پاکستان انسداد جرائم میں فوری مدد کو یقینی بنانے کے لیے انٹرپول ای-پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے والا پہلا ملک بن گیا

کیف، 16 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پاکستان انٹرپول کا پہلا رکن ملک بن گیا ہے جس نے نئے انٹرپول ای-پاسپورٹ کے حامل افراد کو ملک میں داخلے کے لیے ویزا کی شرائط سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

دنیا کی معروف بین الاقوامی پولیس ایجنسی انٹرپول نے رواں ہفتے سنگاپور میں جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے عہدیداران کے لیے پہلے پاسپورٹ جاری کیے، اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے عالمی ادارے کے 800 عہدیداران نے شرکت کی تھی۔

انٹرپول ای-پاسپورٹ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف تیز ترین جواب اور بین الاقوامی تفتیش کے لیے مدد کی درخواستوں پر فوری کاروائی کو یقینی بنائے گا۔

انتہائی محفوظ انٹرپول ای-پاسورٹ ڈیزائن اور تیار کرنے والے عالمی ادارے ای ڈی اے پی ایس کنسورشیم (EDAPS Consortium) کے بورڈ کے چیئرمین الیگزیندر وازیلیف (Alexander Vassiliev) نے انٹرپول ای-پاسپورٹس کی فوری قبولیت اور ویزا کی شرائط ختم کرکے قوم کو سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کے وزیر داخلہ اے رحمان ملک کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وازیلیف نے کہا کہ “وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ پاکستان کی پولیس اور شہری مختصر ترین وقت میں انٹرپول کی ماہرانہ مدد حاصل کریں۔”

انٹرپول کے صدر خو بون ہوئی (Khoo Boon Hui) نے کہا ہے کہ “یہ دستاویز ادارے کے کام کی بھرپور مدد کرے گی اور رکن ممالک تحفظ و سلامتی کے لیے تمام سرگرمیوں میں بدستور صف اول میں رہنے میں اعانت کرے گی۔”

سیکرٹری جنرل رونالڈ کے نوبل () نے تمام 188 رکن ممالک پر زور دیا کہ “کسی بھی دہشت گردی کی کاروائی، سنجیدہ جرم یا قدرتی آفت کی صورت میں انٹرپول کی فوری کاروائی کو ممکن بنانے کے لیے وہ حکومت سطح پر اس کی  منظوری و توثیق کریں۔”

انٹرپول پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے کا فوری اقدام اٹھانے پر پاکستان اور وزیر داخلہ رحمان ملک کو مبارک باد دینے کے علاوہ ای ڈی اے پی ایس کے چیئرمین وازیلیف نے ان تمام بین الاقوامی فراہم کنندگان کا بھی شکریہ کیا جنہوں نے ای-پاسپورٹ کی تیاری کے منصوبے میں مدد فراہم کی۔

www.edaps.biz

 

ذریعہ: ای ڈی اے پی ایس کنسورشیم (EDAPS Consortium)

رابطہ: ای ڈی اے پی ایس کنسورشیم (EDAPS Consortium)

64 لیننا اسٹریٹ (Lenina Str.)

کیف 02088 یوکرین

+38-044-561-25-90

فیکس، +38-044-561-25-85

edaps@edaps.biz