ٹابمین ایشیا کے مورگن پارکر نے استعفیٰ دے دیا

بلوم فیلڈ ہلز، مشیگن، 5 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ادارہ ایشیا میں مواقع کے حصول سے بدستور وابستہ ہے

ٹابمین سینٹرز انکارپوریٹڈ (Taubman Centers, Inc.) (این وائی ایس ای: TCO) نے آج اعلان کیا ہے کہ ٹابمین ایشیا کے صدر مورگن پارکر (Morgan Parker) نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ادارہ ایشیا-پیسفک خطے میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بدستور مواقع کی تلاش میں رہنے کے عہد سے وابستہ ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20080428/CLM116LOGO)

ٹابمین سینٹرز کے چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رابرٹ ایس ٹابمین نے کہا کہ “ہم نے 2005ء میں ایسے خوردہ منصوبوں کے حصول کے لیے ٹابمین ایشیاء قائم کی جو ہماری مستحکم خوردہ منصوبہ بندی، ڈیزائن اور آپریشنل صلاحیتوں کو مہمیز دے سکیں، اس کے بعد سے ہم نے مضبوط کاروباری تعلقات، مستحکم آزمودہ کاروباری صلاحیتیں تخلیق کیں اور بہترین رئیل اسٹیٹ سروسز کے لیےمحفوظ ٹھیکے حاصل کیے۔”

“حالانکہ بین الاقوامی مالیاتی بحران نے ہر جگہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹوں کو زبردست خسارے سے دوچار کیا، لیکن ہم بدستور یہ سمجھتے ہیں کہ ترقی میں ایشیا کی معیشتیں دنیا کیرہنمائی کریں گی اور اگلے پانچ سے دس سالوں میں اعلیٰ معیار و اول درجے کے خوردہ مقام کے لیے یہیں کا رخ کریں گے جسے فراہم کرنے کے لیے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایشیا میں ہماری سرگرمیاں منافع بخش سرمایہ کاری اور ہمارے ادارے کی خارجی نشوونما پر منتج ہوں گی۔

“ہم مورگن کی صلاحیتوں اور کارناموں کو سراہتے ہیں، وہ دیگر مواقع کے حصول کے لیے ادارہ چھوڑ گئے ہیں۔ خطے میں ہماری صلاحیتوں کو بڑھانے اور پلیٹ فارم کو مستحکم کرنے میں ان کا مفید کردار تھا۔ جب تک ایشیا کے لیے نئے صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے، تب تک میں اپنا اضافی وقت اس اہم مقصد کے لیے وقف  کروں گا۔”

ٹابمین سینٹرز ایک رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری ٹرسٹ ہے جو علاقائی و ماورائے علاقائی خریداری مراکز (شاپنگ سینٹرز) کو بنانے اور ان کا انتظام چلانے سے وابستہ ہے۔ ٹابمین کے 24 امریکی ملکیتی اور/یا زیر انتظام ملکیتیں، جو صنعت میں سب سے زیادہ سیر حاصل ہیں، ساحل در ساحل اہم مارکیٹوں کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔ ٹابمین سینٹر کے صدر دفاتر بلوم فیلڈ ہلز، مشیگن میں ہیں اور اس کے ماتحت ادارے ٹابمین ایشیا کے صدر دفاتر ہانگ کانگ میں واقع ہیں۔ ٹابمین کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.taubman.com ملاحظہ کیجیے۔

آسان استعمال کے لیے اس خبری اعلامیہ میں “ٹابمین سینٹرز”، “کمپنی”، “ٹابمین ایشیا” یا “ٹابمین” کے حوالہ جات کا مطلب ٹابمین سینٹرز انکارپوریٹڈ یا ایک یا اس سے زائد علیحدہ ملحقہ ادارے ہیں۔ بزنس ٹابمین سینٹرز انکارپوریٹڈ کی جانب سے خود کیے جانے کے بجائے ایک ملحقہ ادارے کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہو سکتا ہے جو سیکورٹیز ایکٹ 1933ء، ترمیم شدہ،  اور سیکورٹیز ایکسچینج ایکٹ 1934ء، ترمیم شدہ کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہ بیانات مستقبل کے واقعات اور مالیاتی کارکردگی کے حوالے سے انتظامیہ کی موجودہ توقعا ت کے عکاس ہیں۔ حقیقی نتائج مختلف خطرات و غیر یقینی کیفیات کی بناء پر متوقع نتائج سے یکسر مختلف ہو سکتے ہیں، ان خطرات وغیرہ میں حالیہ امریکی کساد بازاری، موجودہ عالمی کریڈٹ و مالیاتی بحران اور عالمی معیشت و رئیل اسٹیٹ صورتحال میں آنے والی تبدیلیاں، سودی نرخ کے ماحول میں تبدیلیاں اور سرمایہ کاری کی دستیابی اور رٹیل انڈسٹری پر پڑنے والے مضر اثرات شامل ہیں تاہم ان عناصر کے علاوہ دیگر عناصر بھی اس کو متاثر کر سکتے ہیں۔ دیگر خطرات و غیر یقینی کیفیات کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں پیش کردہ ادارے کی دستاویزات میں زیر بحث لایا گیا ہے، ان دستاویزات میں فارم 10-K پر تازہ ترین سالانہ رپورٹ بھی شامل ہے۔

ذریعہ: ٹابمین سینٹرز انکارپوریٹڈ (Taubman Centers, Inc.)

رابطہ: کیرن میک ڈونلڈ (Karen Mac Donald)، ٹابمین، ڈائریکٹر، کمیونی کیشنز

+1-248-258-7469، kmacdonald@taubman.com،

یا باربرا بیکر (Barbara Baker)، ٹابمین، نائب صدر، سرمایہ کار تعلقات

+1-248-258-7367، bbaker@taubman.com

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20080428/CLM116LOGO

(TCO)