موسمیاتی عدل کے مطالبے کے لیے کوفی عنان کی جانب سے ‘بیڈز آر برننگ’ عالمی میوزیکل پٹیشن کا آغاز، میلانی لاریں اور ہاواس ورلڈ وائیڈ کے سی ای او ڈیوڈ جونز اور دی:آورز بھی موقع پر موجود

 

نیویارک، یکم اکتوبر/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

دسمبر میں کوپن ہیگن میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی اجلاس (Copenhagen Climate Change Summit) کے موقع پر موسمیاتی عدل کے لیے ایک عالمی میوزیکل پٹیشن دائر کرنے کے لیے میلانی لاریں (کوئنتن تارتانتینو کے ‘Inglourious Basterds’ کی اسٹار) اور ڈیوڈ جونز (گلوبل سی ای او، ہاواس ورلڈ وائیڈ) آج مڈنائٹ آئل’ز کے ‘Beds are Burning’ کی خصوصی طور پر تیار کردہ از سر نو ریکارڈڈ ورژن کے اجراء کے لیے عالمی انسان دوست فورم (Global Humanitarian Forum) کے صدر کوفی اے عنان کے ساتھ مل گئے ہیں۔

‘Beds are Burning’ کو دی: آورز نے پیش کیا تھا اور تمام اہم میوزک ڈاؤن لوڈ پلیٹ فارمز پر مفت پیش کیا جانا ہے۔ یہ مہم کی اپنی ویب سائٹ www.timeforclimatejustice.org پر بھی دستیاب ہوگا۔

60 سے زائد بین الاقوامی اسٹارز اور نامور شخصیات نے اس گانے میں حصہ لیا ہے جن میں دوران دوران، مارک رونسن، جیمی کولوم، میلانی لاریں، ماریون کوٹیلارڈ، میلا یوووِچ، فرجی، للی ایلن، مانو کیچی، بوب گیلڈوف، یوسو این دور، یانیک نوح اور کئی دیگر شامل ہیں۔

ہر ڈاؤن لوڈ ایک انوکھی ڈیجیٹل پٹیشن کا حصہ بنے گا جس میں لوگ اپنا نام شامل کر کے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کریں گے کہ وہ کوپن ہیگن میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی اجلاس میں ایک جرات مندانہ، شفاف اور عالمی معاہدے تک پہنچیں۔ اب تک اس مہم میں 1.3 ملین افراد حصہ لے چکے ہیں۔

‘Tck Tck Tck; Time for Climate Justice’ مہم ہاواس ورلڈ وائیڈ کی تخلیق کردہ ہے اور رواں سال کے اوائل میں 56 ویں کان بین الاقوامی اشتہاری میلے کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔

محترم عنان نے کہا:

“موسمیاتی تبدیلی آج انسانیت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اور یہ وہ چیلنج ہے جس سے انتہائی بے انصافی برتی گئی ہے۔ دنیا کی اہم ترقی یافتہ معیشتوں کے کارخانوں کا عالمی سطح پر ماحول دشمن گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں سب سے بڑا حصہ ہے۔ لیکن غریب تر اور کم ترقی یافتہ اقوام ہیں جو اس کے اثرات سے بد ترین انداز میں متاثر ہو رہی ہیں۔

انٹرنیٹ پر اہم میوزک ڈاؤن لوڈ پلیٹ فارمز سے ‘بیڈز آر برننگ’ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے ذریعے دنیا بھر کے لوگ اس بڑھتی ہوئی عالمی پٹیشن میں اپنا نام شامل کر سکیں گے – اور موسمیاتی عدل کے لیے مہم میں شمولیت اختیار کر کے ایک ماحول دوست بن سکتے ہیں۔

“یہ تاریخ کا پہلا موقع ہوگا کہ عالمی رہنماؤں سے ایک فیصلہ کن قدم اٹھانے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک میوزک پٹیشن تخلیق کی گئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ انٹرنیٹ نسل کے لیے مرہم ثابت ہو سکتی ہے۔”

اجراء کے موقع پر کوئنتن تارتانتینو کے تازہ ترین بلاک بسٹر ‘ان گلوریئس باسٹرڈز’ کی اسٹار میلانی لاریں نے کہا کہ:

“اگلا کیوٹو معاہدہ درستگی کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ معاہدہ انتہائی غلط تھا۔

“کرہ ہوائی میں گرین ہاؤس گیسوں کی سطح میں اضافے کی واحد بڑی وجہ گاڑیوں کا جلایا گیا نامیاتی ایندھن ہے، نہ ہی صنعتی آلودگی بلکہ یہ جنگلات کی وسیع پیمانے پر کٹائی ہے۔

“میں کوفی عنان کے اس کوشش کی حمایت کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ کوپن ہیگن اجلاس سے پہلے یہ گانا دنیا میں ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ افراد سنیں گے۔ یہ مہم ہمارے سیارے اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد دے گی۔ اب وقت آ چکا ہے۔”

کوفی عنان کے عالمی انسان دوست فورم کے لیے مہم تخلیق کرنے والے نیٹ ورک ہاواس ورلڈ وائیڈ کے گلوبل سی ای او ڈیوڈ جونز نے کہا کہ :

“ہماری صنعت عوامی رویوں کی تبدیلی پر فائق ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہمیں صرف موقع ہی میسر نہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دنیا کو درپیش چند بڑے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔

“کوپن ہیگن میں ایک معنی خیز فیصلہ حاصل کرنے کے لیے ہر کسی کو اپنے رہنماؤں پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیوٹو معاہدے سے قبل ایک شفاف نتیجےپر رضامند ہوں۔یہی بلاشبہ اس مہم کا مقصد ہے اورتشہیری اور مارکیٹنگ کمیونٹیز کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔”

ساؤنڈ ٹریک پروڈیوسر اور فنکاروں کو جمع کرنے والے دی:آورز کے سی ای او الیکساندر ساپ نے کہا کہ

“موسیقی ایک آفاقی زبان ہے، جو ثقافتوں، نسلوں، مذاہب اور طبقات سے بالاتر ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ حقیقتاً ایک گانا یا ایک فنکار عالمی سطح پر ایک پیغام یا تحریک کو پھیلانے کی کسی بھی سیاسی یا عالمی رہنما سے کہیں زیادہ قوت رکھتا ہے۔

“یہ دسمبر میں کوپن ہیگن اجلاس سے قبل کچھ کہنے کے خواہشمند ہم سب کی ایک آواز ہوگی۔ ہدف اس تقریب کے حوالے سے بھرپور توجہ حاصل کرنا ہے جو سیارے پر موجود ہر شخص کی زندگی کو متاثر کرے گا۔”

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

پیٹ بوائر (Pete Bowyer)، ایپکس کمیونی کیشنز: + 44 7725 063377

(pete.bowyer@apexcommunications.com)

برانیمیرا رادوسلاوووا (Branimira Radoslavova)، ایپکس کمیونی کیشنز: +44 7867 532339

(branimira@apexcommunications.com)

لوریلا گیسا (Lorella Gessa)، ہاواس: +33 1 58 47 90 36 (lorella.gessa@havas.com)

مارین سالزمین (Marian Salzman)، یورو آر ایس سی جی پی آر: +1 646-361-1837

(marian.salzman@eurorscg.com)

ایرک ایج (Eric Edge)، یورو آر ایس سی جی پی آر: +1 773 490 9261 (eric.edge@eurorscg.com)

 

ذریعہ: عالمی انسان دوست فورم

رابطہ:

پیٹ بوائر (Pete Bowyer)

ایپکس کمیونی کیشنز

+ 44 7725 063377

pete.bowyer@apexcommunications.com،

 

برانیمیرا رادوسلاوووا (Branimira Radoslavova)

ایپکس کمیونی کیشنز

+44 7867 532339

branimira@apexcommunications.com

 

لوریلا گیسا (Lorella Gessa)

ہاواس، +33 1 58 47 90 36

lorella.gessa@havas.com

 

مارین سالزمین (Marian Salzman)

یورو آر ایس سی جی پی آر

+1-646-361-1837

marian.salzman@eurorscg.com

 

ایرک ایج (Eric Edge)

یورو آر ایس سی جی پی آر

 +1-773-490-9261

eric.edge@eurorscg.com

 

ہدایت برائے مدیران

1۔ گانے کا آڈیو ورژن سننے، وڈیو دیکھنے اور دیگر میڈیا کے لیے ملاحظہ کیجیے:

www.highrisepr.com/tcktcktck

لاگ اِن: climate

پاسورڈ: change09

 

یہ گانا آئی ٹیونز (iTunes) پر بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے مفت دستیاب ہے، ملاحظہ کیجیے:

http://itunes.apple.com/WebObjects/MZStore.woa/wa/viewalbum?i=332754461&id=332754130&s=143442&uo=6