ایسیشن نے جنوب مغربی ایشیا کے لیے اٹانو چودھری کو نائب صدرا ور جنرل مینیجر مقرر کر دیا

نئی دہلی، 3 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– نئے  علاقائی سربراہی کی تعیناتی کے ذریعے جنوب مغربی ایشیا میں ایسیشن (Acision) کی موجودگی مستحکم

دنیا کی معروف میسیجنگ کمپنی ایسیشن (Acision) نے آج جنوب مغربی ایشیا کے لیے اٹانو چودھری کی بطور نائب صدر اور جنرل مینیجر تقرری کا اعلان کیا ہے۔ موبائل آپریٹرز، سامان فروخت کنندگان اور سسٹم انٹیگریٹرز کے ساتھ کام کرنے کا ٹیلی کمیونی کیشنز صنعت کا وسیع تجربہ رکھنے والے چودھری ایسیشن کے جنوبی ایشیائی انتظام کو سنبھالیں گے اور ترقی کی ایک جارحانہ حکمت عملی کے ذریعے خطے میں ادارے کی موجودگی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایسیشن کی سینٹرل سیلز کے سینئر نائب صدرجیرارڈ ڈیلانی (Gerard Delany) تبصرہ کرتے ہیں کہ : “اٹانو کی شمولیت جنوب مغربی ایشیا کی مارکیٹ میں اعلیٰ صارفی خدمات کی فراہمی اور علاقے میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے عہد سے وابستگی کا اظہار ہے۔ عالمی کھاتوں کو منظم کرنے کے وسیع تجربے اور ٹیلی کمونیکیشن صنعت کی شاندار معلومات ہمارے کاروبار کو بڑا فائدہ پہنچائے گی کیونکہ ہم خطے میں اپنے صارفین کی سپورٹ اور کاروبار میں اضافے کے لیے حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔”

ایسیشن سے قبل چودھری ڈیلی تھیم نیٹ ورکس (Dilithium Networks) میں وی پی سیلز جنوب مغربی ایشیا تھے اور سیلز اور کھاتوں کے انتظام کے معاملات سنبھالتے تھے۔ چودھری خطے میں نورٹیل نیٹ ورکس (Nortel Networks) اور الکاٹیل (Alcatel) کے اعلیٰ سیلز عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں ٹیلی کام کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے والے چزدھری بڑے اور پیچیدہ کھاتوں کو منظم کرنے کے حوالے سے اچھی ساکھ رکھتے ہیں اور بھارتی اور عالمی صارفین کے ساتھ کئی ملین ڈالرز کے بڑے معاملات طے کر چکے ہیں۔

ایسیشن نائب صدر اور جنرل مینیجر برائے جنوب مغربی ایشیا اٹانو چودھری نے کہا کہ “استحکام، قیادت اور میسیجنگ، موبائل ڈیٹا خدمات اور چارجنگ کے حوالے سے ایسیشن ایک شاندار مقام پر ہے اور میرا ہدف خطے میں اس صلاحیت و استعداد کو مزید بڑھانا ہے۔ ایسیشن ایک اچھی ساکھ کی حامل کمپنی ہے اور میں اپنی توانائیاں اور خیالات اس کے کاروبار کو مزید ترقی دینے اور موجودہ و ممکنہ صارفین کے ساتھ تعلقات کو پروان چڑھانے میں خرچ کروں گا۔ جنوبی ایشیا میں ایسیشن کی مستقل سرمایہ کاری اس امر کا ثبوت ہے کہ مشکل اقتصادی حالات میں بھی وہ ایک مضبوط ادارہ ہے اور میں اگلے چند سالوں میں مارکیٹ شیئر میں زبردست اضافے کی صلاحیت دیکھ رہا ہوں۔”

اُدت شنکر بدستور بھارت کے لیے کنٹری مینیجر ہوں گے۔ ڈیلانی نے کہا کہ “اُدت بھارت میں ہماری ترقی کی رفتار میں ایک اہم حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی کوششیں ہماری کامیابی میں کلیدی کردار رکھتی ہیں۔”

ایسیشن

ایسیشن (Acision) دنیا کی معروف میسیجنگ کمپنی ہے، جو دنیا بھر میں 300 سے زائد نیٹ ورک آپریٹرز اور سروس پرووائیڈرز کو کمیونی کیشنز کے حل فراہم کرتی ہے۔ http://www.acision.com

ذریعہ: ایسیشن یو کے لمیٹڈ(Acision UK Ltd)

 

رابطہ (صرف برائے ذرائع ابلاغ)

ماریہ ہڈسن ()،

ایسیشن،

ٹیلی فون: +44(0)118-930-8826 / +44(0)7894-604-040

ای میل: maria.hudson@acision.com

 

رادھا کے فلویرک،

ایسیشن،

ٹیلی فون: +65-6505-1021 / +65-9863-1449

ای میل: radha.floerke@acision.com