میں سے مردوں کی کامیابی کے اولین 21 تناسب

ہر خطے میں 100 فیصد نئی درخواستوں میں سے عورتوں کی کامیابی کے اولین 21 تناسب

65 فیصد سویڈن (65 فیصد سویڈش مرد جن کی سائٹ پر درخواستیں قبول کی گئیں)

76 فیصد ناروے (76 فیصد نارویجین خواتین جن کی سائٹ پر درخواستیں قبول کی گئیں)

45 فیصد برازیل

68 فیصد سویڈن

40 فیصد ڈنمارک

66 فیصد آئس لینڈ

39 فیصد اطالیہ

45 فیصد برازیل

37 فیصد پرتگال

44 فیصد روس

28 فیصد ارجنٹائن

37 فیصد ریاستہائے متحدہ امریکہ

28 فیصد ناروے

35 فیصد فرانس

25 فیصد ہسپانیہ

26 فیصد اطالیہ

24 فیصد ریاستہائے متحدہ امریکہ

24 فیصد کینیڈا

23 فیصد کینیڈا

23 فیصد ترکی

20 فیصد آسٹریلیا

22 فیصد ہسپانیہ

20 فیصد فرانس

21 فیصد آسٹریلیا

20 فیصد ترکی

19 فیصد ارجنٹائن

18 فیصد کوریا

19 فیصد میکسیکو

17 فیصد چین

16 فیصد پرتگال

15 فیصد جاپان

16 فیصد بھارت

15 فیصد بھارت

15 فیصد لتھووینیا

15 فیصد جرمنی

15 فیصد کوریا

12 فیصد برطانیہ

15 فیصد چین

9 فیصد روس

15 فیصد برطانیہ

9 فیصد پولینڈ

13 فیصد جرمنی

*مشرق وسطی کے کئی علاقوں میں ویب سائٹ پر پابندی کے باعث وہاں سے بڑی تعداد میں افراد سائٹ میں شمولیت اختیار نہیں کر سکے۔ البتہ ہزاروں افراد ان رکاوٹوں کو توڑنے میں کامیاب ہوئے جن میں سے ایرانی خواتین سب سے زیادہ مشہور ہیں۔

بقیہ علاقوں کی مکمل فہرست کے لیے رابطہ کیجیے

beautifulpeople@goldengoosepr.com

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام کس طرح کام کرتا ہے

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام کے کام کا انداز انتہائی سادہ ہے۔ خواہش مند فرد اپنی تصویر اور مختصر تعارف کے ساتھ درخواست دے گا۔ اگلے 48 گھنٹوں میں صنف مخالف کے افراد اپنے مخصوص فولڈ میں اس کی شمولیت یا عدم شمولیت پر رائے دیں گے۔ اس کے لیے ان کے پاس ‘ہاں بالکل’، ‘ہمم ہاں، ٹھیک ہے’، ‘ہمم نہیں، واقعی نہیں’ اور ‘نہیں ہر گز نہیں’ کے آپشنز ہیں۔ یہ نظام مکمل طور پر جمہوری ہے اور اکثریت کی آرا حتمی ہیں۔

اس وقت رش کے بھرپور اوقات میں شہرت اور قبول کیے جانے کے خواہشمند افراد فی منٹ 400 درخواستیں داخل کرا رہے ہیں۔

ایک اعلی عالمی طرز زندگی

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کے اراکین مندرجہ ذیل سہولیات کا لطف اٹھا سکتے ہیں:

— مسحور کن تقریبات اور وضع دار عالمی نیٹ ورک

— معرف فلم اور ٹی وی کمپنیوں کی جانب سے رسائی

— مشہور ماڈلنگ ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ رابطے

— بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام اور معروف کاروباری اداروں کے درمیان شراکت داریوں کے ذریعے کشادہ پیشہ ورانہ نیٹ ورکس

 

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام افراد کے فوری اور کامیابی سے ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے معروف:

— 10 ہزار سے زائد افراد نے بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام کے ذریعے سنجیدہ تعلقات قائم کیے

— اراکین کے ہاں 400 سے زائد خوبصورت بچے پیدا ہوئے

— 80 ہزار سے زائد اراکین نے بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام پر رومانوی وقفہ گزارا

 

بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام www.BeautifulPeople.com پر موجود ہے۔

ذریعہ: بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام (BeautifulPeople.com)

 

رابطہ: مکی ہائنز-سانگر (Miki Haines-Sanger)،

یا ریمی لی فیورے (Remy Le Fevre)،

دونوں برائے گولڈن گوز پی آر (Golden Goose PR)،

جی بی +44-207-376-0070،

جی بی +44-7900-690-574،

beautifulpeople@goldengoosepr.com،

برائے بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام

 

ہدایت برائے مدیران: بیوٹیفل پیپل ڈاٹ کام کے بانی رابرٹ ہنزے اور مینیجنگ ڈائریکٹر گریگ ہوج انٹرویو کے لیے دستیاب ہیں۔خاص ملک کی درجہ  بندی معلوم کرنے کے لیے، یا بقیہ خطوں کی فہرست کے لیے beautifulpeople@goldengoosepr.com پر رابطہ کیجیے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مکی ہائنز-سانگر یا ریمی لی فیورے از گولڈن گوز پی آر؛

جی بی +44-207-376-0070

جی بی +44-7900-690-574

متبادل کے طور پر ای میل کیجیے beautifulpeople@goldengoosepr.com