بیوٹی فل پیپل ڈاٹ کام کا عالمی افتتاح

لندن ،اکتوبر26،PRNewswire-AsiaNet/–

دنیا کے سب سے خوبصورت نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بدصورت لوگوں پر پابندی

پیر26اکتوبر2009سےصرف خوبصورت لوگوں کیلئے منتخب ڈیٹنگ سائٹwww.BeautifulPeople.com عالمی سطح پرلائیو ہونے جارہی ہے۔ اس سائٹ کاایک واضح مشن ہے کہ عالمی سطح پرخوبصورت لوگوں کی ایک مکمل  کمیونٹی تشکیل دی جائے۔

(Photo: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091026/LA92438-c)

(Photo: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091026/LA92438-b)

(Logo:  http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091026/LA92438LOGO-a)

BeautifulPeople.comبرطانیہ، امریکا،ڈنمارک،جاپان،اسپین،اٹلی،کنیڈااورآسٹریلیامیں پہلے سے موجود نیٹ ورک کے 180,000اراکین کے ساتھ شروع ہورہی ہے۔آج صبح جو نئے علاقے اس میں شامل ہورہے ہیں، ان میں فرانس،جرمنی،ہندوستان،ہانگ کانگ،روس،چین اور باقی بچ جانے والے آسٹریلین،ایشین،جنوبی امریکن،اور یورپی علاقوں کی شمولیت سے أیہ دنیا کے خوبْصورت لوگوں کی سب سے بڑی سائٹ بن جائے گی۔

ہر قومیت کے لوگوں کے درمیان روابط کی خاطر کثیر اللسانی خصوصیت،عالمی سماجی اور سفری کلینڈراورایڈوانسڈ ویڈیونیٹ ورک متعارف کرایا جارہاہے۔

BeautifulPeople.comمیں ہر کسی کو خوش ٓمید کہا جائے گا، مگربیس فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں مرد وخواتین کورد کیا جائے گا۔

اہل اراکین اپنی تصویراور مختصر ذاتی خاکے کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔اس خصوصی کمیونٹی  میںشمولیت کا فیصلہ صنف مخالف کے اراکین اپنے ووٹ کے ذریعہ 48گھنٹوں کے دوران  کریں گے ۔اراکین کے پاس درج ذیل ریٹنگ ہوگی:

‘Yes definitely’, ‘Hmm yes, OK’, ‘Hmm no, not really’ and ‘NO Definitely NOT’.

ووٹنگ کا نظام جمہوری ہے اور اکثریت کا فیصلہ حتمی ہوگا۔وہ افراد جو متاثر کرنے میں ناکام رہیں گے رد کردئیے جائیں گے۔

درخواست دہندہ ریٹنگ کے طریقہ کار کو براہ راست ریٹنگ گراف پر دیکھ سکیں گے، جو سرخ اور سبز کے درمیاں جھولتا رہے گا،جس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ پہلے سے موجود رکن انہیں کس طرح  جانچ رہاہے۔

BeautifulPeople.comکے بانی روبرٹ ہنٹز کا کہنا ہے کہ “BeautifulPeople.com” اس اصول کے تحت کام کرتا ہے کہ ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ ہو جس کیلئے اس میں کشش پائی جائے۔جو کہ انسانی فطرت ہے۔صرف خوبصورت لوگوں کواپنے دروازے سے اجازت دے کر ہم نے پہلی رکاوٹ ہٹادی ہے۔

“دوسری سائٹس گھوڑوں اور جنگلی سورؤں  کا جنگل ہیں۔BeautifulPeople.comچیتوں اور غزالوں کے حیران کن کھیل کیلئے مخصوص کی گئی ہے۔

گوکہ رکنیت سے انکار کی وجہ سے  اس سائٹ کو قائم کرنے والوں کو جان سے مارنے کے خطرات ہیں ۔ناموری کے شوق میں قبولیت کی امیدلگائے ہزاروں اراکین روزانہ درخواستیں جمع کرارہے ہیں۔

ایک منتخب عالمی لائف اسٹائیل

BeautifulPeople.com کے اراکین کو کئی حسب   خواہش   فوائد حاصل ہوں گے۔

۔۔نمود ونمائش والی پارٹیاں اورگلوبل نیٹ ورک کا جیٹ سیٹ

۔۔ ان فلم اور ٹی وی کمپنیوںکی جانب سے رابطہ جو  اس سائٹ کو استعمال کرتی ہیں۔

۔۔اس سائٹ کو استعمال کرنے والی اعلیٰ سطح کی ماڈلنگ کمپنیاوں کے ساتھ امکانی روابط ۔

۔۔BeautifulPeople.com اورنمایاں کاروباروں کے ساتھ پارٹنرشپ کے ذریعہ وسیع تر پیشہ ورانہ نیٹ ورک

سب سے اہم یہ کہ BeautifulPeople.comلوگوں کو فوری اور کامیابی کے ساتھ قریب لانے کیلئے پہچانی جاتی ہے ۔اعداد وشمار درج ذیل ہیں:

۔۔ 80ہزار سے زائد اراکین BeautifulPeople.comکے ذریعہ رومانی تعلق رکھتے ہیں۔

۔۔10ہزار سے زائد لوگوں کے درمیان BeautifulPeople.comکے ذریعہ سنجیدہ تعلقات اور شادیاں ہوئی ہیں۔

۔۔400سے زائد خوبصورت بچے BeautifulPeople.comکے ذریعہ ملاپ کے نتیجے میں پیدا ہوئے ہیں۔

BeautifulPeople.comکے منیجنگ ڈائریکٹر گریگ ہوج اضافہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ:”لوگ نیٹ پرغیر پر کشش لوگوں سے مل کر   وقت اور پیسہ ضائع کرنے سے اکتا گئے ہیں۔ہماری لانچنگ سے پہلے خوبصورت لوگوں کیلئے خصوصاً کوئی ٓن لائین نیٹ ورکنگ اور ڈیٹنگ خدمت موجود نہیں تھی۔ BeautifulPeople.comمیں تلاش کرنے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس پر جو بھی موجود ہے وہ خوبصورت ہے۔

کیسے شامل ہواجائے:

BeautifulPeople.comمیں شمولیت مفت ہے۔

شمولیت کا مرحلہ تین منٹ سے زیادہ وقت نہیں لیتا ۔صرف تصویر اور شخصی خاکہ درکار ہوتا ہے۔مشکوک خطوط پر چیک لگی ہوئی ہے۔مرد اراکین خواتین کو اور خواتین مرد اراکین کو ووٹ دیتے ہیں۔ہر رکن مکمل طورپر ایک خوبصورت کمیونٹی تشکیل دینے میں مدد دیتا ہے۔جس میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی،سماجی اور پیشہ ورانہ انداز میں روابط بناسکتے ہیں۔

BeautifulPeople.com،www.BeautifulPeople.comپرموجود ہے۔

ذریعہ: BeautifulPeople.com

مدیران کیلئے نوٹ:روبرٹ ہنٹزاورگریگ ہوج انٹرویو کیلئے دستیاب ہیں ۔ BeautifulPeople.comکا پریس ٹرائیل، کیس اسٹڈی اور اسکرین گریبس درخواست پردستیاب ہیں ۔

CONTACT: Miki Haines-Sanger,

Remy Le Fevre, or

Laura Hind,

all of Golden Goose PR,

GB +44 2073760070,

GB +44 7900690574,

beautifulpeople@goldengoosepr.com,

for BeautifulPeople.com

Image Attachments Links:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=137699