توانائی کے منصوبوں میں شراکت کے لیے کاؤنٹرگلوبل اور او پی آئی سی کے درمیان معاہدہ

نیویارک، 5 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کاؤنٹرگلوبل (ContourGlobal) اور اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (The Overseas Private Investment Corporation) (OPIC) نے آج ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دونوں ادارے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں توانائی کے منصوبوں میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے جن میں ‘ٹرائی-جنریشن’ اور ‘کواڈ-جنریشن’ تنصیبات شامل ہیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی میں مدد کریں گی۔

او پی آئی سی ٹوگو میں 100-میگاواٹ کے پاور پلانٹ کے لیے پہلے ہی کاؤنٹرگلوبل کو سرمایہ کاری اور سیاسی خطرے کی انشورنس فراہم کر چکا ہے جو ملک کو بجلی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دے رہا ہے اور 25 سالوں میں مغربی افریقہ میں بجلی کی پیداوار کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

کارپوریٹ کونسل آن افریقہ کی دو سالہ یو ایس-افریقہ بزنس سمٹ کے موقع پر دستخط کی گئی مفاہمت کی یادداشت (MoU) کے مطابق کاؤنٹرگلوبل اور او پی آئی سی “اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مل کر بروئے کار لاتے ہوئے دنیا بھر کے ابھرتے ہوئے ممالک میں بجلی کی پیداوار کے لیے اضافی منصوبوں کی مدد کے لیے مل کر تعاون  اور کام کرنا جاری رکھیں گے۔”

او پی آئی سی کاؤنٹرگلوبل کے لیے سیاسی خطرے کی انشورنس اور سرمایہ کاری فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ‘ٹرائی-جنریشن’ پلانٹس – جو حرارت، توانائی اور ٹھنڈے پانی کی پیداوار کو یکجا کرتا ہے – اور ‘کواڈ-جنریشن تنصیبات کے لیے ہوگی جو تجارتی و صنعتی استعمالوں کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج بھی حاصل کرے گا۔ ماحول دوست توانائی کی دونوں اقسام بہت زیادہ توانائی بچت ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بھی واضح کمی لاتے ہیں۔ تازہ ترین مشترکہ منصوبہ میں لاگوس، نائجیریا کے قریب کوجنریشن پلانٹ ہے جس کے لیے او پی آئی سی کاؤنٹرگلوبل کے انشورنس فراہم کرے گا۔

کاؤنٹرگلوبل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف سی برانڈ (Joseph C. Brandt)نے کہا کہ “افریقہ جیسے علاقوں میں، جہاں خدمات کی فراہمی کم ہے، توانائی کے جدید منصوبے لانے کی کوششوں میں ہماری کامیابی میں او پی آئی سی کے ساتھ شراکت ایک اہم عنصر ہے۔ ہم ان کے خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہیں اور خطے میں نئے منصوبوں کی تعمیر کے موقع پر ان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے پر خوش ہیں۔”

او پی آئی سی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر لارنس اسپی نیلی (Lawrence Spinelli) کہتے ہیں کہ “کاؤنٹرگلوبل کے تعمیر کردہ جدید اور ماحول دوست توانائی کے منصوبے جیسے پروجیکٹس دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہوں گے۔ ہم او پی آئی سی کی کاؤنٹرگلوبل کے ساتھ پہلے سے کامیاب شراکت میں مزید توسیع پر خوش ہیں اور ہماری نظریں ترقی پذیر ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچانے والے متعدد منصوبوں کی عملی جامہ پہنانے پر مرکوز ہیں۔”

کاؤنٹرگلوبل حکومتوں اور کثیر القومی اداروں دونوں کے لیے دنیا بھر میں برقی اور کمبائنڈ ہیٹ اینڈ پاور تنصیبات تیار کرتا اور چلاتا ہے۔ ادارے کی بنیادی توجہ ترقی پذیر ممالک میں تیزی سے ترقی پاتی لیکن کم خدمات کی حامل مارکیٹوں اور تخلیق کے لیے خالی میدانوں پر مرکوز ہے جیسا کہ قابل تجدید توانائی اور کمبائنڈ ہیٹ اینڈ پاور (CHP)۔ ادارہ چار بر اعظموں میں آپریشن اور کنسٹرکشن میں گیارہ کاروباروں کا حامل ہے جو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نئے زیر تعمیر منصوبے بھی متحرک ہیں جن سے کل صلاحیت 10 ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔

ریزروائر کیپٹل گروپ (Reservoir Capital Group) تقریباً 4 ارب ڈالرز زیر انتظام رکھنے والی ایک نجی سرمایہ کاری فرم ہے اور کاؤنٹر گلوبل کی کنٹرولنگ شیئر ہولڈر ہے۔

1971ء میں حکومت امریکہ کے ایک ادارے کی حیثیت سے قائم ہونے والی اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن امریکی کاروباری اداروں کو سمندر پار ممالک میں سرمایہ کرنے میں مدد فراہم کرنے، نئی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے، براہ راست بیرون ملک سرمایہ کاری سے متعلق خطرات سے نمٹنے میں نجی شعبے کی مدد کرنے اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کی حمایت کرنے میں مدد دیتی ہے۔ او پی آئی سی کی سیاسی خطرہ انشورنس اور سرمایہ کاری ہر حجم کے امریکی کاروباری اداروں کو دنیا بھر میں 150 سے زائد ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کاؤنٹرگلوبل کو آن لائن ملاحظہ کیجیے www.contourglobal.com

ذریعہ: کاؤنٹرگلوبل

رابطہ: لی مولر (Lee Muller) برائے کاؤنٹرگلوبل

+1-212-610-9142