تعمیراتی شاہکار رہائش گاہ ڈیونشائر ہاؤس فوری فروخت کے لیے

نیویارک، 30 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نیویارک کے گرینچ گاؤں کے قلب میں شاندار رہائش

نیو یارک شہر کے تاریخی گرینچ گاؤں میں مثالی جگہ پر واقع ڈیونشائر ہاؤس (Devonshire House)، جو قبل از جنگ عظیم کی ایک تعمیراتی لحاظ سے منفرد عمارت ہے جو 28 ایسٹ 10 ویں اسٹریٹ پر واقع ہے، کو اپنی بے مثال مشترکہ ترقیاتی کام میں ڈھالاجا رہا ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091029/NY01840)

1928ء میں معروف ماہر تعمیرات ایمری روتھ کی ڈیزائن کردہ یہ عمارت دراصل ولیم کیونڈش، ڈیوک آف ڈیونشائر  کی لندن رہائش گاہ سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔ اینٹوں اور سرخ مٹی کا بہترین استعمال، اور انگریزی زمانے کی عمارتی تفصیلات بشمول ڈیونشائر خاندان کا نشان، نے اس عمارت کو ایک تعمیراتی شاہکار بنا دیا۔

ڈیولپر اور ڈیونشائر ایسوسی ایٹس ایل ایل سی کی نائب صدر جینفر اسٹیگ نے کہا کہ “ڈیونشائر ہاؤس جدید و قدیم کے امتزاج کا بہترین ملاپ چاہنے والے خریداروں کے لیے پیش ہے۔ قبل از جنگ عظیم کی مستحکم تعمیر اور ایمری روتھ کے دلکش ڈیزائن کو تزئین و آرائش کے ذریعے مزید نکھارا گیا ہے، جس نے اب عمارت کو مکمل طور پر جدید بنا دیا ہے اور پرتعیش مشترکہ رہائش گاہیں تخلیق کی ہیں جو کشادہ وضع اور شائستہ اندرون کے حامل ہیں۔”

صرف ایک ماہ قبل آغاز کے اعلان سے اب تک ڈیونشائر ہاؤس 7 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے اور 4 معاہدے ظاہر ہو چکے ہیں۔ اس وقت صرف 28 رہائش گاہیں دستیاب ہیں اس لیے خریدار ایک خواب گاہ سے لے کر 4 خواب گاہوں تک کے گھر میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، مزید برآں نجی چبوتروں کے ساتھ ڈپلیکس پینٹ ہاؤس بھی شامل ہیں۔ ڈیونشائر ہاؤسز میں رہائش گاہوں کی قیمتیں 1،050،000 امریکی ڈالرز سے شروع ہوتی ہیں اور جدول کے مطابق اس کا قبضہ 2010ء کے موسم بہار میں ملنا ممکن ہے۔

عمارت کی خاص فروخت و مارکیٹنگ فرم اسٹربلنگ مارکیٹنگ ایسوسی ایٹس کے رابرٹ میک کین نے کہا کہ “خریدار عمارت کے مشہور پتے اور خوبصورت رہائش گاہوں کے باعث کھنچے آ رہے ہیں جو مین ہٹن کے ترقی یافتہ ترین اور مطلوب ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ مزید برآں مرکز شہر میں ڈیونشائر ہاؤس جیسی خوبصورتی اور انتہائی تفصیلات کی حامل کوئی مشترکہ رہآئش مارکیٹ میں موجود نہیں، اس لیے خریدار اس تاریخی عمارت میں اپنا گھر حاصل کرنے کے اس موقع کو گنوانا نہیں چاہ رہے۔”

خریدار کو معلوم ہو گا کہ اندرون (انٹیریئر) کو انٹیریئر ڈیزائنر وکٹوریا ہاگن نے انتہائی غور و فکر کے بعد از سر نو ڈیزائن کیا ہے تاکہ تفصیلات اور ڈیزائن کے حوالے سے بے مثال کشش کا عکاس ہو۔ عمارت متعدد رہائشی سہولیات کی بھی حامل ہے جن میں چھت پر منظری چبوترے اور روایتی انگریزی صحن کا باغ شامل ہیں جنہیں انگریزی ماہر ارضی مناظر ایڈمنڈ ہالینڈر نے از سر نو ڈیزائن کیا ہے۔ اضافی خصوصیات میں فٹنس سینٹر اور ایک بچوں کا کمرۂ تفریح شامل ہے، ساتھ ساتھ سائیکل کھڑی کرنے کی جگہ، افرادی خانے اور سرد ذخیرہ خانہ شامل ہیں۔

یہ رہائش گاہیں مین ہٹن کے شاندار قریبی علاقہ گرینچ گاؤں میں واقع ہیں، جہاں قدیم و جدید دونوں قسم کے ریستوراں، بوتیک اور باغات اور پرسکون گلیوں کے ساتھ مشہور نیو یارک جامعہ بھی ہے۔

مزید معلومات کے لیے 212-475-2810 پر رابطہ کیجیے یا ویب سائٹ www.DevonshireHouseNYC.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: ڈیونشائر(Devonshire)

رابطہ: روبنسٹائن ایسوسی ایٹس، انکارپوریٹڈ (Rubenstein Associates, Inc.)

تعلقات عامہ: اینا لا پورتے (Anna LaPorte)،

alaporte@rubenstein.com؛

+1-212-843-8048

 

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=139184