انرسس اورلیکون بیٹری بزنس خریدے گا

ریڈنگ، پنسلوینیا، 30 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

صنعتی بیٹریوں کے دنیا کے سب سے بڑے تیار کنندہ، مارکیٹر اور تقسیم کار انرسس (EnerSys) (NYSE: ENS) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے سوئس کمپنی ایکیو ہولڈنگ اے جی (Accu Holding AG) (SIX: ACUN) کے صنعتی بیٹری کے کاروبار کو حاصل کرنے کے لیے ایک حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ سودے کی ایکیو ہولڈنگ کے عام اجلاس میں منظوری ضروری ہے۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس 24 نمبر 2009ء کو طلب کیا گیا جس کے بعد سودے کو مکمل کیا جائے گا۔

انرسس او ای بی ٹریکشن بیٹریز انکارپوریٹڈ کے حصص اور اورلیکون اسٹیشنری بیٹریز انکارپوریٹڈ اور اس کے سویڈش سیلز ماتحت ادارے کے اثاثہ جات اور قرضہ جات حاصل کرے گا۔ ادارے، جو اورلیکون بیٹری کے نام سے کام کرتے ہیں، 50 ملین سالانہ سے زیادہ مشترکہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔

ان اداروں کے تمام ملازمین بشمول ایکیو ہولڈنگ کے چند ملازمین انرسس منتقل کیے جائیں گے۔ انرسس سویٹزرلینڈ میں اورلیکون بیٹری کے کارخانوں کے حوالے سے اسٹریٹجک اختیار پر غور کر رہا ہے، جس کا مقصد عہدیداران اور متعلقہ ملازمین کے ساتھ مناسب گفتگو ہے، تاکہ اورلیکون بیٹری کے اعلیٰ معیار کے ڈیزائنز کو یورپ میں انرسس کے دوسرے کارخانوں کو منتقل کیا جائے۔ اس حصول کے کے ساتھ ساتھ، صارفین کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے، انرسس سویٹزرلینڈ کے گریٹر باسل علاقے میں یورپین پروڈکٹ ڈیولپمنٹ اینڈ ایپلی کیشن سینٹر کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو اورلیکون بیٹری اور انرسس دونوں کے صارفین کو خدمات فراہم کرے گا۔

انرسس یورپ کے صدر ریمنڈ کوبیز (Raymond Kubis) نے کہا کہ “اورلیکون بیٹری انتہائی بہترین انداز میں تیار کردہ مصنوعات کے ساتھ بہت اچھی ساکھ رکھتا ہے جو ٹیلی کام، افادۂ عام، ریل اور سامان کو لادنے والی اشیاء کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی تکمیلیت کی ایپلی کیشنز کو مکمل کرتا ہے۔ ہماری نظریں اورلیکون بیٹری کے صارفین اور اپنے نئے رفقائے کار کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہم اپنی عالمی سطح پر موجودگی کے ذریعے اورلیکون بیٹری صارفین کے لیے زیادہ وسیع تر مواقع پیش کر سکتے ہیں۔”

انرسس کے چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جان ڈی کریگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “جیسا کہ ہم نے پہلے مشاہدہ کیا تھا کہ ہم اپنی مستحکم مالیاتی پوزیشن کے باعث اس بحرانی و مشکل اقتصادی صورتحال کو اچھی کمپنیوں کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں جو معیاری مصنوعات اور تجربہ کار لوگوں کی حامل ہوں جو توانائی کو محفوظ کرنے کے صنعتی انداز کی مارکیٹ میں اپنے قائدانہ کردار کو مزید مستحکم کرنے میں ہماری مدد کریں۔”

ہدایت برائے مدیران: انرسس دنیا بھر میں صارفین کے لیے توانائی کے محفوظ شدہ حل برائے صنعتی ایپلی کیشنز، ساخت گران اور ریزرو پاور اور حرکی توانائی کی بیٹریاں، چارجرز، بجلی کے آلات اور بیٹری لوازمات تیار اور تقسیم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ حرکی توانائی کی بیٹریاں برقی فورک ٹرکوں اور دیگر برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں میں استعمال ہو رہی ہیں۔ ریزرو پاور بیٹریاں ٹیلی کمیونی کیشنز اور افادۂ عام کی صنعتوں، تسلسل سے توانائی فراہم کرنے والے اور ہنگامی ضرورت کے لیے بجلی چاہنے والی متعدد ایپلی کیشنز میں استعمال ہو رہی ہیں۔ ادارہ دنیا بھر میں اپنی سیلز اور مینوفیکچرنگ تنصیبات کے ذریعے 100 سے زائد ممالک میں بعد از فروخت اور اپنے صارفین کو سپورٹ سروس بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے رچرڈ زوڈیما، ایگزیکٹو نائب صدر، انرسس، پی او بکس 14145، ریڈنگ، پنسلوینیا، 19612-4145، امریکہ۔ ٹیلی فون: 800-538-3627؛

ویب سائٹ: http://www.enersys.com

مستقبل کے حوالے سے بیانات کے بارے میں انتباہ

یہ خبری اعلامیہ (اور اس اعلامیہ کے موضوعات پر زبانی بیانات) مستقبل کے حوالے سے بیانات کے حامل ہیں (جس کا مطلب ہے کہ وہ پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ برائے 1995ء یا ریفارم ایکٹ کے زمرے میں آتے ہیں) جس میں اس اعلامیہ میں شامل انرسس کی ایسی آمدنی، اندازوں، منصوبوں، مقاصد، امیدوں اور ارادوں کے حوالے سے بیانات شامل ہیں جو تاریخی حقائق نہیں ہیں، ان بیانات کو اس طرح کے الفاظ سے پہچانا جا سکتا ہے جیسا کہ “یقین ،” “منصوبہ،” “چاہنا،” “امید ،” “ارادہ ،” “اندازہ،” “توقع،” “ہوگا،” اور اسی طرح کے دیگر طریقہ اظہار۔ تاہم یہ انہی احاطوں تک محدود نہیں ہیں، اس سے بھی زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ کارکردگی کار، مواقع اور انرسس کی پیشرفتوں کے بارے میں تمام بیانات جن کی توقع یا امید مستقبل میں ہے، بشمول فروخت میں اضافے، آمدنی اور آمدنی فی حصص میں اضافہ، اور مارکیٹ شیئر، ساتھ ساتھ مستقبل کی کارکردگی کار کے متعلق رجائیت یا قنوطیت ظاہر کرنے والے تمام بیانات مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں جو ریفارم ایکٹ کے زمرے میں آتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات آنے والے کل اور کارکردگی کار کے بارے میں انتظامیہ کے موجودہ نظریوں اور مفروضوں پر مبنی ہوتے ہیں اور اہم کاروباری، اقتصادی اور مقابلاتی غیر یقینی کیفیات اور امکانات اور حالات میں تبدیلی کا سبب بنتے ہیں، جن میں سے کئی وجوہات انرسس کے اختیارات و ضابطے سے باہر ہیں۔ اس اعلامیہ میں پیش کردہ بیانات اس خبری اعلامیہ کے اجراء کی تاریخ تک کے ہیں، اس کے باوجود کہ یہ انرسس کی ویب سائٹ اور دیگر پر دستیاب رہے گا۔ انرسس تاریخ اجراء کے بعد نئے واقعات و حالات کے پیش نظر ان بیانات کو اپ ڈیٹ یا ان پر نظر ثانی کرنے کا پابند نہیں ہے۔

حالانکہ انرسس مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات جاری نہیں کرتا جس کے بارے میں وہ معقول بنیادوں پر یقین نہ رکھتا ہے، تاہم انرسس اس کی درستگی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ مذکورہ عوامل، بشمول دیگر حتمی نتائج کو اس طرح کے بیانات میں پیش کردہ نتائج سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں۔ انرسس کے نتائج، بشمول آمدنی کے اندازوں،  پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہونے والے دیگر عناصر کے بارے میں جاننے کے لیے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں انرسس کی جمع کردہ دستاویز دیکھیے جس میں 27 ستمبر 2009ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے فارم 10-Q پر انرسس کی سہ ماہی رپورٹ میں شامل “آئٹم 2، انتظامی گفتگو اور مالیاتی صورتحال کا تجزیہ اور آپریشنز کے نتائج، بشمول “مستقبل کے حوالے سے بیانات” دیکھئے۔ مستقبل کے حوالے سے کسی بھی بیان پر حد درجہ اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔

ذریعہ: انرسس (EnerSys)

 

رابطہ: رچرڈ زوڈیما (Richard Zuidema)،

ایگزیکٹو نائب صدر برائے انرسس،

+1-800-538-3627