کاؤنٹر گلوبل نے رومانیہ میں کوکا-کولا ہیلنک بوٹلنگ کمپنی کے لیے 15 کمبائنڈ ہیٹ اینڈ پاور (CHP) پلانٹس میں سے پہلے پلانٹ کے باضابطہ افتتاح کا اعلان کر دیا

نیویارک، 7 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یہ تنصیب یورپ اور افریقہ میں 15 سے زائد ماحول دوست پاور پلانٹس کے سلسلے کا پہلا منصوبہ ہے

کاؤنٹرگلوبل (ContourGlobal) اور کوکا-کولا ہیلنک بوٹلنگ کمپنی (Coca-Cola Hellenic Bottling Company) نے آج پلوئستی، رومانیہ میں 15 کمبائنڈ ہیٹ اینڈ پاور (CHP) پلانٹس میں سے پہلے پلانٹ کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے، یہ پلانٹ یورپ اور افریقہ میں پھیلے کوکا-کولا ہیلنک کی 15 بوٹلنگ تنصیبات کو انتہائی موثر اور صاف بجلی اور گرم و ٹھنڈا پانی فراہم کرے گا۔  رومانیہ میں تمیسوارا کے مقام پر ایک دوسرا پلانٹ اس وقت زیر تعمیر ہے جو اگلے سال کھولا جائے گا۔

پلوئستی سی ایچ پی پلانٹ تکنیکی اعتبار سے ایک جدید تنصیب ہے جو بجلی کی پیداوار کے لیے صاف قدرتی گیس استعمال کرتی ہے اور انجن سے نکلنے والی گرمی سے اضافی توانائی فراہم کرتی ہے جو بوٹلنگ پلانٹ میں استعمال ہوتی ہے۔ ضائع کرنے کے بجائے حرارت کے استعمال کے ذریعے کاؤنٹرگلوبل کا سی ایچ پی پلانٹ بوٹلنگ کے عمل کی موثریت کو بڑھاتا ہے اور ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرتا ہے۔ مزید برآں کاؤنٹرگلوبل کا سی ایچ پی پلانٹ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے 95 فیصد اخراج کو حاصل کرتا ہے اور اسے صنعتی و تجارتی عمل کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ تنصیب کوکا-کولا ہیلنک کے آپریشنز میں توانائی کے استعمال کو کافی کم کرے گی جو ان ممالک میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے اٹھائے گئے وسیع تر اقدامات کا حصہ ہیں جہاں ادارہ کاروبار کرتا ہے۔

کوکا-کولا ہیلنک عرصہ دراز سے ماحول دوست ترقی کے عہد کو پورا کر رہا ہے اور جب اس عزم کے اعادے کے لیے اقدامات اٹھانے کا وقت آیا، یورپ اور افریقہ میں اپنی پیداواری تنصیبات میں توانائی کی ضروریات کے لیے ایک واحد نقاطی حل فراہم کرنے کے لیے کاؤنٹرگلوبل کا انتخاب کیا گیا۔ پلوئستی میں واقع تنصیب ہمارے 15 سے زائد یکساں ماحول دوست توانائی پروڈکشن پلانٹس میں پہلا ہے جو کوکوکا-کولا ہیلنک کے بوٹلنگ پلانٹس میں تیار کیے جا رہے ہیں۔

کاؤنٹرگلوبل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف برانڈ (Joseph Brandt) کہتے ہیں کہ “صارف کے لیے ماحول دوست مصنوعات بنانا موجودہ وقت کے کلیدی چیلنجز میں سے ایک ہے۔ کوکا-کولا ہیلنک کے ساتھ شراکت کے ذریعے ہم نے موجودہ ٹیکنالوجیز کو از سر نو جمع کرتے ہوئے رومانیہ میں کوکا-کولا ہیلنک کے بوٹلنگ پلانٹ میں ایک جدید توانائی تنصیب قائم کی ہے۔ ہمارا سی ایچ پی پلانٹ توانائی کی بہت بچتے کرنے والا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کافی کم کرنے والا ہے۔ ہمیں کوکا-کولا ہیلنک کی جانب سے یورپ اور افریقہ میں ایسی جدید تنصیبات کے قیام کے لیے منتخب کیے جانے پر فخر ہے۔”

کاؤنٹرگلوبل حکومتوں اور کثیر القومی اداروں دونوں کے لیے دنیا بھر میں برقی اور کمبائنڈ ہیٹ اینڈ پاور تنصیبات تیار کرتا اور چلاتا ہے۔ ادارے کی بنیادی توجہ ترقی پذیر ممالک میں تیزی سے ترقی پاتی لیکن کم خدمات کی حامل مارکیٹوں اور تخلیق کے لیے خالی میدانوں پر مرکوز ہے جیسا کہ قابل تجدید توانائی اور کمبائنڈ ہیٹ اینڈ پاور (CHP)۔ ادارہ چار بر اعظموں میں آپریشن اور کنسٹرکشن میں گیارہ کاروباروں کا حامل ہے جو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نئے زیر تعمیر منصوبے بھی متحرک ہیں جن سے کل صلاحیت 10 ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔

اس جدید تنصیب کے قیام کے لیے کاؤنٹرگلوبل نے کثیر القومی پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ کام کیا جس میں جی ای ین باخر (برقی توانائی پیدا کرنے والے انجن، آسٹریا) یونین انجینئرنگ (کاربن ڈائی آکسائیڈ کو حاصل کرنے والے آلات کے فراہم کنندہ، ڈنمارک)، کیریئر (جذب کرنے والے چلرز کے فراہم کنندہ، فرانس)، لوئیال (تعمیراتی ٹھیکیدار، رومانیہ)، نیراس (انجینئرنگ فرم، ڈنمارک)، نورٹن روز (قانونی مشیر، برطانیہ و رومانیہ) اور دیلوئے اور توخ (محصولات و توانائی مارکیٹ مشیر، رومانیہ) شامل تھے۔ 

کاؤنٹرگلوبل کو آن لائن ملاحظہ کیجیے www.contourglobal.com

ذریعہ: کاؤنٹرگلوبل

رابطہ: امریکہ: امانڈا بینٹ (Amanda Bennett)،  +1-212-610-9140

Amanda.Bennett@ContourGlobal.com،

یا یورپ: ایما رڈلے، +44-191255-7481، Emma.Ridley@ContourGlobal.com