موفلم نے دی ٹائمز 53 ویں لندن فلم فیسٹیول میں ‘ایک اشتہار بناؤ’ مقابلے کے لیے ‘اپنی جلد کو نظر انداز کرنا چھوڑیں’ برائے ویزلین کو فاتح قرار دے دیا

لندن، 22 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

فیسٹیول میں چلائی جانے والی پہلی صارف کی تیار کردہ وڈیو نے موفلم گالا پریمیر میں ابھرتے ہوئے فلم ساز کی صلاحیت کو ظاہر کیا

بڑے برانڈز کے لیے صارفین کی تیار کردہ وڈیو کے مقابلوں کے بانی موفلم (MOFILM) نے آج دی ٹائمز 53 ویں لندن فلم فیسٹیول میں موفلم کے ‘ایک اشتہار بناؤ’ (make an ad) مقابلے کے فاتح کا اعلان کیا ہے۔

ایک سو پندرہ سے زائد ممالک کے پرامید فلم سازوں کو 13 عظیم برانڈز میں سے ایک کے لیے اشتہار بنانے کو صرف چھ ہفتے دیے گئے تھے، ان برانڈز میں اے او این، اے ٹی اینڈ ٹی، بیسٹ بائے، کیمبل’ز، ہاجن ڈاز، ہیولیٹ پیکارڈ، میک ڈونلڈ’ز، نوکیا، اومو، پیپسی، ویزلین، ویزا اور یوپلیٹ یو ایس اے شامل تھے۔ اولین چھ وڈیوز کو انٹرایکٹو ووٹ کے ذریعے منتخب کیا گیا جس کے بعد ججوں کے ایک ممتاز پینل نے فاتح کا انتخاب کیا۔ جیتنے والا اشتہار کلائیو اوون (Clive Owen) کی فلم دی بوائز آر بیک (The Boys are Back) کے موفلم گالا پریمیر کے موقع پر دکھایا جائے گا۔ ہر شریک برانڈ نے موفلم کی ویب سائٹ پر ایک مختصر نامہ تحریر کیا ہے، جو شرکا کو اپنی فلمیں اپ لوڈ کرنے اور اعزاز جیتنے اور برانڈز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

جیتنے والے اشتہار ساز جیف گل (Jeff Gill) نے کہا کہ “میں بہت زیادہ خوش ہوں۔ میں شروع ہی سے موفلم کا پرستار رہا ہوں اور مقابلے کے سخت میدان میں منتخب ہونا حیرت انگیز ہے۔ ویزلین (Vaseline) کے خلاصے نے مجھے اس طرح متاثر کیا کہ گویا یہ کوئی چیلنج ہے – ایک پروڈکٹ جو مردوں کی جلد کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے – اور اس نے مجھے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا۔”

جیف کا اشتہار فلم فیسٹیول کے دوران موفلم گالا پریمیر میں نامی گرامی ستاروں پر مشتمل ناظرین کے سامنے چلایا جائے گا۔ موفلم رواں سال کے لندن فلم فیسٹیول کا مرکزی اسپانسر ہے جو آن لائن اور موبائل کی دنیا کو فلم فیسٹیول میں لا رہا ہے۔

ویزلین کے سینئر برانڈ مینیجر بیٹ سے ٹوماسولو (Betsey Tomasulo) کہتے ہیں کہ “دنیا بھر کے فلم سازوں اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے موفلم ایک شاندارطریقہ ہے۔ اپنے صارفین کے ساتھ مکالمہ کے لیے صارفین کی تیار کردہ وڈیو ایک اچھا طریقہ ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ جیف کو ویزلین کے لیے ایک انوکھا اشتہار بنانے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔”

فاتحین میں شامل ہیں:

–         پہلا: ویزلین، جیف گل – اپنی جلد کو نظر انداز کرنا چھوڑیں (امریکہ)

–         دوسرا: میک ڈونلڈز، مارکو تیسارولو – تجویز (اطالیہ)

–         تیسرا: پیپسی، سیزر نیری اور آندرے سائتو – امریکو (برازیل)

برانڈ فاتحین کی فہرست درج ذیل نوٹس اور http://www.mofilm.com/competitions/lff2009/results پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

موفلم کے بارے میں

موفلم سو سے زائد ممالک میں پھیلی فلم سازوں کی ایک عالمی کمیونٹی ہے اور اہم برانڈز کے لیے وڈیو مقابلوں کروانے اور مرضی کے مطابق مواد تبدیل کرنے کی بانی ہے۔ موفلم اپنے لیبز پروگرام کے ذریعے بھی کام کرتی ہے تاکہ تخلیقی صلاحیت اور فلم سازوں کو فلم فیسٹیولز اور جامعات کے ذریعے فروغ دیا جا سکے۔ موفلم کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.mofilm.com۔

لندن فلم فیسٹیول فاتحین (از برانڈ، حروف تہجی کے اعتبار سے )

اے او این

ٹور کرسٹوفرسن اور

چارلی اینڈین

آزادی اور قوت

(Freedom & Strength)

اے ٹی اینڈ ٹی

تھامس رائلٹی

معلومات پری

(Information Fairy)

بیسٹ بائے

پیٹ ہیرون

نوجوان اور ٹیکنالوجی

(Youth and Technology)

کیمبلز

جے جے کورمیئر اور

نیتھانیل ڈوفور

تھوڑا سا لال ملاؤ

(Add a Little Red)

ہاجن ڈاز

ریان گیلاگھر

ہر لمحے سے پیار

(Loving Every Moment)

ہیولیٹ پیکار

زاخ کنگ اور جیڈ سبا

داستان  گو

(Storyteller)

میک ڈونلڈز

مارکو تیسارولو

تجویز

(The Proposal)

نوکیا

یاکوب زیرمبا

مختلف زاویے

(Multiple Angles)

او ایم او

تمارا روزن فیلڈ

کیچڑ کے پتھر

(Dirt Rocks)

پیپسی

سیزر نیری اور

آندرے سائتو

امریکو

(Americo)

ویزلین

جیف گل

اپنی جلد کو نظر انداز کرنا چھوڑیں

(Stop Ignoring Your Skin)

ویزا

ٹونی اسمولر اور

پبلک وی ایف ایکس

وقت

(TIME)

یوپلیٹ یو ایس اے

ماریسیو تھامسن

ترغیب دینے والا

(The Tempter)

ہر برانڈ کے اولین تین فاتحین کی مکمل فہرست، وڈیوز اور اگلے مقابلے کی خبروں کے لیے موفلم کی ویب سائٹ www.mofilm.com ملاحظہ کیجیے ۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

رالف کوکرین (Ralph Cochrane)

ٹیلی فون: +44 7940 123455

ای میل: press@mofilm.com

میریڈتھ کش (Meredith Kish)

ٹیلی فون: +1 212 885 0329

ای میل: Meredith.Kish@hillandknowlton.com

ذریعہ: موفلم (MOFILM)

رابطہ: رالف کوکرین (Ralph Cochrane)

+44-7940-123455

press@mofilm.com؛

یا میریڈتھ کش (Meredith Kish)

برائے موفلم

+1-212-885-0329

Meredith.Kish@hillandknowlton.com