پیپسی کو نے آپریشنز کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے شرکائے کار کو سراہنے کے لیے ‘چیئرمینز سرکل آف چیمپینز ‘ اعزاز کا اعلان کر دیا

پرچیز، نیویارک، 22 اکتوبر/پی آرنیوزوائر – ایشیانیٹ/

نیا پروگرام دنیا بھر میں پیپسی کو فوڈز، اسنیکس اور مشروبات بنانے اور انہیں ترقی دینے والے شرکائے کار کی محیر العقول صلاحیتوں کو سراہتا ہے

پیپسی کو (PepsiCo) (این وائی ایس ای: PEP) نے آج چیئرمین کے حلقہ چیمپینز (چیئرمینز سرکل آف چیمپینز) کا اعلان کیا ہے جو دنیا بھر میں ادارے کے آپریشن شرکائے کار — “بنانے اور فراہم کرنے” (makers and movers) والے — کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتا اور تسلیم کرتا ہے۔ یہ اعزاز ان تمام افراد کے لیے ہے جو تحفظ، معیار، خدمات، اخراجات، ماحول دوست اور افراد کی صلاحیت کے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

پیپسی کوکے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اندرا نوئی (Indra Nooyi) نے کہا ہے کہ “ہر روز یہ میرے ذہن میں آتا ہے کہ ہمارے ‘بنانے اور فراہم کرنے’ کے نظام کس قدر طاقتور ہیں۔ یہ ہمارے کام کا مرکز و محور ہیں، اور مکمل ترین معیار کی مصنوعات کو دنیا بھر میں صارفین کی پہنچ میں دینا ہماری سب سے نمایاں خصوصیت ہے۔ تقسیم کے شعبے میں اس فوقیت کو ہمارے افراد برقرار رکھے ہوئے ہیں، خصوصاً ہمارے فرنٹ لائن آپریشن ٹیم اراکین جو ہمارے اسنیکس اور مشروبات کو ہر روز بناتے اور فراہم کرتے ہیں۔ چیئرمینز سرکل آف چیمپینز پیپسی کو کے ‘کارکردگی بمعہ مقصد’ کے اسٹریٹجک مشن کا اہم حصہ ہے۔ ہمارے تمام شرکائے کار کی طرح یہ مشن ہمارے آپریشنز ٹیم اراکین کو تحریک دیتا ہے کہ وہ ہماری مصنوعات کو ایک ماحول دوست انداز میں بنائیں اور تقسیم کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ ہمارا عظیم ادارہ اور مصنوعات مزید بہتر بنیں۔”

سالانہ چیئرمینز سرکل آف چیمپینز پیپسی کو کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد عالمی آپریشنز شرکائے کار کے ایک فیصد کے ایک چوتھائی ہی کی قدر افزائی کرتا ہے۔ اگلے اکتوبر میں نیویارک میں ہونے والا جشن دنیا بھر سے پیپسی کو کے بہترین آپریشنز کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ ان کے درمیان ملاقات اور بہترین کاروباری خیالات کو موضوع بحث بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

آپریشنز کے متوازی چیئرمینز سرکل آف چیمپینز

پیپسی کو ہر موسم بہار میں نیویارک میں ‘پریزیڈنٹس رنگ آف آنر’ تقریب  میں ادارے کے بہترین سیلز شرکائے کار کو نوازے گا۔ یہ موقع 1999ء میں اس وقت کے پیپسی کو سی ای او اور چیئرمین راجر انریکو (Roger Enrico) نے تشکیل دیا تھا تاکہ سیلز کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو سراہا اور نوازا جائے۔ بہترین نتائج فراہم کرنے والے شرکائے کار کی حوصلہ افزائی کرنا پیپسی کو کی قابل فخر روایت ہے۔

پیپسی کو کے بارے میں

پیپسی کو  بلین- ڈالر غذائی و مشروباتی برانڈز کا سب سے بڑا پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جس میں 18 مختلف مصنوعات شامل ہیں جن میں سے ہر اپنی سالانہ خوردہ فروخت میں ایک ارب ڈالر سے زائد پیدا کرتا ہے۔ ہمارے اہم کاروبار – فریٹو لے، کویکر، پیپسی-کولا، ٹروپیکانا اور گیٹوریڈ – مقوی و  ذائقہ دار کھانے اور پینے کی اشیاء تیار کرتے ہیں جو 200 سے زائد ممالک میں ہمارے صارفین کو خوشیاں فراہم کرتی ہیں۔ 2008ء میں 43 ارب ڈالرز سے زائد کی آمدنی کے ساتھ ساتھ پیپسی کو ایک لاکھ 98 ہزار ملازمین کا حامل ہے جو ماحول دوست ترقی سے ہماری بے مثل، جسے کارکردگی بمعہ مقصد کہا جاتا ہے، کے لیے متحد ہیں۔ صحت بخش، با آسانی دستیاب اور مزیدار مقوی اشیاء کی وسیع رینج کی فراہمی، ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے اور ایک متنوع اور مکمل ترین ورک پلیس کلچر فراہم کرنے سے وابستگی کے ذریعے پیپسی کو کثیر مالی آمدنی میں سے کچھ دنیا بھر میں کمیونٹیز کو واپس لوٹانے کے عمل سے وابستہ کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے  www.pepsico.com۔

کارکردگی بمعہ مقصد کے بارے میں

ماحول دوست ترقی سے پیپسی کو کی وابستگی، جسے کارکردگی بمعہ مقصد (Performance with Purpose) کہا جاتا ہے، کی بنیادی توجہ صحت مندانہ مالیاتی فوائد سمیٹنے کے ساتھ ساتھ جن برادریوں کو ادارہ خدمات فراہم کرتا ہے انہیں بھی کچھ عطا کرنے پر مرکوز ہے۔ اس میں باسہولت دستیاب غذائی اشیاء اور مشروبات کی وسیع رینج کے لیے صارف کی ضروریات پوری کرنے، آبی، توانائی اور پیکیجنگ کے منصوبوں کے ذریعے ماحول پر ادارے کے پڑنے والے اثرات کو کم کرنا اور ایک متنوع اور مکمل ترین کلچر کے ذریعے ملازمین کی مدد کرنا شامل ہیں، جو عالمی معیار کے باصلاحیت افراد کو بھرتی اور برقرار رکھتا ہے۔ پیپسی کو ڈاؤ جونز نارتھ امریکہ سسٹین ایبلٹی انڈیکس اور ڈاؤن جونز ورلڈ سسٹین ایبلٹی انڈیکس پر مندرج ہے۔

ذریعہ: پیپسی کو (PepsiCo)

رابطہ: چارلس نکولس (Charles Nicolas) برائے پیپسی کو،

+1-972-334-5520

charles.nicolas@fritolay.com