ٹو ٹریز نے ڈمبو، بروکلن میں 25 ملین ڈالرز کے ٹرپلس کلاک ٹاور کا افتتاح کر دیا

نیویارک، 20 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دنیا کے بہترین نظاروں کے ساتھ جدید پینٹ ہاؤس کا نیویارک شہر کے مشہور و مطلوب ترین رہائش گاہ کی حیثیت سے آغاز

ٹو ٹریز مینجمنٹ کمپنی (Two Trees Management Co.) نے دنیا کی شاندار ترین سہ منزلہ رہائش گاہوں میں سے ایک، دی کلاک ٹاور،  کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو 25 ملین ڈالرز کا تین منزلہ گھر ہے ڈمبو (DUMBO)، بروکلن میں ون مین اسٹریٹ پر واقع ہے۔ اصلاً 1914میں قائم ہونے والے تاریخی کلاک ٹاور مقام کو، جو اپنے عظیم الجثہ گھڑیالوں کے باعث مشہور تھا، کو 7 ہزار مربع فٹ کے پینٹ ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو افسانوی قیام گاہ اور تفریحی حصوں، اور جدید ٹیکنالوجی اور ممکنہ طور پر نیویارک شہر کے سب سے زیادہ غیر معمولی نظاروں کا حامل ہے، یہ خصوصیات کلاک ٹاور کو نیویارک شہر کی سب سے مشہور و مطلوب رہائش گاہیں بناتے ہیں۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091020/NY95083)

کلاک ٹاور رہائش گاہ ٹو ٹریز کے ڈیولپر اور سربراہ ڈیوڈ ویلنٹاس (David Walentas) نے محبت سے ڈیزائن کی ہے اور اسے تعمیر نو کے مراحل سے گزارا ہے۔ ویلنٹاس، جو ڈمبو کو پسندیدہ رہائشی علاقے، جیسا کہ وہ اب ہے،  میں تبدیل کرنے کا تصور رکھتے تھے، نے کلاک ٹاور کو اپنی مہارت سے ایک بے مثال ملکیت میں تبدیل کرنے کے لیے سالوں لگائے ہیں۔ ویلنٹاس نے کہا کہ “ہم نے انتہائی عرق ریزی سے حقیقی مقام کو ازسرنو تخلیق کر کے ایسے گھر میں تبدیل کیا ہے جو ممکنہ طور پر دنیا کے بہترین نظاروں میں سے ایک پیش کرتا ہے۔ کلاک ٹاور دریائے ایسٹ کے کنارے ابھرا ہوا ہے اور مجسمہ آزادی، بروکلن پل، مین ہٹن پل اور نیویارک شہر کے خطِ فلکی (اسکائی لائن) کے مکمل و بھرپور نظارے پیش کرتا ہے۔”

کلاک ٹاور کی لفٹ تک نجی کلیدی رسائی ہے اور جدید دالان میں کھلتی ہے۔ کلاک ٹاور موثر و جدید ڈیزائن، شاندار تفریحی مقامات اور وسیع و بھرپور نظاروں کی آرام دہ قیام گاہوں کا حامل ہے۔ ٹو ٹریز ریزیڈنشل پراپرٹیز کے نائب صدر ایشر ابیسیرا () نے کہا کہ “یہ رئیل اسٹیٹ سےفزوں ترہے، یہ فن کا ایک نمونہ ہے جس کی نقل نہیں کی جا سکتی۔”

کشادہ واک-اِن کلوزیٹس، ٹھوس رِفٹ- سان سفید شاہ بلوط کے فرش، خصوصی طور پر تیار کردہ اطالوی باورچی خانہ جو سفید لاکھ روغن کے خانوں، بے زنگ اسٹیل، پیترا کاردوسا (Pietra Cardosa) کے کاؤنٹرٹاپس اور گاگے نو (Gaggeneau) کی مصنوعات، یہ سب رہائش گاہ کی پرتعیش اور تفاعلی کشش کا حصہ ہیں۔

ان سب سے بڑھ کر یہ گھڑی کے چار چہروں، وافر قدرتی روشنی اور شاندار نظارے ہیں جو اس زبردست جگہ کو دوسرے مقامات سے ممتاز کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ مرکزی غسل خانے کے خوبصورت پیڈسٹل باتھ ٹب سے بھی زیریں مین ہٹن کے حسین نظارے دیکھے جا سکتے ہیں!

مزید معلومات کے لیے www.ClockTowerNY.com یا +1-646-724-2880 پر ایشر ابیسیرا سے رابطہ کریں۔

ٹو ٹریز مینجمنٹ کمپنی ڈمبو (“ڈاؤن انڈر دی مین ہٹن برج اوور پاس”) کے اردگرد بروکلن کے بیشتر علاقے کی مالک ہے، اور ساتھ ساتھ مرکز شہر بروکلن، بروکلن ہائٹس، کوبل ہل، بیروم ہل ایریا میں وسیع پیمانے پر ملکیت رکھتی ہے۔ ادارے کے زیر ملکیت 13 عمارات ہیں اور بروکلن واٹر فرنٹ پر تجارتی زمین پر دوسرا سب سے بڑا پورٹ فولیو رکھتی ہے، جو 3 ملین مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔

 

ذریعہ: ٹو ٹریز مینجمنٹ کمپنی (Two Trees Management Co.)

رابطہ: ایشر ابیسیرا (Asher Abehsera) برائے ٹو ٹریز مینجمنٹ کمپنی

+1-646-724-2880