کونسس ٹیل نے سنگاپور کے مرینا بے میں پہلے عالمی معیار کے مکمل ریزورٹ میں وائرلیس نیٹ ورک کو ڈیزائن و فراہم کرنے کے سب سے بڑے ٹھیکوں میں سے ایک حاصل کر لیا

 سنگاپور، 19 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کونسس ٹیل (CONSISTEL)سنگاپور پرائیوٹ لمیٹڈ اس امر کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ اس نے مرینا بے کے علاقے میں ایک مکمل ریزورٹ میں ایک ملٹی-سسٹم وائرلیس نیٹ ورک کو ڈیزائن اور پیش کرنے کا ایک بڑا ٹینڈر حاصل کر لیا ہے۔ یہ سنگاپور کے پہلے عالمی معیار کے مکمل ریزورٹ کا عظیم منصوبہ ہے جس میں ایک کیسینو اور تھری اسٹار ہوٹل کے ساتھ ساتھ اجلاس کی عالمی معیار کی دیگر سہولیات شامل ہیں۔ یہ سنگاپور حکومت کا کلیدی قدم ہے جس کا مقصد روزگار، سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے اقتصادی فوائد حاصل کرنا ہے۔

ٹیلی مواصلات کے کاروبار میں وسیع تجربے کا حامل کونسس ٹیل ایک ملٹی سسٹم متحرک وائرلیس نیٹ ورک کو ڈیزائن،وضع، نصب،  آپٹمائز اور اختیار کرے گا۔ نیٹ ورک کوریج میں 57 منزلہ ہوٹل ٹاورز، دو آرک اسکائی گارڈنز بمع بیرونی سہولیات، تھیٹرز، اجتماع کی تنصیبات، شاپنگ آرکیڈز، کیسینو اور کار پارکس شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت کونسس ٹیل 3000 سے زائد انٹینا، 70 کلومیٹر فائبر آپٹک اور 120 کلومیٹر ہم محوری تار برائے ڈسٹری بیوٹڈ انٹینا سسٹم (DAS) نیٹ ورک شامل کرے گا۔ اس کی مدد سے 4 وائرلیس آپریٹرز کی جانب سے پیش کردہ 11 وائرلیس خدمات کو کونسس ٹیل کے اوپٹما حل کو استعمال کرنے والے ایک واحد نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں شامل کرنا ممکن ہوگا۔

کونسس ٹیل کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر برنارڈ چین نے کہا کہ “ٹینڈر کے ایک طویل و دقیق عمل کے بعد اس عظیم منصوبے کے لیے ترجیحی وائرلیس حل فراہم کنندہ کی حیثیت سے منتخب ہونے پر ہمیں فخر ہے۔ یہ ٹینڈر مشترکہ طور پر سنگ ٹیل موبائل، موبائل ون، اسٹار ہب موبائل اور گرڈ کمیونی کیشنز نے طلب کیا تھا اور اس کے لیے انتخاب کا عمل پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کے اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں اس ریزورٹ کے صارفین کے لیے ایک شاندار وائرلیس تجربہ تخلیق کرنے کے لیے ان خدمات فراہم کنندگان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔”

3000 سے زائد عمارتوں میں فراہمی کے شاندار ٹریک ریکارڈ کے ساتھ وائرلیس حل کی فراہمی میں معروف حیثیت رکھنے والا کونسس ٹیل صارف کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے تخلیقی انداز میں جدید ٹیکنالوجی کو پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس صورتحال میں اہم تکنیکی چیلنجز میں سے ایک 380 میگاہرٹز سے 2500 میگاہرٹز تک کی فریکوئنسی بینڈز کو مشترک کرنا ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کونسس ٹیل اوپٹما سسٹم کو شامل کرے گا تاکہ جی ایس ایم 900، جی ایس ایم 1800، 3 جی، ٹیٹرا اور iDEN جیسی متعدد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کیا جا سکے۔ اوپٹما کا جدید وائر-اِٹ-ونس ڈھانچہ موجودہ اور مستقبل کی سیلولر اور انٹرپرائز وائرلیس وائس اور ڈیٹا سروسز، بشمول وائرلیس لین (WLAN)، موبائل وائی میکس (WiMAX) اور پبلک سیفٹی ریڈیو، کے لیے واحد انفرااسٹرکچر پر کوریج کو یقینی بناتا ہے۔

ریزورٹ کے مہمان شاندار و عالمی معیار کی آن ڈیمانڈ خدمات کا خدمات اٹھائیں گے جس میں ہموار موبائل وائرلیس کنیکٹویٹی بھی شامل ہے۔ کونسس ٹیل ہمیشہ  صارف کے کاروباری ماڈلز کو سمجھتے ہوئے، اپنے جدید ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کو ملا کر بہتر مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے تاکہ مضبوط وائرلیس کمیونی کیشنز حل پیش کی جائیں۔

کونسس ٹیل کے بارے میں

(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2009/10/16/20091016179029.jpg)

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.consistel.com

سنگ ٹیل موبائل کے بارے میں

(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2009/10/16/20091016447915.gif)

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.singtel.com

ایم 1 کے بارے میں

(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2009/10/16/20091016940516.jpg)

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.m1.com.sg

 

اسٹارہب کے بارے میں 

(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2009/10/16/20091016926628.jpg)

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.starhub.com

گرڈ کمیونی کیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ کے بارے میں

(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2009/10/16/20091016249961.jpg)

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.grid.net.sg

 

رابطہ:

کونسس ٹیل پرائیوٹ لمیٹڈ

+65-6396-7000

marketing@consistel.com

ذریعہ: کونسس ٹیل سنگاپور پرائیوٹ لمیٹڈ