دوسری سالانہ ایشیا ہائی ٹیک سمٹ میں مائیکروسافٹ ‘عالمی طور پر منسلک دنیا میں جدت طرازی’ کو موضوع بنائے گا

ٹوکیو، 26 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کاروباری و ٹیکنالوجی کے حوالے سے جدید ذہن عالمی سطح پر منسلک ہائی-ٹیک اور برقی صنعت میں ترقی پانے کے لیے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کریں گے

مائیکروسافٹ کارپوریشن کی 2009ء ایشیا ہائی ٹیک سمٹ میں ایک منسلک دنیا میں پیشرفت کرنے اور تین اہم کاروباری لوازمات: جدت طرازی، کارکردگی اور پیشرفت، پر نگاہیں مرکوز رکھنے کے ذریعے ہائی ٹیک اور برقی مصنوعات تیار کنندگان کو درپیش اہم عالمی مسائل کے اثرات اور ان چیلنجز سے پیدا ہونے والے مواقع کا کھوج لگایا جائے گا۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)

مائیکروسافٹ اور اس کے صنعتی شراکت دار مختلف کاروباری حل پیش کریں گے جو ہائی-ٹیک اور برقی مصنوعات تیار کنندگان کو اپنی عالمی ویلیو چینز کو آپٹمائز کرنے، جدت طرازی کے عمل کو مہمیز دینے، شراکت داروں اور سپلائرز کے ساتھ اعلیٰ روابط قائم کرنے اور صارفی تعلقات اور مارکیٹ شیئر میں اضافے میں مدد کے لیے جدید حل کے نافذ کو ممکن بنائیں گے۔

مائیکروسافٹ ایشیا ہائی ٹیک سمٹ کاروباروں اور آئی ٹی ایگزیکٹو دونوں کو درپیش عالمی چیلنجز کی وسیع اقسام سے نمٹے گی۔ اجلاس کے شرکاء دیگر ہائی-ٹیک اور برقی مصنوعات تیار کرنے والے اداروں سے وابستہ رہنماؤں کی تقاریر سنیں گے کہ آج کی پر آشوب اقتصادی صورتحال میں کس طرح انہوں نے جدت طرازی، آپریشنل استعدادِ کار اور ترقی کا سفر جاری رکھا ہے۔ مزید برآں شرکاء کو اپنی عالمی ویلیو چینز اور شرکاء و فراہم کنندگان کے ساتھ اعلیٰ معیار کے تیز رفتار کنکشن بنانے میں مدد کے لیے مائیکروسافٹ اور شرکاء کے پیش کردہ حل کو دریافت کریں گے۔

ہائی-ٹیک اور الیکٹرانکس کے لیے نئے حل

مائیکروسافٹ کے معروف ٹولز پیش کرتا ہے جو انجینئرز اور پلانٹ-فلور آپریٹرز سے لے کر سپلائی چینل اہلکاروں اور کسٹمر سیلز اور مارکیٹنگ نمائندگان تک سب کو مصنوعات کے چھوٹے دائرۂ حیات اور تیزی سے تبدیل ہوئی صارف کی طلب کے ماحول میں کامیاب ہونے کا موقع دیتے ہیں۔

مائیکروسافٹ ایشیا ہائی ٹیک سمٹ پریزینٹیشنز کامیابی کے لیے لازمی عناصر کی وسیع رینج پر نگاہیں مرکوز رکھیں گی، جن میں جدت طرازی اور مصنوعات کی لائف-سائیکل مینجمنٹ (PLM)، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سیلز کی موثریت، سپلائی چین کی وزیبلٹی اور تعاون، مینوفیکچرنگ آپریشنز، اور انٹرپرائز پرفارمنس مینجمنٹ (EPM) شامل ہیں۔ مائیکروسافٹ اس امر کو بھی نمایاں کرے گا کہ اس کا پارٹنر ایکوسسٹم کس طرح مستقل ہائی-ٹیک اور برقی مصنوعات بنانے والی صنعت کو حل فراہم کرتا ہے۔

مائیکروسافٹ صارفی و شرکا کی شمولیت

اس موقع پر شراکت داروں کی جانب سے پیش کردہ حل بھی نمایاں کرے گا جن میں ایکسینچر پی ایل سی ، ڈیزالٹ سسٹمز ، پیرامیٹرک ٹیکنالوجی کارپوریشن ، سیمنز پروڈکٹ لائف سائیکل مینجمنٹ سافٹ ویئر انکارپوریٹڈ، انفوسس ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور کامسٹار سسٹمز انکارپوریٹڈ شامل ہیں، اس کے علاوہ معروف ہائی-ٹیک اور برقی مصنوعات تیار کرنے والے صارفین کی جنب سے صنعت پریزینٹیشن بھی پیش کی جائیں گی جن میں کینن انکارپوریٹڈ ، ایل جی الیکٹرونکس، کوانٹا کمپیوٹر انکارپوریٹڈ ، سام سنگ ، ٹی ڈی کے-لمبڈا یو کے، لمیٹڈ اور توشیبا کارپوریشن شامل ہیں۔

ایکسینچر (Accenture) مینجمنٹ کاک پٹ، کے ساتھ ساتھ سیلز اور سروس سلوشنز، کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔ ڈیزالٹ سسٹمز (Dassault Systemes)، پی ٹی سی (PTC) اور سیمنز (Siemens) پی ایل ایم سافٹ ویئر اپنی کامیابیاں اور ہائی-ٹیک اور برقی مصنوعات کی صنعت میں مائیکروسافٹ کی بنیاد پر اپنے اگلی نسل کے پی ایل ایم حل پیش کریں گے۔ انفوسس (Infosys) انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP)، انٹرپرائز کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (CRM) اور سپلائی چین مینجمنٹ (SCM) حل کا مظاہرہ کرے گا۔ کامسٹار (Camstar) مائیکروسافٹ پلیٹ فارم پر تیار کردہ مینوفیکچرنگ ایگزیکیوشن اور انٹرپرائز معیار کے مینجمنٹ حل پیش کرے گا اور ان کا مظاہرہ کرے گا۔ مائیکروسافٹ، جس کی مصنوعات بشمول ایکس بوکس وڈیم گیم سسٹم اور زیون، جو خود بھی ہائی ٹیک مینوفیکچرر اور سروس پرووائیڈر ہے، بھی آج دنیا بھر میں ہائی ٹیک کمپنیوں کودرپیش عالمی مسائل سے دوچار ہے۔ مائیکروسافٹ متعاون ڈیزائن کے استعمال سے مصنوعات اور خدمات تخلیق کرتا ہے اور پیچیدہ سپلائی چینز اور ملٹی چینل کسٹمر چینز پر صارفین کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے پر بھروسہ کرتا ہے۔ ان کاروباری پروسسز کو پی ایل ایم، ایس سی ایم، ای آر پی، مینوفیکچرنگ ایگزیکیوشن سسٹمز (MES)، سی آر ایم، اور ای پی ایم ایپلی کیشنز کی سپورٹ حاصل ہے جو مائیکروسافٹ کے بنیادی ڈھانچے، ایپلی کیشن پلیٹ فارم اور بزنس پروڈکٹیوٹی ٹولز کو قوت بخشتی ہیں۔ مزید برآں مائیکروسافٹ کسی بھی ڈیوائس – ڈیسک ٹاپ، موبائل یا براؤزر- پر معروف اور فطری یوزر انٹرفیسز کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ڈیٹا اور پروسس کی رسائی بڑھانے کے ذریعے ان بزنس ایپلی کیشنز میں اپنی سرمایہ کاری کی زیادہ سے زيادہ قدر کو نکالتا ہے، اس عمل میں کردار کی بنیاد پر متعاون پورٹلز اور اندرونی و بیرونی شراکت داروں کو کلاؤڈ-بیسڈ ایپلی کیشنز اور ہوسٹڈ آن لائن سروسز کے ذریعے منسلک کرنے کے ذریعے پیداوار کو بہتر بنانا شامل ہے۔

ورلڈ وائیڈ مینیجنگ ڈائریکٹر، ہائی ٹیک اینڈ الیکٹرانکس انڈسٹری، مائیکروسافٹ سنجے روی کہتے ہیں کہ “موجودہ اقتصادی بحران میں چند ادارے بڑی مشکل سے گزارہ کر رہے ہیں اور طوفان کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن دیگر اس موقع کو ایک رہنما ادارے کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آنے اور مستقبل میں مستحکم ترقی کے لیے خود کو پوزیشن میں لانے کے طور پر استعمال کریں گے۔ ہائی-ٹیک اور برقی مصنوعات کی صنعت میں طویل المیعاد کامیابی کے لیے مارکیٹ شیئر بنانا ناگزیر ہے۔ معیشت میں بہتری کے لیے تیاری کرنے کی خاطر ہائی-ٹیک کمپنیوں کو زیادہ جدت طرازی، صارف کے ساتھ گہرے تعلق اور سیلز اور مارکیٹ کی موثریت درکار ہوگی۔ شناسا اور آسان استعمال، کردار کی بنیاد پر پیش کردہ پیداواری حل اور نئی سافٹ ویئر-جمع-خدمات صلاحیتیں جو ایک ادارے میں زیادہ سے زیادہ افراد تک لائن-آف-بزنس ایپلی کیشنز کی رسائی کو بڑھانے اور اختیار کرنے کے فیصلے کے لیے درکار وقت کو کم کرنے میں مدد دے گا اور ساتھ ساتھ ہائی-ٹیک اور الیکٹرانکس ویلیو چین میں شراکت دار اور صارفین بھی کلیدی مختیار ہوں گے۔”

ایشیا ہائی ٹیک سمٹ میں شرکت کرنے والے ایگزیکٹوز مائیکروسافٹ کی صنعت کی عمیق معلومات سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ آپریشنز کو آپٹمائز کر کے اپنے کاروباری عمل کو آئی ٹی سے مطابق بہتر کر سکتے ہیں اور اپنے حتمی نتائج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ وہ سیکھیں گے کہ ہر ڈیسک ٹاپ پر انٹرپرائز کاروباری حل اور ذاتی پروڈکٹیوٹی حل کے درمیان خلا کو پر کرنے کے لیے مائیکروسافٹ کے رول-بیسڈ پروڈکٹیوٹی حل کو قوی کرنے کے لیے کس طرح سیکھا جا سکتا ہے تاکہ لوگوں، معلومات اور عوامل کو مختلف ڈیوائسز کے درمیان وقت اور مقام سے بالاتر ہو کر منسلک کیا جا سکے۔

ایشیا ہائی ٹیک سمٹ کئی نئی مصنوعات کے ہائی ٹیک اور الیکٹرانکس انڈسٹری فوائد کا مظاہرہ کرے گی۔ شرکاء سیکھیں گے کہ کس طرح ونڈوز 7 انٹرپرائز ڈیٹا تک کہیں سے بھی انتہائی محفوظ انٹرنیٹ بیسڈ رسائی فراہم کرتا ہے۔ ایشیا ہائی ٹیک سمٹ یہ بھی ظاہر کرے گی کہ مائیکروسافٹ آفس 2010ء، شیئرپوائنٹ سرور 2010ء اور مائیکروسافٹ ڈائنامکس سی آر ایم کس طرح ابلاغ، تعاون اور سماجی نیٹ ورکنگ کی صلاحیتوں کو یکجا کرتے ہیں، جو سفری و دیگر اخراجات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں اور وسیع تر تعاون کو ممکن بناتی ہیں۔

انٹیل (Intel) کارپوریشن میں اپنے ابتدائی اجراء کے مراحل میں، مثال کے طور پر، ونڈوز 7 انٹیل ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر انتظامی قابلیت،کثیر الاستعمالیت اور کارکردگی میں بہتری کے ذریعے آئی ٹی اخراجات میں کمی اور ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ حاصل ہوتا ہے۔ مزید برآں ڈیل (Dell) اپنے 100،000 ڈیسک ٹاپس اور پورٹ ایبل کمپیوٹرز کو ونڈوز 7 آپریٹنگ سسٹم پر اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ ڈیسک ٹاپ مینجمنٹ کے اخراجات کو کم اور ڈیٹا سیکورٹی کو بڑھایا جا سکے۔ ونڈوز 7 پر اپ گریڈ کے ذریعے، ڈیل کو آئی ٹی مینجمنٹ کے کام میں کمی، نیٹ ورک تحفظ میں اضافے اور کمپیوٹر کی کارکردگی میں بہتری کی امید ہے۔ ڈیل، ایک عالمی آئی ٹی حل فراہم کنندہ اور مائیکروسافٹ کا گولڈ سرٹیفائیڈ شراکت دار، موثر اور کم قیمت ابلاغ کے لیے صارفین کو جدید مائیکروسافٹ ایکسچینج سرور حل بھی پیش کرنے سے وابستہ ہے۔ مائیکروسافٹ ایکسچینج سرور 2010ء کے مستقبل کے اجراء کے حوالے سے ڈیل نے صارفین کے لیے نئے حل اور خصوصیات سے فائدہ اٹھانے میں مدد کے لیے خود پوزیشن میں آ گیا ہے تاکہ وہ اخراجات میں زیادہ بچت، پیداوار میں اضافہ اور ابلاغ میں بہتری لا سکیں۔

مائیکروسافٹ کے ہائی ٹیک اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ گروپ کے بارے میں

مائیکروسافٹ کا ہائی ٹیک اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ گروپ ہائی-ٹیک اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو نئی اور بہتر مصنوعات زیادہ تیزی اور کم قیمت میں تیار کرنے کے لیے ان اداروں سے وابستہ افراد کی مدد، مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں تعاون میں اضافے، فروخت اور صارفی خدمات کو بہتر بنانے، اور پلانٹ-فلور آپریشنز کو رواں کرنے میں مصروفِ عمل ہےتاکہ ہر درجے پر یہ پیشرفت نظر آ سکے۔ کلیدی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے والا مائیکروسافٹ مشکل ترین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اداروں کی مدد کرنے والے کئی اقسام کے حل کا ایک مکمل مجموعہ کرتا ہے۔ ادارے کے ٹیکنالوجی حل افراد کو اپنی عالمی ضروریات پوری کرنے، معیار میں اضافے اور ویلیو چین میں نئے طریقوں سے اخراجات کو کم کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ مزید معلومات http://www.microsoft.com/hightech پر دستیاب ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں کے ادراک میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

ہدایت برائے مدیران: اگر آپ مائیکروسافٹ کے حوالے سے مزید معلومات کے خواہاں ہیں تو مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ ملوماتی صفحات پر مائیکروسافٹ ویب پیج http://www.microsoft.com/presspas/ ملاحظہ کیجیے۔ اس خبری اعلامیہ کی اشاعت کے موقع پر ویب روابط، ٹیلی فون نمبر اور عہدے درست کیے گئے تھے لیکن ممکن ہے کہ یہ تبدیل ہو گئے ہوں۔ صحافی اور تجزیہ کار اضافی مدد کے لیے مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا دیگر متعلقہ روابط سے رابطہ کر سکتے ہیں جو http://www.microsoft.com/presspass/contactpr.mspx پر درج ہیں۔

رابطہ: وینڈی گروور (Wendy Grover) برائے مائیکروسافٹ کارپوریشن

+1-425-705-7609

wegrover@microsoft.com؛ یا

ریپڈ رسپانس ٹیم برائے ویگنر ایڈسٹروم ورلڈ وائیڈ

+1-503-443-7070

rrt@waggeneredstrom.com

برائے مائیکروسافٹ کارپوریشن