ایس او ایم نے بیجنگ سی بی ڈی مقابلہ جیت لیا

بیجنگ، 24 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسکڈمور، اوونگز اینڈ میرل (Skidmore, Owings and Merrill) (SOM) شکاگو اور چین میں واقع دفاتر کو بیجنگ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) کی توسیع کے لیے ہونے والے بین الاقوامی ڈیزائن مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ اس مقابلے کے لیے چاؤیانگ ضلعی حکومت اور بیجنگ سی بی ڈی انتظامی کمیٹی نے تعاون کیا تھا۔ دنیا کے معروف شہری منصوبہ سازو، شہری ڈیزائنرز اور ماہرین تعمیرات کی سات ٹیموں مقابلے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ فلپ ایکنوئسٹ (Philip Enquist)، ایف اے آئی اے (FAIA)، پارٹنر-ان-چارج آف اربن ڈیزائن (Partner-in-Charge of Urban Design) اور پلاننگ فار ایس او ایم (Planning for SOM) نے اس کوشش میں نمایاں کردار ادا کیا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091023/CG98156-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091023/CG98156-b)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091023/CG98156-c)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091023/CG98156-d)

ایس او ایم منصوبہ میں تین نئے اضلاع کا قیام شامل ہے جن میں باغات اور سبز خیابان شامل ہوں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے انداز کی تجاویز بھی ہیں، جس میں تیز رفتار مسافر ریل سروس بھی شامل ہے جو بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سی بی ڈی کے درمیان چلے گی اور بیجنگ جنوبی اسٹیشن میں تیز رفتار ریل سروس شامل ہیں۔ ایک نیا اسٹریٹ کار سسٹم بھی تجویز کیا گیا ہے تاکہ سی بی ڈی کے تمام علاقوں کو ایک دوسرے سےمنسلک کیا جا سکے۔ چھوٹے اور پیدل چلنے کے قابل بلاکس کا جال بچھانے کی تجویز بھی ہے تاکہ ترقیاتی کاموں کو راہ گیر دوست بنایا جا سکے اور ہر سڑک سائیکل دوست ہو سکے۔

ایس او ایم منصوبہ شہری بنیادی ڈھانچے اور اعلیٰ کارکردگی کی عمارات کے لیے نئی حکمت عملیاں  متعین کرتا ہے۔ منصوبے کا نفاذ ضلع میں توانائی کی کھپت میں 50 فیصد، پانی کے استعمال میں 48 فیصد، کوڑا کرکٹ اور فضلے میں 80 فیصد اور کاربن اخراج میں 50 فیصد تک کمی کر سکتا ہے۔ صرف دفتری عمارات  سے ہونے والے اخراجات میں کمی ہر سال 215،000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کے برابر ہوگی، جو 14 ملین بڑے درخت لگانے کے برابر ہے۔

بیجنگ سی بی ڈی کے حوالے سے ایس او ایم کا نظریہ وہ ڈھانچہ فراہم کرتا ہے جو چین کے دارالحکومت کو تجارت کے عالمی مرکز کی حیثیت سے آگے بڑھائے گی اور ساتھ ساتھ صحت مند زندگی کے لیے سبز اور ماحول دوست بنائے گا۔

ایس او ایم کے بارے میں

اسکڈ مور، اوونگز اینڈ میرل ایل ایل پی (SOM) دنیا کی معروف تعمیراتی، شہری منصوبہ سازی، انٹیریئر ڈیزائن اور انجینئرنگ فرمز میں سے ایک ہے، جو ڈیزائن میں اعلیٰ معیارات کی 75 سالہ شہرت کا حامل ہے اور ایک ایسا پورٹ فولیو رکھتا ہے جس میں 20 ویں اور 21 ویں صدی کے اہم ترین تعمیراتی کارناموں میں سے چند شامل ہیں۔ اپنے آغاز سے آج تک ایس او ایم خاص ٹیکنالوجیز، نئے پروسسز اور جدید خیالات میں کی ترویج اور تحقیق میں رہنما کی حیثیت رکھتا ہے، ان میں سے کئی خیالات نے ڈیزائن کے پیشے اور طبعی ماحول پر حقیقی اور دور رس اثرات مرتب کیے ہیں۔ ڈیزائن اور بلڈنگ ٹیکنالوجی میں ادارے کے طویل المیعاد قائدانہ کردار کو 1300 سے زائد اعزازات برائے معیار، جدت اور انتظام سے نوازا گیا ہے۔ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس نے دو مرتبہ – 1962ء اور 1996ء میں – اپنے اعلیٰ ترین اعزاز آرکی ٹیکچر فرم ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ادارے کے دفاتر شکاگو، نیویارک، سان فرانسسکو، واشنگٹن ڈی سی، لندن، ہانگ کانگ، شنگھائی اور برسلز میں واقع ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.som.com

ذریعہ: ایس او ایم (SOM)

رابطہ: ایمی ہاکنسن (Amy Hawkinson) برائے اسکڈمور، اوونگز اینڈ میرل ایل ایل پی

+1-312-360-4309

amy.hawkinson@som.com

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=138593