نانچانگ، چین میں میریل کی 70 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری

نانچانگ، چین، 12 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

-میریل اینیمل ہیلتھ کمپنی (چین) نے نانچانگ پلانٹ کے توسیعی منصوبے کا آغاز کر دیا-

سنوفی-ایونٹس گروپ () (یورونیکسٹ: SAN اور این وائی ایس ای: SNY) کے جانوروں کی صحت کے حوالے سے شعبے میریل (Merial) نے آج اعلان کیا ہے کہ میریل اینیمل ہیلتھ کمپنی (چین) نے نانچانگ ہائی-ٹیک ڈیولپمنٹ زون میں واقع اپنے کارخانے کے توسیعی منصوبے کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب کا اہتمام کیا۔ میریل لمیٹڈ کے منصوبے اور چین میں گروپ کی پہلی پیداواری تنصیب میریل اینیمل ہیلتھ کمپنی (چین) تقریباً 20 سالوں سے کام کر رہی ہے۔

نانچانگ میں واقع تنصیب مقامی چینی مارکیٹ کے لیے پولٹری ویکسین تیار کرتی ہے۔ توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد، جس پر کل 70 ملین امریکی ڈالرز سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے، نانچانگ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت دوگنی ہو جائے گی۔ نئی تنصیب 50 ہزار مربع میٹر کے منصوبے پر پھیلی ہوئي ہے، جس کے پہلے مرحلے کا فلور ایریا تقریباً 30 ہزار مربع میٹر ہے۔

میریل کے ایگزیکٹو چیئرمین ہوزے باریلا () کہتے ہیں کہ “میریل چین میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر تقریباً 20 سالوں سے کام کر رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران، ہم یہاں صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پولٹری پروٹین کی مقدار و معیار کو بہتر بنانے کے لیے چینی شراکت دار اداروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اب، نئی جدید تنصیب کے قیام کے ساتھ، ہم اپنی جدید ایوین ویکسین ٹیکنالوجی کو جدید تر بنانے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے اور پولٹری پروٹین کی ملکی پیداوار میں اپنا حصہ بڑھانے اور متحرک اور جدید چین کو فیڈ کے سلسلے میں مدد فراہم کرنے کی صلاحیت کے حامل ہو گئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کا یہ سنگ میل مارکیٹ سے ہماری وابستگی کی علامت اور مستقبل میں ہمارے آپریشنز کو مزید توسیع دینے کی خواہش کا اظہار ہے۔”

یہ توسیعی منصوبہ اعلیٰ معیار کی ویکسین فراہم کرنے کے سلسلے میں چین میں میریل کی قائدانہ حیثیت کو مزید استحکام بخشنے کے ساتھ ساتھ فروخت، تکنیکی مدد ور نقل و حمل کو بڑھائے گا اور چینی صارفین اور کاروباری برتری کے لیے ویٹرنری ماہرین کے لیے ایک حقیقی قابل بھروسہ شراکت دار کی حیثیت سے پوزیشن مستحکم کرے گا۔

میریل کے بارے میں

میریل لمیٹڈ 1997ء میں قائم ہوئی اور اب سنوفی-ایونٹس کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ میریل عالمی سطح پر معروف جدت طراز اینیمل ہیلتھ کمپنی ہے جو کئی اقسام کے جانوروں کی صحت، بہتری اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مصنوعات کی وسیع ترین رینج فراہم کر رہی ہے۔ میریل کے تقریباً 5 ہزار 700 ملازمین ہیں اور وہ دنیا بھر میں 150 سے زائد ممالک میں کام کرتا ہے۔ 2008ء میں ادارے کی آمدنی 2.6 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ تھی۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیے www.merial.com

سنوفی-ایونٹس کے بارے میں

سنوفی-ایونٹس ہر ذی حس کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے معالجی حل دریافت، تخلیق اور تقسیم کرنے والا معروف عالمی ادویات ساز ادارہ ہے۔ سنوفی-ایونٹس پیرس (یورونیکسٹ: SAN) اورنیو یارک (این وائی ایس ای: SNY) میں مندرج ہے۔

 مستقبل کے حوالے سے بیانات

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے جس کی تعریف پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ برائے 1995ء، ترمیم شدہ، میں کی گئی ہے۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات وہ بیانات ہوتے ہیں جو تاریخی حقائق نہیں ہوتے۔ ان بیانات میں مالیاتی منصوبے اور اندازے اور ان کے قائم کیے گئے مفروضے، منصوبوں کے متعلق بیانات، اہداف، ارادے اور واقعات، آپریشنز، مصنوعات و خدمات کے بارے میں مستقبل سے وابستہ امیدیں اور مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے بیانات شامل ہوتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات کو عام طور پر “امید، ” “متوقع،” “ماننا،” “ارادہ”، “اندازہ،” “منصوبہ،” اور اسی طرح کے الفاظ و کلمات سے پہچانا جاسکتا ہے۔ حالانکہ سنوفی-ایونٹس کی انتظامیہ سمجھتی ہے کہ اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات میں ظاہر کی گئی امیدیں معقول ہوتی ہی، لیکن سرمایہ کاروں کو انتہا دیا جاتا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے معلومات و بیانات متعدد خطرات و غیر ممکنات کی حامل ہوتی ہے، جن میں سے کئی کی پیش بینی کرنا مشکل ہے اور عام طور پر یہ سنوفی-ایونٹس کے ضابطے سے باہر ہیں، اور حقیقی نتائج اور پیشرفت کو مستقبل کے حوالے سے بیانات میں ظاہر کیے گئے امکانات و توقعات سے یکسر مختلف کر سکتی ہیں۔ ان خطرات و غیر ممکنات میں سنوفی-ایونٹس کی جانب سے ایس ای سی اور اے ایم ایف میں مندرج اپنی عوامی دستاویزات میں پیش کردہ خطرات کے علاوہ 31 دسمبر 2008ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے فارم 20-ایف پر سنوفی-ایونٹس کی سالانہ رپورٹ کے باب “خطرے کے عناصر” اور “مستقبل کے بیانات کے حوالے سے انتباہی بیان” کے ذیل میں بیان کیے گئے خطرات شامل ہیں۔ ضروری قانون کے علاوہ سنوفی-ایونٹس مستقبل کے حوالے سے ان بیانات و معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے یا ان پر نظر ثانی کرنے کا پابند نہیں۔

ذریعہ: میریل

 

رابطہ: فلپ کونولی (Philip Connolly) برائے میریل

+44 (0) 12 79 77 58 46

Philip.connolly@merial.com؛ یا

 

ژاں-مارک پوڈوِن (Jean-Marc Podvin) برائے سنوفی-ایونٹس

+33 (0) 1 53 77 42 23

Jean-marc.podvin@sanofi-aventis.com