مارویل کی جانب سے اگلی نسل کی موبائل کمپیوٹنگ اور انٹیلی جنٹ کنیکٹڈ ڈیوائسز کے لیے نئے ایپلی کیشنز پروسیسرز ‘آرماڈا’ کا اجراء

سانتا کلارا، کیلیفورنیا، 19 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

صارفین کے لیے اہم دریافت: مارویل (Marvell) کی اعلیٰ کارکردگی کے کم توانائی خرچ ایپلی کیشن پروسیسرز عمیق ملٹی میڈیا اور بے جوڑ انٹرنیٹ اتصال فراہم کرتے ہیں جنہیں کثیر سافٹ ویئر معیارات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

اسٹوریج، کمیونی کیشنز اور کنزیومر سلیکون سلوشنز میں معروف عالمی ادارے مارویل (نیس ڈیک: MRVL) نے آج منظرنامے کو تبدیل کر دینے والی پروسیسرز کی آرماڈا (ARMADA) (ٹ م) فیملی کا اعلان کیا ہے جنہیں اگلی نسل کے اے آر ایم ہدایات سیٹ اسمارٹ فونز، اسمارٹ بکس، صارفی و ایمبیڈڈ آلات اور ڈسپلیز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کم وزن کے ڈیزائن سے لے کر طویل المیعاد بیٹری لائف تک حقیقی حرکت پذیری کے ساتھ ساتھ آج کے متصل صارف اور کاروباری صارف کی اعلیٰ معیار، فوری ذاتی تفریح اور سماجی-نیٹ ورکنگ اور دیگر کلاؤڈ-بیسڈ خدمات کی کثرت میں سے مواد کے حصول کی طلب کو پورا کرتا ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091019/SF94412-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091019/SF94412-b)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20070411/SFW034LOGO)

ایپلی کیشن پروسیسرز کی آرماڈا فیملی پی سی-معیار کی کارکردگی، ایڈوبے فلیش ٹیکنالوجی اور بلو رے فعلیت کی سپورٹ کے ساتھ سی پی یو کورز پیش کرنے کے ذریعے نئے معیارات مرتب کر رہا ہے۔ اضافی خصوصیات میں جدید برقیات کی اگلی لہر کے لیے مکمل براڈ بینڈ اتصال شامل ہے، یہ برقیات کم خرچ صارفی پرزہ جات سے منافع بخش کارکردگی آلات تک ہر قیمت کی اشیاء تک پھیلی ہوئی ہوئی ہیں۔ صارفی قبولیت تیز ہے: اب تک، مارویل آرماڈا ایپلی کیشن پروسیسرز 50 سے زائد ڈیزائن فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔

آرماڈا فیملی کے قلب ادارے کی پیٹنٹ شدہ سی پی یو ٹیکنالوجی ہے۔ تجزیہ کار فرم دی لن لے گروپ (Linley Group) کے مطابق اے آر ایم انسٹرکشن سیٹ سی پی یوز – جو 98 فیصد موبائل فونز کو تقویت دیتے ہیں – موبائل کمپیوٹنگ کی دیگر اقسام کے لیے معیار بن رہے ہیں۔ مارویل ہر سال ایک ارب چپس فراہم کرتا ہے، جن میں سے دو تہائی اے آر ایم انسٹرکشن سیٹ پر چلنے والے مارویل سی پی یوز ہیں، اس طرح مارویل دنیا میں اے آر ایم چپس تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

مارویل کی شریک بانی اور نائب صدر اور ادارے کے صارفی و کمپیوٹنگ بزنس یونٹ کی جنرل مینیجر ویلی دائی (Weili Dai) نے کہا کہ “آرماڈا فیملی کا اجراء موبائل کمپیوٹنگ کی دنیا کا ایک نقطہ انقلاب ہے۔ موبائل آلات میں جس کام کو کرنا یقینی نہ تھا آرماڈا فیملی کے ذریعے ممکن ہو چکا ہے: تیز، پی سی سطح کی پروسیسنگ، مکمل انٹرنیٹ تجربہ، گراں بہا ابلاغ بشمول ایچ ڈی کوالٹی کی وڈیو اور سہ جہتی گرافکس – یہ سب طویل المیعاد بیٹری لائف کے ساتھ انتہائی کم وزن میں۔ پی سیز کے لیے جگہ ہمیشہ رہے گی، لیکن موبائل کمپیوٹنگ – برائے اسمارٹ بکس، ای-ریڈرز، اسمارٹ ٹیبلٹس اور دیگر – کا مستقبل اپنی جینیاتی بنیادیں اسمارٹ فونز سے لے گا نہ کہ پی سیز سے۔ مارویل کا عالمی معیار کا ٹیکنالوجی پورٹ فولیو ہمیں صرف موبائل کمپیوٹنگ کے لیے ہی نہیں بلکہ اسمارٹ فونز، گیمنگ، پرنٹرز، ذاتی اور گھریلو تفریح اور ابھرتی ہوئی صارفی مارکیٹوں کے لیے بھی ایک مکمل پلیٹ فارم حل کی فراہمی کی سہولت دیتا ہے۔”

 تخلیقی حکمت عملیوں کے ساتھ معروف تجزیہ کار ٹیم بجارن (Tim Bajarin) کہتے ہیں کہ “پروسیسرز کے آرماڈا فیملی کی اہمیت اس کی بے مثال لچک ہے۔ آرماڈا فل-فیچر نیٹ بکس، اسمارٹ فونز سے لے کر انٹیلی جنٹ ڈسپلیز اور بلو-رے کلاس کے آلات تک ہر کسی پر استعمال ہو سکتا ہے۔ مارویل کی آرماڈا پروسیسر فیملی پی سی کی قوت، مکمل انٹرنیٹ تجربہ، بجلی کی انتہائی کم کھپت اور عوامی مارکیٹوں کے لیے موزوں قیمتوں کی حامل ہے۔”

آرماڈا پروسیسرز کو تمام ڈیوائس مارکیٹوں میں قیمت اور کارکردگی کے بہترین ملاپ کے طور پر پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

–         آرماڈا 100 سیریز عام دھارے کی موبائل انٹرنیٹ ڈیوائسز (MIDs)، متصل صارفی مصنوعات، ای-ریڈرز اور نئی پرسنل انفارمیشن اپلائنسز کے لیے کم قیمت کے نقاط پیش کرتی ہے۔

–         آرماڈا 500 سیریز ہائی-اینڈ اسمارٹ بکس اور ٹیبلٹس کے لیے کمپیوٹنگ کی قوت، بھرپور ملٹی میڈیا اور بے جوڑ اتصال کو مجتمع کرتی ہے۔

–         آرماڈا 600 سیریز ہائی-اینڈ اسمارٹ فونز سے وابستہ ہے، جو چھوٹے پرزہ جات اور کم بجلی کی کھپت کے لیے اعلیٰ کارکردگی کی ایپلی کیشنز اور ملٹی میڈیا پیش کر رہی ہے۔

–         آرماڈا 1000 سیریز کی توجہ متصل مکمل ایچ ڈی صارفی آلات کی اگلی نسل کو مختار بنانے پر مرکوز ہے، اور دیکھنے کے زبردست تجربات اور عام قیمتوں پر نیٹ ورکڈ ایپلی کیشنز کی وسیع ورائٹی پیش کرتی ہے۔

گراؤنڈ-اپ سے ڈیزائن کی گئی مارویل کے اپنی نوع میں بہترین اے آر ایم سی پی یوز ہر چپ کا جوہر ہیں۔ صنعت میں دیگر مدمقابل مصنوعات کے مقابلے میں مارویل کے سی پی یوز زیادہ اعلیٰ کارکردگی اور بجلی کی کم کھپت کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ تمام اے آر ایم-بیسڈ ایپلی کیشنز کے لیے مکمل سافٹ ویئر مطابقت پیش کر رہے ہیں۔

مزید برآں، مارویل نے آرماڈا فیملی میں ایک نئے رکن کو متعارف کروایا ہے، دی آرماڈا 510 – جو ادارے کا پہلا اے ARM v7 انسٹرکشن سیٹ آرکیٹیکچر کمپیٹ ایبل ایپلی کیشن پروسیسر ہے۔ آرماڈا 510کے نمونے رواں سہ ماہی میں صارفین کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ آرماڈا 510 کی تکنیکی خصوصیات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.marvell.com۔

سافٹ ویئر سپورٹ

آرماڈا فیملی بنیادی آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرتی ہے جو صارفی اور ایمبیڈڈ مارکیٹ میں استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ مائیکروسافٹ ونڈوز ایمبیڈڈ سی ای، ونڈوز موبائل، گوگل اینڈرائڈ، لینکس، میمو، اوبنٹو اور چائنا موبائل کا او ایم ایس۔ کلیدی سافٹ ویئر ڈھانچو کو مزید آپٹمائز کرنے کے لیے مارویل اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچررز (OEM) ڈیولپمنٹ کے لیے بورڈ پیکیجز فراہم کرتا ہے جو ایڈوبے (ر) فلیش (ر) ٹیکنالوجی، مائیکروسافٹ سلورلائٹ اور رئیل  وڈیو کے رئیل  پلیئر کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ایڈوبے میں ٹیکنالوجی اسٹریٹجی اینڈ پارٹنر ڈیولپمنٹ، پلیٹ فارم بزنس یونٹ کے ڈائریکٹر انوپ مورارکا نے کہا کہ “آرماڈا پروسیسرز کے اجراء کے ساتھ مارویل نے مارکیٹ کے لیے جدید اے آر ایم-بیسڈ مصنوعات کی فراہمی جاری رکھا ہے۔ ایڈوبے اور مارویل نے آرماڈا ڈاھنچے پر فلیش ٹیکنالوجی کو آپٹمائز کرنے اور اگلی نسل کے موبائل آلات میں عمیق ملٹی میڈیا تجربات کو فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔”

کینونیکل میں او ای ایم سروسز کے نائب صدر کرس کینیون کہتے ہیں کہ “کینونیکل میں، اوبنٹو جیسے ڈیسکٹاپ-کلاس آپریٹنگ سسٹم پر چلنے کے دوران مارویل کے آرماڈا 510- بیسڈ سسٹمز کیا کچھ کر سکتے ہیں، اس کی کارکردگی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اے آر ایم ایکوسسٹم آرماڈا 510 کو اس کے شاندار ڈسپلے ریزولیوشن، کارکردگی، ہارڈ ویئر ملٹی میڈیا اور بڑی میموری کی سپورٹ کے باعث استعمال کر رہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ صارفین اسے چاہیں گے جہاں یہ معیار، قیمت اور آلات کی دستیابی کی رینج کے سلسلے میں اوبنٹو کو لے گا۔”

او ایم ایمز کو انٹرفیس اور ایپلی کیشن سطحوں پر مختلف مصنوعات تیار کرنے پر اپنی کوششوں اور توجہ کو مرکوز رکھنے میں مدد کے لیے مارویل مکمل اور  طاقتور سسٹمز-آن-چپ (SoCs)پیش کرتا ہے جو آپٹمائزڈ آڈیو/وڈیو کوڈيکس اور آزاد معیارات کے وسیع استعمال کو یکجا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ دیگر ضروری پلیٹ فارم عناصر کے لیے مکمل ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر انٹیگریشن کرتے ہیں جیسا کہ مارویل وائی-فائی/بلیوٹوتھ/ایف ایم ریڈیو آلات ۔ آرماڈا 100 سیریز کے علاوہ، جو گزشتہ مارویل ایپلی کیشنز پروسیسرز کے ساتھ مکمل مطابقت پیش کر رہی ہے، تمام آرماڈا پروسیسرز انٹیگریٹڈ وائرلیس MMX2 (WMMX2) کوپروسیسرز برائے فل فیچرڈ ملٹی میڈیا تجربہ کے حامل ہیں۔ آرماڈا پروسیسر-بیسڈ ڈیولپمنٹ اور ریفرنس سسٹمز تمام اہم مارکیٹ شعبہ جات کے لیے دستیاب ہیں، جو آلات تیار کنندگان کے لیے مارکیٹ میں اہم وقت کو کم کرتے ہیں۔

منتخب صارفین پہلے ہی آرماڈا پروسیسرز کے نمونے استعمال کر رہے ہیں؛ ان چپس کی حامل ڈیوائسز ممکنہ طور پر 2010ء کے اوائل میں صارفین کے لیے تیار ہوں گی۔

مارویل کے بارے میں

مارویل (نیس ڈیک: MRVL) اسٹوریج، کمیونی کیشنز اور کنزیومر سلیکون سلوشنز میں معروف عالمی ادارہ ہے۔ ادارے کے متنوع پروڈکٹ پورٹ فولیو میں سوئچنگ، ٹرانس ریسیور، کمیونی کیشنز کنٹرولر، وائرلیس اور اسٹوریج حل شامل ہیں جو کاروباری، شہری، گھریلو اور اسٹوریج نیٹ ورکنگ کے تمام کمیونی کیشنز انفرااسٹرکچر کو قوت بخشتے ہیں۔ اس اعلامیہ میں لفظ “کمپنی” اور “مارویل” مارویل ٹیکنالوجی گروپ لمیٹڈ اور اس کے ماتحت اداروں کے بارے میں استعمال ہوا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.marvell.com۔

مارویل (ر) اور مارویل لوگو مارویل اور اس کے ملحقہ اداروں کے رجسٹرڈ ٹریڈمارکس ہیں۔ آرماڈا مارویل اور اس کے ملحقہ اداروں کا ٹریڈ مارک ہیں۔ دیگر نام اور برانڈز ان کے متعلقہ مالکان کے ہو سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

مارویل میڈيا ریلیشنز

ڈیانے وینازے (Diane Vanasse)

ٹیلی فون: (408) 222-5198

dvanasse@marvell.com

 

مارویل میڈیا ریلیشنز

ٹیٹ ٹران (Tate Tran)

ٹیلی فون: (408) 222-7522

tate@marvell.com

 

خبری اعلامیہ اضافہ

مارویل (ر) آرماڈا (ٹ م) فیملی کی تکنیکی خصوصیات

آرماڈا 100

آرماڈا 100 سیریز قیمت کے حوالے سے حساس صارفین اور ایمبیڈڈ مارکیٹوں کے لیے شاندار کارکردگی پیش کرتا ہے جیسا کہ ڈیجیٹل تصویری فریمز، ای-ریڈرز، ملٹی فنکشن پرنٹر یوزر انٹرفیس (UI) ڈسپلیز، پورٹ ایبل نیوی گیشن ڈیوائسز (PNDs)، انٹر ایکٹو VoIP فونز، آئی پی سروویلنس کیمرے اور ہوم کنٹرول گیجٹ ۔ کلیدی خصوصیات میں شامل ہیں 1.2 گیگاہرٹز تک آپریشن، 24-بٹ WUXGA LCD سپورٹ، بلٹ ان ڈسپلے کنٹرولر، 2 ڈی گرافکس ہارڈویئر ایکسلریشن اور کنزیومر/ایمبیڈڈ اورینٹڈ I/Os (PCIe، ایتھرنیٹ، یو ایس بی 2.0، SDIO، 5-اِن-1 کارڈ ریڈر، DDR2/LPDDR1، اور مزید)۔

آرماڈا 500 کے بارے میں

آرماڈا 500 سیریز اعلیٰ کارکردگی کی صارفی ڈیوائسز کے لیے تیار کی گئی ہے۔ آرماڈا 600 فیملی کے ساتھ آرماڈا 500 سیریز صنعت کی اولین سیریز ہے جو ARM v7 انسٹرکشن سیٹ استعمال کرتی ہے۔ کلیدی خصوصیات میں ARM v7 سی پی یو کور جو 1.2 گیگاہرٹز تک دوڑ سکتا ہے، ویکٹر فلوٹنگ پوائنٹ (VFP) وی 3 اور 512 کے بی لین کیشے، 1080 پی وڈیو ڈیکوڈ، 15 MT/s سہ جہتی گرافکس، WUXGA LCD ریزولیوشن سپورٹ، سیکورٹی ایکسلریشن اور کنزیومر/ایمبیڈڈ اوریٹڈ I/Os (PCIe، گیگابٹ ایتھرنیٹ، یو ایس بی 2.0، SDIO، DDR3 اور SATA) شامل ہیں۔

آرماڈا 600 کے بارے میں

آرماڈا 600 چھوٹے فارم فیکٹرز کے لیے اعلیٰ کارکردگی پیش کرتا ہے جیسا کہ اسمارٹ فونز اور ایمبیڈڈ موبائل ڈیوائسز۔ آرماڈا 500 پروسیسر فیملی کے ساتھ یہ صنعت کی پہلی فیملی ہے جو ARM v7 انسٹرکشن سیٹ استعمال کرتی ہے۔ کلیدی خصوصیات میں سی پی یو کور جو 1 گیگاہرٹز تک دوڑ سکتا ہے، انتہائی کم بجلی کھپت، VFP v3 اور 256 کے بی ایل 2 کیشے شامل ہے۔

آرماڈا 1000 کے بارے میں

آرماڈا 1000 سیریز ساخت کنندگان کو گھریلو تفریح کی جدید مصنوعات کی نئی نسل کی سہولت دینا ممکن بناتا ہے جیسا کہ بلو-رے پلیئرز، ڈیجیٹل میڈیا ایڈاپٹرز (DMAs)، کنیکٹڈ ڈیجیٹل ٹی وی، اور اسٹریمنگ ایچ ڈی سیٹ-ٹاپ-باکسز (STBs) کی متعدد اقسام۔ کلیدی خصوصیات میں دہرا سی پی یو کور جو 1.2 گیگاہرٹز تک دوڑ سکتا ہے، انتہائی کم بجلی کھپت کا ڈیزائن، دوہرا مکمل-ایچ ڈی ڈیکوڈ، اعلیٰ کارکردگی کا حامل آڈیو DSP، 2×32 DDR2 کنٹرولرز (800 Mbit/s تک)، اعلیٰ کارکردگی کی حامل گرافک ایکسلریشن، ایک طاقتور سیکورٹی سب سسٹم بشمول ایک محفوظ ایگزیکیوشن پروسیسر اور پیریفرلز کا مجموعہ (یو ایس بی 2.0، SDIO، ایتھرنیٹ، PCIe، SATA، HDMI اور مزید) شامل ہیں۔

تکنیکی خصوصیات

آرماڈا SOCs مارویل کی متعدد کلیدی ٹیکنالوجیز کو بھی تقویت بخشتا ہے:

–         آپریشن کے دوران بجلی کی کم کھپت کے لیے اسکیل ایبل سی پی یو کور فریکوئنسی اور وولٹیج

–         متوازن I/O نتائج میں مدد کے لیے کم خفیہ سی پی یو رسائی کے لیے مضبوطی سے جڑے DRAM کنٹرولرز

–         ہارڈویئر وڈیو ایکسلریشن تاکہ 1080پی انکوڈ اور ڈیکوڈ کو پیش کیا جاسکے

–         سہ جہتی گرافکس ایکسلریشن، 45 ملین تکون فی سیکنڈ (MT/s) تک

–         اعزاز  یافتہ Qdeo وڈیو ٹیکنالوجی کا مجموعہ

–         I/Os پر پھیلے موبائل آلات (MIPI DSI/CSI/HSI/SlimBus، موبائل DDR)، صارفی/ایمبیڈڈ ڈیوائسز (PCIe، ایتھرنیٹ، SATA، 5-اِن-1 کارڈ ریڈر، ڈیسکٹاپ DDR) اور جینرک (SDIO، eMMC، یو ایس بی 2.0، پیریلل اور مزید) پر انتہائی لچک

 

ذریعہ: مارویل ()

رابطہ: ڈیانے وینازے (Diane Vanasse)، +1-408-222-5198، dvanasse@marvell.com

یا

ٹیٹ ٹران (Tate Tran)، +1-408-222-7522، tate@marvell.com

دونوں برائے مارویل میڈیا ریلیشنز