ٹیکنالوجی، معیار، تکمیل اور ذمہ داری’ نے ہائی سینس کو ایک عالمی برانڈ بنا دیا

چنگ ڈاؤ، چین، 22 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ہائی سینس (Hisense) نے 21 اکتوبر کو چنگ ڈاؤن میں اپنی 40 ویں سالگرہ کی تقریب اور چوتھی عالمی صارفی کانفرنس کامیابی سےمنعقد کی۔ تقریبات میں 200 تاجروں اور شراکت داروں نے شرکت کی ، ساتھ ساتھ ادارے کی تکنیکی پیشرفت اور نمایاں مصنوعات پر ایک نظر ڈالنے کا موقع ملا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091022/CNTH021)

کمپنی چیئرمین ژو ہوجیان (Zhou Houjian) نے سمندر پار مارکیٹوں میں طویل المیعاد پیشرفت پر ادارے کی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔ اگلے 15 سے 20 سال ادارے کے لیے کلیدی عرصہ  ہوں گے کہ وہ دیگر نمایاں اداروں پر سبقت حاصل کر لے، اور “ساختہ چین” سے “تخلیقِ چین” کی تبدیلی کا ہدف حاصل کرتے ہوئے دنیا کی درجہ اول کی کثیر القومی کمپنی بن جائے۔ ہائی سینس نے جدت طراز ترقی کے 40 سالوں میں “ٹیکنالوجی، معیار، تکمیل اور ذمہ داری” کے تصور کو تشکیل دیا ہے۔

عالمی مالیاتی بحران کے باوجود ہائی سینس نے آمدنی میں اضافہ کیا ہے جو مندرجہ بالا نظریے سے وابستگی اور نفاذ کا نتیجہ ہے۔ ہائی سینس نے آمدنی میں سال در سال 19.6 فیصد اضافہ اور 2009ء کے ابتدائی 9 ماہ میں 135 فیصد کا سال در سال اضافہ حاصل کیا ہے۔ ہائی سینس کے فلیٹ-پینل ٹی وی مسلسل چھٹے سال چینی مارکیٹوں میں عالمی برانڈز کے درمیان اول پوزیشن پر قابض  رہے۔ دریں اثناء ہائی سائنس کی گھریلو مصنوعات، جن کی نمائندگی متغیر-فریکوئنسی کے ایئر کنڈیشنرز کرتے ہیں، نے ہائی-اینڈ(end) مارکیٹوں میں بدستور نمایاں مقام حاصل کیے رکھا ہے اور 13 سالوں سے فہرست میں اول ہیں۔ سمندر پار مارکیٹوں میں ہائی سینس نے 2009ء کے ابتدائی آٹھ ماہ میں ایل سی ڈی ٹی ویز کے لیے چینی برآمدات کے 3.12 فیصد کے مقابلے میں 45.58 فیصد کا سال در سال اضافہ کیا ہے۔ ادارے نے ریفریجریشن مصنوعات کی چینی برآمدات میں 8.22 فیصد کی کمی کے مقابلے میں 9.07 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ ہائی سینس آسٹریلیا کے چوٹی کے برانڈز میں سے ایک ہے۔ اس کے ٹی وی کینیڈا، اسرائیل اور افریقہ کی ہائی-اینڈ مارکیٹوں میں مستحکم انداز میں مستقل بڑھ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ امریکی مارکیٹ میں بھی، جو مالیاتی بحران سے بدترین انداز میں متاثر ہوئی ہے، ہائی سائنس کے ٹی وی مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، اور سال 2009ء کی ابتدائی ششماہی میں 322 فیصد کا سال در سال اضافہ ہوا۔

ژو ہوجیان کو حال ہی میں سی ای اے (CEA) کی جانب سے جنوری 2010ء میں سی ای ایس کے عالمی اجلاس میں ‘ابھرتی ہوئی مارکیٹوں ٹیکنالوجیز اور مصنوعات’ کے موضوع پر کلیدی خطاب کرنے کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ مائیکروسافٹ، نوکیا اور انٹیل جیسی اداروں کے سی ای اوز بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ ژو چین کی پہلی کاروباری شخصیت ہیں جنہیں سی ای اے سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جو اس بات کا اظہار ہے کہ ہائی سینس عالمی مارکیٹ کا ایک اہم کھلاڑی ہے۔

رابطہ :

فینگ بو لیو (Fengbo Liu)

+86-532-80878933

liufengbo@hisense.com

ڈوان شینگ شی (Duansheng Shi)

+86-532-80878094

shiduansheng@hisense.com

http://www.hisense.com/en/

ذریعہ: ہائی سینس (Hisense)