وڈیو: ملٹی میڈیا تقریبات کے نئے دور کے اوائل میں موجود اور دو صد سالہ جشن منانے والے میکسیکو میں ویواس پروڈوشنز کا شو پیش کیا گیا

میکسیکو شہر، 8 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پروڈیوسر و جنرل ڈائریکٹر اوکتاویو گارسیا الیندے اور کری ایٹو ڈائریکٹر مارٹن آرناڈ نے میکسیکو کی تاریخ کو سمجھانے کے لیے ایک انوکھا انداز تخلیق کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منعقد کیا گیا قابل دید شو میکسیکو کے باشندوں اور غیر ملکیوں دونوں کو حیران کرنے میں کامیاب ہوا، اس کا تمام تر سہرا ویواس پروڈیوشنز (Vivace Producciones) کی سخت محنت، تخلیقی ذہن اور ٹیکنالوجی کو بندھتا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.prnewswire.com/mnr/vivaceproducciones/40316/

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091008/NY84229)

میکسیکو کی اس پروڈکشن کمپنی نے 15 ستمبر 2009ء کی شام کو گریتو دی لا اندپندیسیا (Grito de la Independencia)کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں ہزاروں افرادکو یکجا کرنے کا انتظام کیا۔ یہ ایسی تقریب تھی جس کا لطف دارالحکومت کے زوکالا محل  سے  اٹھایا گیا، اور جو عوام کی گرمجوشی، رنگا رنگی، مسرت و شادمانی اور زندہ دلی کا اظہار تھی، جس کی وجہ سے ہم دنیا بھر میں مشہور ہیں، اور ان سب سے بڑھ کر ہم سب نے ظاہر کیا کہ ہم اپنی تاریخ کو یاد رکھتے ہیں اور یہ میکسیکو کے باشندوں کے لیے کیا حیثیت رکھتی ہے۔

اس پیشکش نے دنیا بھر کے لوگوں پر ظاہر کیا ہے کہ میکسیکو صرف ترقی کی جانب مستقل گامزن رہنے والا ملک نہیں، جس کا ہدف درجہ اول کے شوز پیش کرنے والوں میں عالمی ہراول دستہ بننا ہے، بلکہ یہ وہ ملک بھی ہے جو اپنی بنیادوں کو جانتا ہے اور ثقافت و روایات پر فخر کرتا ہے۔

ویواس پروڈیوشنز 100 فیصد میکسیکن کمپنی ہے، جو عالمی ملٹی میڈیا منظرنامے پر میکسیکو کے باصلاحیت افراد اور پروڈکشن کو جمع کر رہا ہے۔ یہ ایک آزاد ملک کی حیثیت سے 200 سالوں میں میکسیکو کی ثقافتی تکمیل، اقدار و روایات کے فروغ کی مشق ہے۔ “میکسیکو این ایل کورازون” (Mexico en el Corazon) ہماری تاریخ کو پرکھتی اور اس پر زور دیتی ہے اور ایک جدید میکسیکو کے مستقبل کی جانب نظر رکھتی ہے۔

 میکسیکو کی اس پروڈکشن کا 900 ہزار افراد نے براہ راست لطف اٹھایا اور بذریعہ ٹیلی وژن اور انٹرنیٹ بھی لاکھوں افراد نے ملاحظہ کیا۔ اس میں 500  سے زائد افراد شامل تھے، جن میں میکسیکو کے فن کار، آپریٹرز، انجینئرز، پروڈیوسر، تخلیقی و تکنیکی عملہ شامل تھا۔

ویواس پروڈیوشنز  نےایک تخلیقی شو تین حصوں میں کامیابی سے تیار کیا:

–         پہلا حصہ: مشہور شخصیات و افراد کی جانب سے میکسیکو کے عوام کے لیے بھیجے گئے پیغامات اور ایک میکسیکن کی حیثیت سے فخر کا اظہار۔

–         دوسرا حصہ: مختلف پہلوؤں کے ذریعے میکسیکو کی تاریخ کا سفر، مختلف سکرینوں پر پروجیکشن کے ذریعے ناظرین کو مدعو کیا گیا، جن میں ٹریٹڈ  واٹر سے  بنی ایک عظیم الجثہ اسکرین بھی شامل تھی۔

–         تیسرا حصہ: پیلاسیو نیشنل (Palacio Nacional) روشنیوں سے منور؛ اسے زندگی بخشی گئی اور حقیقی انتظامات کو فریب نظر (آپٹیکل الیوژن) کے ذریعے متحرک کیا گیا، جس  نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ یہ عمارت ماضی کی یاد دلاتی ہے اوراس کی ہر اینٹ ماضی کی گواہ ہے، اسے پھولوں سے سجایا گیا اور، چند سیکنڈوں کے لیے، یہ میکسیکو کی روایات اوررنگوں کا حصہ بن گئی۔

جدید ترین ماڈلنگ ٹیکنالوجی کی بدولت پالاسیو نیشنل میکسیکو کی تاریخ کے تمام ادوار اور مثالی مواقع سے گزرا۔ آسمان میں لیزر شعاعیں اور پائروٹیکنکس کے ذریعے اس شو کا اختتام کیا گیا اور یوں یہ تمام حاضرین کی یادوں کا ایک ناقابل فراموش حصہ بن گیا۔

وہ افراد جو 15 ستمبر کو شریک نہ ہو سکے، انہیں اس یادگار موقع میں شریک کرنے کے لیے 17، 18 اور 19 ستمبر کو اس شو کو روزانہ تین مرتبہ رات 8:30 بجے دہرایا گیا جس میں میکسیکو شہر کے زوکالو میں عوام کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔

ذریعہ: ویواس پروڈوشنز (Vivace Producciones)

رابطہ: فرانسسکو سانتا ماریا ((Francisco Santamaria

  آفس +52-5578-3113, ، +52-1-55-2335-0007

francisco@intrendnext.com