اوکٹافارما اے جی نے 2009ء دوسری سہ ماہی نتائج اور وسط مدتی مستقبل کے امکانات کا اعلان کر دیا

لاخن، 3 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جون 2009ء میں اوکٹا فارما اے جی (Octapharma AG) نے 536 ملین یورو کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی، جو ایک سال قبل جون 2008ء کے 422 ملین یورو کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091002/NY86257)

سیلز کے اخراجات آمدنی کے تناسب سے بھی زیادہ بڑھے ، جس کی وجہ سے کل مارجن 46.4 فیصد سے گھٹ کر 43.3 فیصد ہو گیا جس کی بنیادی وجہ پلازما کے بڑھتے ہوئے اخراجات ہیں۔

دیگر شعبوں میں بڑھتی ہوئی اثر انگیزی کے باعث اوکٹا فارما نے جون 2009ء کے دوران آپریٹنگ آمدنی (آمدنی قبل از سود و محصولات) 173 ملین یورو (32.3 فیصد مارجن) کی تسلی بخش سطح تک رہی، جو 2008ء میں اسی عرصے کے دوران 141 ملین یورو (33.4 فیصد مارجن) تھی۔

دوسری ششماہی 2009ء اور 2010ء کے لیے پلازما پروٹین صنعت کے آئندہ امکانات

پلازما کلیکشن کے شعبے میں، پلازما کلیکشن مراکز کا اختتام ہفتہ پر بند ہونا اور دیگر آزاد پلازما فراہم کنندگان کی جانب سے چھوٹ فراہم کرنا اس امر کی تصدیق ہے کہ یہ ضرورت سے زیادہ رسد موجود ہے۔

دنیا بھر میں حکومت اور ہسپتال کے ٹینڈروں میں قیمتوں میں آنے والی کمی بھی اسی سمت میں اشارہ کرتی ہے۔

آئی وی آئی جی مارکیٹ میں 5 سے 6 فیصد کے مسلسل اضافے کے باوجود ہم امید رکھتے ہیں کہ 2009ء کے بقیہ ماہ میں زیادہ مقدار کی موجودہ سطح کے ساتھ ماہانہ فروخت برقرار رہے گی۔ 2010ء  بھی ایک مرتبہ پھر زیادہ یونٹ فروخت کے ساتھ 2009ء کی طرح پھیکا رہے گا۔

کئی ممالک میں باز ادائیگی کے ڈھانچے پر بہت زیادہ دباؤ منفی رحجان میں بدستور کردار ادا کرتا رہے گا۔ البتہ اس بنیاد پر مریضوں کو مصنوعات کی فراہمی زیادہ مستحکم انداز میں بہت کم رکاوٹوں کے ساتھ ہوگی۔ اوکٹافارما نئی مصنوعات کے اجراء کے ذریعے موجودہ رحجان پر قابو پانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اوکٹافارما کے بارے میں

اوکٹافارما گروپ ایک آزاد سویس بائیوفارماسیوٹیکل کمپنی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے۔ اوکٹافارما کا بنیادی کاروبار زندگی کو خطرات سے دوچار کرنے والی بیماریوں کے لیے اعلیٰ معیار کے انسانی لمحیات (ہیومین پروٹین) کی تیاری، پیداوار اور فروخت ہے۔

گروپ 28 ممالک میں 3 ہزار سے زائد ملازمین رکھتا ہے اور آسٹریا، فرانس، جرمنی، سویڈن اور میکسیکو میں پانچ جدید پیداواری تنصیبات کا حامل ہے۔

اوکٹافارما کمپنی کا مقصد زندگی بچانے کی کوششوں سے گزرنے والے مریضوں کے لیے انسانی خلیات اور خون کے پلازما سے تیار کردہ محفوظ اور موثر بائیوفارماسیوٹیکل مصنوعات کی فراہمی ہے۔

ادارے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.octapharma.com۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

یہ خبری اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات رکھتا ہے، جن میں معلوم و غیر معلومات خطرات، غیر یقینی کیفیات اور دیگر عناصر شامل ہوتے ہیں جو ادارے کے ضابطے میں نہیں آتے۔ ادارہ مستقبل کے واقعات و پیشرفت کے ساتھ ساتھ مستقبل کے حوالے سے بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔ ان عناصر میں موجودہ و زیر تکمیل تحقیق کے نتائج اور ڈیولپمنٹ سرگرمیاں اور ایف ڈی اے اور دیگر تنظیمی اداروں کے فعل شامل ہیں۔

ذریعہ: اوکٹافارما اے جی

رابطہ: فریڈ فائنر (Fred Feiner)

یانکی پبلک ریلیشنز (Yankee Public Relations)

fred@yankeepr.com

+1-908-894-3930

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20091002/NY86257

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=136623