پی اینڈ جی نے دنیا بھر میں بہترین فراہم کنندگان کو اعزازات سے نوازا

سنسناٹی ، 5 نومبر 2009ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اعزازات کارکردگی، تعاون اور شراکت داری کا اعتراف کرتے ہیں

دی پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی (Procter & Gamble Company) (این وائی ایس ای:PG) نے ادارے کے اعلی کارکردگی دکھانے والے فراہم کنندگان کو سراہنے کے لیے گزشتہ رات اپنے سالانہ سپلائر ایوارڈز کی میزبانی کی۔

(لوگو:http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090115/CLTH035LOGO-a)

پی اینڈ جی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بوب میک ڈونلڈ () نے ادارے کے سالانہ سپلائر ایوارڈز کے موقع پر دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ترقی کے لیے پی اینڈ جی کی حکمت عملی دنیا کے زیادہ حصوں میں زیادہ موثر انداز میں صارفین کی زندگیوں کو چھونا اور انہیں بہتر بنانا ہے۔ یہ حکمت عملی پی اینڈ جی کے اغراض سے متاثر ہے اور اس پر عملدرآمد  صرف فراہم کنندگان کی شراکت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ہم سب کی توجہ زندگیوں کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، جس کے لیے ہمیں –مشترکہ طور پر– رسدی زنجیر کو جدید تر، رواں کرنے اور بہتر بنانا ہوگا، تاکہ کام کے عمل کو سادہ بنایا جائے اور موجودہ انسانوں اور آنے والی نسلوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ماحول دوست حل تخلیق کی جائیں۔

پی اینڈ جی کے 80 ہزار فراہم کنندگان میں سے 2009ء کے لیے “سپلائر آف دی ایئر” کے اعلی ترین اعزازات حاصل کرنے والے تھے:

– بی اے ایس ایف ایس ای (BASF SE) از لدوگشافن، جرمنی، پی اینڈ جی کے دھوبی خانے، کپڑوں کی حفاظت اور زیبائش حسن و آرائش کے کاروباروں کے لیے کیمیاوی مادے اور کیمیائی اختراعات پیش کرتا ہے؛

– کلائی-ڈیل مینوفیکچرنگ کمپنی (Cly-Del Manufacturing Co.) از واٹر بری، کنیکٹی کٹ جو شمالی امریکہ میں پی اینڈ جی کے ڈیوراسیل (Duracell) کاروبار کو بیٹری پرزہ جات فراہم کرتا ہے؛

– ایوونک انڈسٹریز (Evonik Industries) از ایسن، جرمنی جو پی اینڈ جی کے دھوبی خانے اور ڈائپر بنانے کے کاروباروں کے لیے کیمیائی مادے اور اجزاء فراہم کرتا ہے؛

– ہیوپیک انکارپوریٹڈ (Havpak, Inc.) از کنگ آف پرشیا، پنسلوینیا اور ایک مستند خاتون ملکیتی کاروبار پی اینڈ جی کو پیکیجنگ، اسمبلی اور کانٹریکٹ مینوفیکچرنگ خدمات فراہم کرتا ہے؛

– جونز لانگ لاسیل (Jones Lang LaSalle) از شکاگو، الینوائے جو دنیا بھر میں پی اینڈ جی کے دفاتر اور تجربہ گاہوں کو تنصیباتی تنظیم کی خدمات فراہم کرتا ہے؛

– نوووزائمز (Novozymes) از باگسفائرد، ڈنمارک پی اینڈ جی کے دھوبی خانوں اور دھلائی میں مدد دینے والی مصنوعات کے لیے خامرے (انزائمز) فراہم کرتا ہے؛

– روکٹین (RockTenn) از نورکراس، جارجیا دنیا بھر میں پی اینڈ جی کے کئی کاروباری اداروں کو پیکیجنگ، کسٹمائزیشن اور ڈسپلے  کا فراہم کنندہ ہے۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ کلائی-ڈیل مینوفیکچرنگ کمپنی، جونز لانگ لاسیل اور نوووزائمز نے “سپلائر آف دی ایئر” کے اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ ادارے رسدی زنجیر پر پی اینڈ جی کے ملازمین کی جانب سے وسیع البنیاد مقداری و معیاری قدر پیمائی پر مسلسل بہترین شمار حاصل کرے پر اعزاز سے نوازے گئے۔

گلوبل پرچیزز کے نائب صدر رک ہوز (Rick Hughes) نے کہا کہ “مارکیٹ کو تبدیل کرنے والی جدیدیت سے لے کر رسدی زنجیر پر فوقیت تک، ہمارے فراہم کنندہ شراکت دار ایک مستحکم مستقبل کی تعمیر میں اساسی اہمیت رکھتے ہیں۔ اپنے بیرونی کاروباری شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ذریعے اب پی اینڈ جی اپنے عروج پر ہے، جو مشترکہ اہداف کے حصول، چیلنجز سے نمٹنے اور جاری جدت طرازی کو فراہم کرنے کو ممکن بناتے ہیں۔

متعدد “سپلائر آف دی ایئر” اعزازات کے انتخاب کے ساتھ ساتھ پی اینڈ جی کے انٹرنل سپلائر پرفارمنس مینجمنٹ نظام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام اداروں کو “کارپوریٹ سپلائر ایکسیلنس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 55 فراہم کنندگان تھے:

ایکسینچر ایل ایل پی (Accenture LLP)

البانی انٹرنیشنل کارپوریشن(Albany International Corp.)

بی اے ایس ایف ایس ای(BASF SE)

برمین پرنٹنگ(Berman Printing)

بشوف+کلائن(Bischof+Klein)

سی سی ایل لیبل(CCL Label)

کلیورٹیک ایس آر ایل(CLEVERTECH SRL)

کوسمنٹ ایس پی اے (Cosmint S.p.a.)

ڈی کلووسٹرمینز-ہوائرٹ این وی(D.Cloostermans-Huwaert N.V.)

ارنسٹ اینڈ ینگ(Ernst & Young)

ایوونک انڈسٹریز(Evonik Industries)

فارم فرائٹس انٹرنیشنل بی وی(Farm Frites International B.V.)

فاسٹینل کمپنی(Fastenal Company)

فائبرٹیکس نان وونز(Fibertex Nonwovens)

فریجا ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس اے/ایس(FREJA Transport & Logistics A/S)

گوانڈسٹری ڈووبڈ(GoIndustry DoveBid)

ہیوپاک انکارپوریٹڈ(Havpak, Inc.)

ہیکو لمیٹڈ(Hayco Ltd.)

ہائنز-گلاس جرمنی(HEINZ-GLAS, GERMANY)

ہیولیٹ-پیکارڈ(Hewlett-Packard)

ہوون-ڈیٹن کارپوریشن(Hooven-Dayton Corporation)

ایچ پی وی انجینئرنگ ایس آر او(HPV Engineering s.r.o.)

انٹرنیشنل فلیورز اینڈ فریگرینسز انکارپوریٹڈ (International Flavors & Fragrances Inc.)

انٹراسکوپ مینوفیکچرنگ انکارپوریٹڈ(Interscope Mfg., Inc.)

جے سی فیولیٹ(JC Fiolet)

جونز لانگ لاسیل(Jones Lang LaSalle)

لنگمان جی ایم بی ایچ(Lingemann GmbH)

ملینیم اسپیشلٹی کیمیکلز(Millennium Specialty Chemicals)

نیلسن پیکیجنگ کمپنی انکارپوریٹڈ(Nelson Packaging Company Inc.)

نپون شوکوبائی کمپنی لمیٹڈ(Nippon Shokubai Company Limited)

نورڈسن کارپوریشن(Nordson Corporation)

نوووزائمز(Novozymes)

پاکس آسٹریلیا / ون ایشیا(PAX Australia / One Asia)

پیگاس نان وونز(PEGAS NONWOVENS)

پریمیئر پیکیجنگ انکارپوریٹڈ(Premiere Packaging, Inc.)

پروموشن ایگزیکیوشن پارٹنرز(Promotion Execution Partners)

پی ٹی سپٹاکیماس آبادی(PT Ciptakemas Abadi)

کوالٹی ایسوسی ایٹس انکارپوریٹڈ(Quality Associates, Inc.)

آر کے ڈبلیو ایس ای (RKW SE)

روکٹین(RockTenn)

سانڈلر اے جی-شوارزنباخ / جرمنی(Sandler AG-Schwarzenbach / Germany)

ساسول اولیفنز اینڈ سرفیس ٹینٹس (Sasol Olefins & Surfactants)

شنائیڈر نیشنل کیریئرز انکارپوریٹڈ(Schneider National Carriers, Inc.)

اسمتھ ٹرانسپورٹ انکارپوریٹڈ(Smith Transport, Inc.)

اسپیڈیشن سروس لمیٹڈ(Spedition Services Limited)

سپیریئر بلک لاجسٹکس(Superior Bulk Logistics)

ٹانیکس انکارپوریٹڈ(Tanax, Inc)

ٹیکنی مارک ایل ایل سی(Technimark LLC)

دی کلائی-ڈیل مینوفیکچرنگ کمپنی(The Cly-Del Manufacturing Co.)

دی اوریگون پوٹیٹو کمپنی(The Oregon Potato Company)

دی اسپیشلائزڈ پیکیجنگ گروپ انکارپوریٹڈ(The Specialized Packaging Group, Inc.)

ٹائم ریلیز سائنسز انکارپوریٹڈ(Time Release Sciences Inc.)

ٹویو ایروسول انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ(Toyo Aerosol Industry Co., Ltd.)

ٹرانسپورٹاڈورا جولیون (Transportadora Jolivan)

چونگرونگ پروڈکٹس آف پیپر پرنٹنگ(Zhongrong Products of Paper Printing)

میک ڈونلڈ نے کہا کہ “میں حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے اور اہداف کے حصول  میں مدد کے لیے بیرونی کاروباری شراکت داروں کی شاندار خدمات اور وابستگیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان ہزاروں فراہم کنندگان کے لیے بھی انہی نیک خواہشات کا اظہار کروں گا ، جو آج اعزاز یافتگان میں تو شامل نہیں لیکن وہ صارفین کی زندگیوں کو بہتر اور مکمل بنانے کے عمل میں پی اینڈ جی کی مدد کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔”

پروکٹر اینڈ گیمبل کے بارے میں

دن میں تین ارب مرتبہ پی اینڈ جی کی مصنوعات دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنتی ہیں۔ ادارہ قابل بھروسہ، معیاری اور قائدانہ برانڈز کے مستحکم ترین پورٹ فولیو کا حامل ہے جن میں پیمپرز (ر)، ٹائیڈ (ر)، ایریل (ر)، آلویز (ر)، وسپر (ر)، پینٹین (ر)، ماک 3 (ر)، باؤنٹی (ر)، ڈان (ر)، گین (ر)، پرنگلز (ر)، چارمن (ر)، ڈاؤنی (ر)، لینور (ر)، ایمز (ر)، کریسٹ (ر)، اورل-بی (ر)، ایکٹونیل (ر)، ڈیوراسیل (ر)، اولے (ر)، ہیڈ اینڈ شولڈرز (ر)، ویلا (ر)، جلیٹ (ر)، براؤن (ر) اور فیوژن (ر) شامل ہیں۔  پی اینڈ جی کمیونٹی میں دنیا بھر کے 80سے زائد ممالک سے تقریباً 135،000 ملازمین شامل ہیں۔ پی اینڈ جی اور اس کے برانڈز کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور تفصیلی معلومات کے لیے http://www.pg.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: دی پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی

رابطہ: ٹریسی لانگ (Tressie Long) از پی اینڈ جی ،

+1-513-983-7720

long.t.6@pg.com