اوکٹافارما گروپ اور فری سینیس کابی کے درمیان ایچ ای سائلیٹیڈ ری کمبی نینٹ پروٹین کے خصوصی

بیڈ ہومبرگ، جرمنی اور لاخن، سویٹزرلینڈ، 29 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اوکٹافارما گروپ (Octapharma Group) اور فری سینیس کابی (Fresenius Kabi) نے ایچ ای سائلیٹڈ ری کمبی نینٹ پروٹین کی تیاری کے لیے فری سینیس کابی کی ایچ ای سائلیشن (HESylation) (ر) ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اجازہ، پیشرفت اور رسد کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت فری سینیس کابی اپنی ملکیتی ایچ ای سائلیشن (ر) ٹیکنالوجی کا اجازہ اوکٹافارما کو دے گا۔ یہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہائیڈروکسی ایتھل اسٹارچ (“HES”) پر مبنی ہے جو اوکٹافارما کی ہیومن سیل-لائن پلیٹ فارم سے حاصل کردہ ری کمبی نینٹ پروٹین کے ساتھ مل جائے گا –یہ ملاپ کو بہتر پروڈکٹ پروفائل کے ساتھ ایک علاجی لحمیہ (تھراپیٹک پروٹین) کی تخلیق کے ارادے سے کیا جا رہا ہے۔

فری سینیس کابی لحمیہ تبدیلی کو اپنانے اور آپٹمائز کرنے کا خواہاں ہے جو اس کی ایچ ای سائلیشن (ر) ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی جائے گی اور بعد ازاں اوکٹافارما کو مناسب ایچ ماخوذ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ معاہدے کے تحت، اوکٹافارما مزید پیشرفت اور کمرشلائزیشن کو دیکھے گا۔ فری سینیس کابی واضح اور سنگ میل پر ادائیگی، تحقیقی فنڈنگ اور ایچ ای سائلیشن (ر) ٹیکنالوجی کی لائسنسنگ کے لیے فروخت پر رائلٹی حاصل کرے گا۔

اوکٹافارما کا ہیومن سیل-لائن پلیٹ فارم

اوکٹافارما کا بنیادی کاروبار انسانی پلازما اور انسانی سیل لائنزسے اعلیٰ معیار کے انسانی لحمیہ علاجی طریقے حاصل، پیدا اور فروخت کرنا ہے۔ گزشتہ بارہ سالوں میں، اوکٹا فارما نے کامیابی سے تجارتی بنیادوں پر نو تشکیل علاجی لحمیات کی ورائٹی کے اظہار کے لیے انسانی HEK293F سیل-لائن پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔

اوکٹافارما کے انسانی سیل-لائن سے حاصل کردہ نو تشکیل شدہ ایک تحقیقی نئی ادویاتی ایپلی کیشن FVIII مئی 2008ء میں امریکہ میں درج کی گئی۔ ھیمسٹر سیل-لائن کے مقابلے میں ایک انسانی سیل-لائن ایکسپریشن سسٹم کا استعمال بہتر لحمیاتی فنکشنز، قابلیت پذیری اور مامونیت پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ایچ ای سائلیشن (ر) ٹیکنالوجی

ایچ ای سائلیشن (HESylation) (ر) ٹیکنالوجی ہائیڈروکسی ایتھل اسٹارچ (“HES”) کے شعبے میں وسیع تجربے کا نچوڑ ہے جو فری سینیس کابی نے ادویاتی درجے کے ایچ ای ایس کے سب سے بڑے عالمی پیش کار کی حیثیت سے حاصل کیا ہے۔ ایچ ای ایس مکئی کے مومی نشاستے سے حاصل کیا جاتا ہے اور جسم کے خامروں کی جانب سے مستحیل کیا جا سکتا ہے۔ ایچ ای ایس حل 30 سے زائد سالوں سے خون کے حجم میں کمی کا علاج کرنے اور خون عمل و کارگزاری کی خصوصیات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ایچ ای سائلیشن (ر) ٹیکنالوجی ایچ ای ایس سالموں کو جوڑنے کے مخصوص عمل کے ذریعے ادویات اور ان کی خصوصیات کی مستہدف اصلاح کی سہولت دیتی ہے۔ یہ ادویات سازی کے کلیدی خصائص جیسے ادغام، مامونیت، ہاف-لائف، پانی کی حل پذیری اور تحفظ کو تبدیل کر سکتی ہے۔

ایچ ای سائلیشن (ر) ٹیکنالوجی حقوق ملکیت دانش کے وسیع پورٹ فولیو کے حاطے میں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.HESylation.com۔

اوکٹافارما گروپ کے بارے میں

اوکٹافارما گروپ سویٹزرلینڈ کا ایک آزاد ادارہ ہے جو دنیا بھر میں کام کرتا ہے۔ اوکٹافارما کا بنیادی کاروبار زندگی کے لیے خطرناک بیماریوں کے علاج کے لیے اعلیٰ معیار کے انسانی لحمیات کی تیاری، پیداوار اور فروخت ہے۔

ادارے کے 28 ممالک میں 3500 سے زائد ملازمین ہیں اور یہ پانچ جدید ترین پیداواری تنصیبات کا مالک ہے جو بالترتیب آسٹریا، فرانس، جرمنی، سویڈن اور میکسیکو میں واقع ہیں۔ ادارے کی فروخت آمدنی 2008ء میں 886 ملین یورو تک جا پہنچی جس کے ساتھ ای بی آئی ٹی 256 ملین یورو ہے۔

اوکٹافارما گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے: www.octapharma.com

فری سینیس کابی

فری سینیس کابی (Fresenius Kabi) ہسپتال اور اس سے باہر تشویشناک اور پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے مصنوعات تیار کرتا ہے۔ فری سینیس کابی کی بنیادی مصنوعات میں سیال  مبدل،  خون حجم مبدل اور درونِ ورید انتظامی ادویات کے ساتھ ساتھ غیر امعائی اور در معائی تغذیہ اور ایپلی کیشن کے لیے طبی آلات شامل ہیں۔

فری سینیس کابی دنیا بھر میں 20 ہزار سے زائد ملازمین اور تقریباً 55 سیلز آرگنائزیشنز اور 55 سے زائد پروڈکشن سائٹس کا حامل ہے۔ 2008ء میں فری سینیس کابی نے 2495 ملین یورو کی فروخت کیں اور 443 ملین یورو کا آپریٹنگ منافع (ای بی آئی ٹی) حاصل کیا۔ فری سینیس کابی اے جی ہیلتھ کیئر گروپ فری سینیس ایس ای کا 100 فیصد ماتحت ملکیتی ادارہ ہے۔

فری سینیس کابی کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ www.fresenius-kabi.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: اوکٹافارما(Octapharma)

رابطہ: فرینک فیلر (Frank Feller)

مینیجر بزنس ڈیولپمنٹ از کابی انوویشن سینٹر،

فری سینیس کابی ڈوئچے لینڈ جی ایم بی ایچ،

+49-6172-608-8406، frank.feller@fresenius-kabi.com؛ یا

اولاف والٹر (Olaf Walter)،

انٹرنیشنل بزنس مینیجر،

کواگیولیشن، از اوکٹافارما اے جی،

+41-55-451-21-15، Olaf.Walter@octapharma.ch