ایک سو تین ملین صارفین کو موبائل اور آن لائن مواد فراہم کرنے کے لیے ایم ٹی این کی آئی ایم آئی موبائل سے اہم شراکت کا معاہدہ

حیدرآباد و جوہانسبرگ، یکم اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے لاکھوں موبائل اور آن لائن مواد کے صارفین ایم ٹی این (MTN) اور دنیا بھر میں 350 مواد فراہم کنندگان سے منسلک بھارتی سافٹ ویئر اور خدمات فراہم کنندہ آئی ایم آئی موبائل (IMImobile) کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

دونوں کمپنیوں نے  ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مواد کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک جرأت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے اشتراک کیا ہے۔ یہ اسٹریٹجک شراکت، نتیجتاً ، ایم ٹی این کی 21 مارکیٹوں کو بہتر فراہمی پلیٹ فارمز کے ذریعے تازہ ترین اور عالمی سطح پر معروف مواد کے وسیع ذخیرے تک رسائی فراہم کرے گی۔ مواد کے زمروں میں موسیقی (مقامی و بین الاقوامی)، کھیل، گیمز، تفریح، خبریں اور بہت کچھ شامل ہیں۔

یہ ایم ٹی این کو عالمی سطح پر اپنے زیر اثر علاقوں میں نئی آمدنی-تخلیق کرنے والی صوتی (وائس) و ڈیٹا خدمات کا آغاز کرنے کو ممکن بنائے گا، دنیا بھر میں 2011ء تک موبائل کونٹینٹ  اور سروسز کے ذریعے آمدنی کا تخمینہ 150.2 ارب امریکی ڈالرز لگایا گیا ہے، جو 2006ء میں 89.3 ارب امریکی ڈالرز تھی۔

ایم ٹی این کے نئے مواد پر مشتمل اسٹریمز میں سے ایک 2010ء فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) ہوگی جس کے لیے موبائل آپریٹرز نے خصوصی عالمی موبائل مواد حقوق حاصل کیے ہیں۔ اس کے مطابق ایم ٹی این صارفین کے ہینڈ سیٹس پر خصوصی 2010ء فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) مواد کی فراہمی کے عمل کو آئی ایم آئی موبائل کے ساتھ کی جانے والی شراکت کے ذریعے تقویت بخشے گا، فراہم کردہ مواد میں فٹ بال میچ کی خبریں، جدول، میچ نتائج کے ساتھ ساتھ ٹیم اور گروپ پروفائلز بھی شامل ہوں گی۔

ایک اسٹریٹجک مینیجڈ سروسز اور ہوسٹنگ شراکت دار کی حیثیت سے آئی ایم آئی موبائل کی تقرری  ایم ٹی این موبائل کی اپنے عالمی زیر اثر علاقوں میں موبائل کونٹینٹ اور  میڈیا سروسز منظرنامے پر بڑے پیمانے پر نظر ثانی کے بعد ہوئی ہے۔

ایم ٹی این اب افریقہ اور مشرقی وسطیٰ میں اپنی 21 مارکیٹوں میں صارفین کے لیے میڈیا مواد کو معیاری اور بہتر بنانے کے لیے اپنے موبائل مواد اور میڈیا سروسز حکمت عملی کو ترتیب دے رہا ہے۔

ایم ٹی این تیزی سے ایک جگہ اکٹھی ہوتی ہوئی ڈیٹا مواد اور وائس مارکیٹ سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے، جہاں اضافی موبائل ڈیٹا سروسز کے اجراء کے دوران افریقہ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ کے خطے آمدنی میں سب سے زیادہ اضافے کے لیے متوازن ہے۔

ایم ٹی این گروپ کے کارپوریٹ افیئرز ایگزیکٹو نوزیفو جنوری-بارڈیل (Nozipho January-Bardill) کہتے ہیں کہ آئی ایم آئی موبائل کو  بڑے عالمی ٹیلی کام سافٹ ویئر اور خدمات فراہم کنندگان کے گروپ میں سے اس کی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی کثیر الاستعمالی کی صلاحیت اور آزمودہ مینیجڈ سروسز بزنس ماڈل کے باعث منتخب کیا گیا۔

“آئی ایم موبائل کی اہم تجاویز اور ٹیکنالوجی حل ایم ٹی این کو نئی خدمات کے لیے مارکیٹ تک پہنچنے کے وقت میں کمی، اوسط آمدنی فی صارف (ARPU) کو بہتر بنانے اور جدید خدمات میں ایم ٹی این کو بدستور صف اول میں رکھنا ممکن بنائیں گے۔

جنوری-بارڈیل نے کہا کہ “اپنے صارفین کو اعلیٰ مواد اور خدمات کی فراہمی کو جاری رکھنے کے لیے درکار مینیجڈ سروس بزنس ماڈل اور ٹیکنالوجی حل کے سلسلے میں وسیع تجربہ اور عمیق نظر رکھنے کے باعث آئی ایم آئی موبائل بہترین شراکت دار ہے۔

ایم ٹی این رواں سال جون میں فیفا کنفیڈریشنز کپ کے دوران اپنے پورٹل اور http://www.mtnfootball.com پر متعدد دلچسپ مصنوعات اور خدمات پہلے ہی متعارف کرا چکا ہے۔ کھیلوں سے متعلق یادوں کو عرصہ بعد تازہ کرنے کے لیے فٹبال شائقین کے لیے یہ مواد آرکائیوز میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔

آئی ایم آئی موبائل اپنا سروس ڈلیوری پلیٹ فارم (SDP)، بشمول صنعت کا معروف ڈا ونچی کونٹینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) پیش کرے گا۔ مواد کی حکمت عملی میں مقامی صارف کی ترجیحات کے مطابق مواد کو تبدیل کرنا، بشمول عربی و فرانسیسی زبانیں، اور ساتھ ساتھ http://www.mtnfootball.com کے ذریعے 2010ء فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) کی ایم ٹی این اسپانسر شپ کا فائدہ اٹھانا ہے۔

 آئی ایم آئی موبائل کے بانی اور سی ای او وشواناتھ الوری کہتے ہیں کہ “ہم دنیا بھر کے معروف آپریٹرز کی مدد کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانے میں جتےہوئے ہیں اور اس ضمن میں یہ آئی ایم آئی موبائل کے لیے ایک بہت بڑا تجارتی سنگ میل ہے۔ مسابقتی اداروں کی مضبوط فہرست میں سے ایم ٹی این کی جانب سے ہمیں اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر منتخب کرنا ہماری نمایاں خدمات کا اظہار ہے، ہماری یہ خدمات صنعت کے معروف ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز، کونٹینٹ مینجمنٹ تجربے، ایک مینجڈ سروسز اور Saas بزنس ماڈل کے ساتھ ساتھ24/7 تکنیکی مدد اور ایس ایل اے کی سختی سے پابندی پر مشتمل ہیں۔ ہم اس موقع کے حصول پر خوش ہیں اور ہماری نظریں ایم ٹی این کو اضافی آمدنی کے وسیع مواقع تخلیق کرنے میں مدد دینے پر مرکوز ہیں۔

ایم ٹی این گروپ کارپوریٹ افیئرز کا جاری کردہ

ایم ٹی این گروپ کے بارے میں

1994ء میں قائم ہونے والا ایم ٹی این گروپ ایک کثیر القومی ٹیلی مواصلات گروپ ہے، جو افریقہ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے 21 ممالک میں کام کرتا ہے۔ ایم ٹی این گروپ جنوبی افریقہ کے جے ایس ای سیکورٹیز ایکسچینج میں شیئر کوڈ “MTN” کے تحت مندرج ہے۔ 30 جون 2009ء کے مطابق ایم ٹی این کے آپریشنز کے حامل علاقوں میں اس کے 103.2 ملین صارفین ہیں، جن میں افغانستان، بینن، بوٹسوانا، کیمرون، کوت دی آئیوری، قبرص، گھانا، گنی بساؤ، جمہوریہ گنی، ایران، لائبیریا، نائجیریا، جمہوریہ کانگو (کانگو برازاویل)، روانڈا، جنوبی افریقہ، سوڈان، سوازی لینڈ، شام، یوگینڈا، یمن اور زیمبیا شامل ہیں۔ ایم ٹی این گروپ 2010ء فیفا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ (ٹ م) کا عالمی اسپانسر ہے اور افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے موبائل مواد کے خصوصی حقوق کا حامل ہے۔ ملاحظہ کیجیے http://www.mtn.com اور http://www.mtnfootball.com۔

آئی ایم آئی موبائل کے بارے میں

آئی ایم آئی موبائل (IMImobile) دنیا بھر میں موبائل آپریٹرز اور میڈیا کمپنیوں کے لیے کنورجڈ موبائل اور آن لائن ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز اور کونٹینٹ سروسز کا فراہم کنندہ ہے۔ آئی ایم آئی موبائل کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں اہم سروس ڈلیوری پلیٹ فارم (ڈا ونچی ایس ڈی پی)، موبائل تشہیری پلیٹ فارم (ایڈ رنگ (ٹ م))، کیریئر گریڈ میسیجنگ پلیٹ فارمز اور گیٹ ویز، ڈیٹا سروسز کے لیے درخواستیں، فل ٹریک موسیقی ڈاؤن لوڈ سروس اور وائس پلیٹ فارمز شامل ہیں۔ اس کے صارفین میں معروف آپریٹرز اور میڈیا کمپنیاں شامل ہیں جیسے ایئر ٹیل، ووڈافون، ورجن موبائل، گوگل، رائٹرز اور یاہو!۔ آئی ایم آئی موبائل ایک منافع بخش تیزی سے ابھرتا ہوا ادارہ ہے جو 40 ممالک میں آپریشنز اور ایشیا، یورپ، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں دفاتر کا حامل ہے ۔

ہدایت برائے مدیران:

وہ 16 ممالک جہاں آئی ایم آئی موبائل اپنی مکمل سی ایم ایس فراہم کرے گا، میں شامل ہیں: بوٹسوانا، کوت دی آئیوری، جمہوریہ کانگو (کانگو برازاویل)، روانڈا، جنوبی افریقہ، سوازی لینڈ، یوگینڈا، زیمبیا، بینن، گنی بساؤ، گنی جمہوریہ کوناکری، لائبیریا، افغانستان، شام، قبرص اور یمن۔

آئی ایم آئی موبائل مندرجہ ذیل 5 ممالک میں موجود اپنے سی ایم ایس پلیٹ فارمز کو لندن کے مرکزی پلیٹ فارم سے براہ راست منسلک کرے گا: نائجیریا، گھانا، کیمرون ، ایران اور سوڈان۔

آئی ایم آئی موبائل روابط:

ایلیانور فلگیٹ (Eleanor Filgate) یا کے سائمن  (K Simon)، بیبل پی آر میں (Babel PR)

ٹیلی فون: +44(0)20-7434-5550

موبائل: +44-7500-038-458

ای میل: imimobile@babelpr.com

ویب سائٹ: http://www.babelpr.com

 

ایم ٹی این گروپ روابط:

مامفامولا لی بیلو (Maphamola Lebelo)

ایم ٹی این گروپ کمیونی کیشنز

موبائل: +27-83-212-9918

ای میل: Lebelo_m@mtn.co.za