نئی معیشت میں آپشنز برابری کا ایک عظیم ذریعہ ہیں: سیامیٹر (ر) عالمی ایگزیکٹو ڈائریکٹر

مڈلینڈ، مشی گن، 2 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ای-کامرس بدلتی ہوئي صورتحال سے مطابقت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے

ڈاؤ کارننگ کے آن لائن بنیادوں پر قائم کاروبار سیامیٹر (XIAMETER) (ر) کی عالمی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیلے باش (Shelley Bausch) کے مطابق عالمی معیشت کی بحالی کے دوران کیمیکل کمپنیوں کی ترقی کے لیے حجم نہیں بلکہ جدت طرازی، موثریت اور ماحول دوستی زیادہ اہم ہے۔

ایک حالیہ کیمیکل خریدنے کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے باش نے کہا کہ “کم مارجن اور مقابلاتی دباؤ اداروں کو کاروبار کےتیز تر  اور بہتر طریقوں کی جانب دھکیلا ہے۔ وہ ادارے جو صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور ساتھ ساتھ لاگت کے لحاظ سے زیادہ سود مند ثابت ہونے میں خود کو ڈھال سکتے ہیں، وہ قدری زنجیر (ویلیو چین) میں زیادہ کامیاب ہیں۔”

باش نے کہا کہ انٹرنیٹ کا بہتر استعمال ایک مثال ہے، اس کے لیے انہوں نے امریکہ کے ادارہ مردم شماری کے اعداد و شمار پیش کیے جس کے مطابق ساخت گروں اور تاجروں کے درمیان کاروبار-در-کاروبار ٹرانزیکشن 2007ء میں ای-کامرس کا 93 فیصد تھی۔

انہوں نے کہا کہ “رسد کنندگان اور صارفین دونوں کے لیے فروخت اور خرید ہر دو کے لیے ای-کامرس ہموار ہو چکی ہے۔ یہ کاروبار اور صارفین اور ممکنہ صارفین سے رابطے کا تیز تر، زیادہ موثر اور ماحول دوست طریقہ ہے۔ آن لائن کاروبار کی نمایاں خصوصیت – ایک ماہرانہ ویب سائٹ اور ای-کامرس سروسز چھوٹی کمپنیوں کو بڑی کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ بڑی کمپنیوں کے لیے انٹرنیٹ انہیں چھوٹے آغاز جیسے لچک دار اور فوری اقدام کی سہولت دیتا ہے۔”

باش نے صارف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی کاروباری حکمت عملی میں تبدیلی لانے کے لیے ڈاؤ کارننگ کے اپنے تجربات کو بھی شامل گفتگو کیا۔ ڈاؤ کارننگ 2002ء میں سلیکونز کی آن لائن خریداری کا بانی ہے جب اس نے سیامیٹر (ر) برانڈ اور کاروباری نمونے کا آغاز کیا، تاکہ معیاری سلیکون مصنوعات ہر وقت، مارکیٹ قیمتوں پر مبنی خواہش اور ضرورت رکھنے والے صارفین کو خدمات فراہم کی جا سکیں۔ یہ مادے کثیر صنعتوں، بشمول پرسنل کیئر، تعمیرات اور آٹوموٹو کے لیے کارکردگی کو بڑھاوا دینے کے مواد کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، جہاں استحکام، دیرپائی، چپک اور موسم سے تحفظ جیسی خصوصیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اس سال، ڈاؤ کارننگ نے سیامیٹر کاروباری نمونے کو پھیلاتے ہوئے صارفین کے لیے اضافی اختیارات شامل کیے ہیں، جن میں 2100 مصنوعات کی بڑھتی ہوئی لائن، بہتر سیلف-سروس تفاعل کے ساتھ نیا آرڈر شامل کرنے کا پلیٹ فارم، حجم کی مقدار، قیمت اور کریڈٹ کی شرائط کے اختیارات اور براہ راست www.xiameter.com یا مقامی تقسیم کار سے خریدنے کی صلاحیت شامل ہیں۔

باش نے کہا کہ “کامیاب ادارے وہ ہوتے ہیں جو بدلتی ہوئی صورتحال میں خود کو ڈھالنے—لچک رکھنے والے، ہمیشہ آگے دیکھنے والے اور صرف اپنی مصنوعات کو نہیں بلکہ صارفین کو بہترین انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے کاروبار میں تبدیلیاں  کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔”

شیلے باش کی مزید باتیں سننے کے لیے ڈاؤ کارننگ کا یوٹیوب صفحہ

(www.youtube.com/watch?v=rg9XtBM1Dgw&feature=player_profilepage) ملاحظہ کیجیے۔

سیامیٹر برانڈ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.xiameter.com۔

ڈاؤ کارننگ کے بارے میں

ڈاؤ کارننگ (Dow Corning) http://www.dowcorning.com دنیا بھر میں 25 ہزار سے زائد صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کارکردگی کو بڑھاوا دینے والے حل فراہم کرتا ہے۔ سلیکون اورسلیکون کی بنیاد پر تیار کردہ ٹیکنالوجی اور جدت میں عالمی رہنما سجھا جانے والا ڈاؤ کارننگ ادارے کے ڈاؤ کارننگ (ر) اور سیامیٹر (ر) (https://www.xiameter.com/) برانڈز کے ذریعے 7 ہزار سے زائد مصنوعات اور خدمات پیش کرتا ہے۔ ڈاؤ کارننگ ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو ڈاؤ کیمیکل کمپنی اور کارننگ انکارپوریٹڈ کی یکساں ملکیت ہے۔ ڈاؤ کارننگ کی کل سالانہ فروخت کا نصف سے زائد امریکہ سے باہر ہوتا ہے۔

سیامیٹر (ر) برانڈ کے بارے میں

ڈاؤ کارننگ کارپوریشن کا سیامیٹر (XIAMETER) (ر) معیاری سلیکون مصنوعات کی مارکیٹ خواہش پر مبنی قیمتیں پیش کرتا ہے۔ 2002ء میں شروع کیا گیا کاروبار سلیکون سیال، مہر بند مسالے، کیمیائی مرکب، آمیزے اور ربڑ سمیت 2100 مصنوعات پیش کرتا ہے۔ سیامیٹر (ر) ایک سادہ نمونہ کاروبا رہے جو ہموار خدمات اور ویب-ممکن آرڈر پلیٹ فارم کے ذریعے سستی مصنوعات پیش کر رہا ہے۔ یہ صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو جانتے ہیں کہ انہیں کس چیز کی ضرورت ہے اور وہ اضافی خدمات اور تکنیکی مدد نہیں چاہتے۔ مزید جاننے کے لیے www.xiameter.com دیکھیے۔

ذریعہ: سیامیٹر (XIAMETER)

رابطہ: باب چین (Bob Chen)،

+86-21-5298-4668،

bchen@apcoworldwide.com،

برائے سیامیٹر