بہترین گلو وائر خصوصیات کے حامل آتش-مزاحم پی بی ٹی مٹیریل کی تیاری

ٹوکیو، 30 ستمبر/کیوڈو جےبی این-ایشیانیٹ/

 پولی پلاسٹکس (Polyplastics) کمپنی لمیٹڈ اور ون ٹیک (WinTech) پولیمر لمیٹڈ آگ سے محفوظ پی بی ٹی میٹریل ڈیورانیکس (DURANEX) (ر) 330GWکی مشترکہ تیاری میں کامیاب ہو گئے ہیں، جو آگ سے محفوظ رکھنے والی نئی ٹیکنالوجی اور ہماری ملکیتی جدید کمپاؤنڈ ٹیکنالوجی سے ملاپ کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ یہ چمکیلے تار کا حامل دنیا کا پہلا بی پی ٹی ریزن ہے جو نئے آئی ای سی معیار (نوٹس 1-3) کی تمام سفارشات کے مطابق گاڑھے پن پر پورا اترنے والا ہے۔ نیا ڈیورانیکس (ر) 330 جی ڈبلیو صارفین کو، دیواروں کی موٹائی اور پرزوں کی شکل سے قطع نظر ہو کر، گلو وائر اگنیشن ٹیسٹ (GWT) کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے، جس سے اخراجات کی کمی اور زیادہ موثر پیشرفت کی سہولت ملتی ہے۔

1۔ پس منظر

برقی پرزہ جات کو آگ سے محفوظ بنانے کو واضح کرنے والا انڈررائٹرز لیبارٹریز انکارپوریٹڈ (Underwriters Laboratories Inc.) کے UL94 کا معیار مشہور ہے۔ یہ معیار مطالبہ کرتا ہے کہ نمونہ جاتی ٹکڑوں کو برنر سے نکلنے والے ایک شعلے کی براہ راست زد میں رکھا جائے تاکہ ان کی آتش پذیری کا اندازہ لگایا جا سکے۔ حالانکہ، آگ براہ راست شعلوں یا برقی آتش گیری (اگنیشن) سے لگ سکتی ہے، اس لیے برقی و برقیاتی آلات کی آتش گیری کی وجوہات پر خصوصی زور دینے کے ساتھ آتش-مزاحم تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ حال میں تیزی سے زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس لیے انٹرنیشنل الیکٹروٹیکنیکل کمیشن (IEC) کا آتش مزاحم معیار کو 2001ء میں زيادہ سخت اور جامع بنایا گیا تھا۔ آتش مزاحم معیار بہت زیادہ سخت ہے اور حقیقتاً ایسے مواد چاہتا ہے جو آتش گیر نہ ہوں۔ اس حفاظتی معیار پر نظر ثانی کے جواب میں امریکی اور یورپی گھریلو برقی مصنوعات کے لیے تیار کنندگان کی جانب سے گلو وائر ریزسٹنس کے حامل اجزاء کی شمولیت کا مطالبہ زور پکڑتا گیا۔ تاہم، جب تک روایتی آتش مزاحم ٹیکنالوجی اختیار کی گئی،  پی بی ٹی ((polybutylene terephthalate کو اس معیار پورا اترنے والا تسلیم نہیں کیا گیا۔  

2۔ جائزہ

ہم ڈیورانیکس (ر) 330 جی ڈبلیو نامی آتش-مزاحم پی بی ٹی میٹریل تیار کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جو ہماری بنیادی جدید آتش مزاحم ٹیکنالوجی کے ساتھ اس شعبے میں ہونے والی جدید پیشرفتوں اور انتہائی پیچیدہ ٹیکنالوجی (نوٹ 4) کو یکجا کر کے غیر معمولی گلو وائر خصوصیات پیش کر رہا ہے۔ ڈیورانیکس (ر) 330 جی ڈبلیو کا استعمال اس کے پرزہ جات کو گلو وائر اگنیشن ٹیسٹ (جی ڈبلیو ٹی) سے مستثنیٰ کرتا ہے اور اشکال سے قطع نظر حصوں کی دیواری موٹائی کی کوئی پابندی نہیں رکھتا۔

3۔ مستقبل کا تناظر

آج، مارکیٹ برقی آلات کے تحفظ پر زیادہ سخت نگاہیں رکھے ہوئے ہے اور گھریلو برقی مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد آئی ای سی کے نظر ثانی شدہ حفاظتی معیارات کے حوالے سے اپنے داخلی آتش-مزاحم حفاظتی معیارات پر نظر ثانی کر رہی ہے۔ اسی لیے جاپانی مارکیٹ کو بھی زیادہ سخت آتش مزاحم معیارات کی ضرورت ہو سکتی ہے اور بہترین گلو وائر خصوصیات کو سنبھالنے کی اہلیت رکھنے والے مٹیریل کی طلب میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ ہم اس ضرورت کو ایک بہتر انداز میں پورا کرنے اور برقی آتش گیری سے منسوب برقی و برقیاتی آلات میں ہونے والی آتش زنی سے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پر عزم ہیں۔

جدول 1: ڈیورانیکس (ر) 330 جی ڈبلیو کی نمایاں خصوصیات

آئٹم

ٹیسٹ طریقہ کار

ISO

یونٹ

نو ظاہر شدہ درجہ

330 جی ڈبلیو

مستحکم شدہ از جی ایف 30 فیصد

کثافت

1183

g/cm3

1.76

تنشی قوت

527-1, 2

MPa

87

تنشی انشقاق نوعیت

527-1, 2

٪

0.9

خم کی قوت

178

MPa

130

خمیدہ گر میں لچک کا معیار

178

MPa

11,000

چارپی اثر کی قوت (دندانوں کے ساتھ)

179-1

kJ/m2

5.2

خمیدگی کا درجہ حرارت زیرِ وزن

(1.8 MPa)

75-1, 2

درجات C

208

آتش پذیری

(UL94)

درجات C 0.75 م م

V-0 (0.32mm)

775 سے زائد

جی ڈبلیو آئی ٹی (*)

(IEC 60695-2-13)

1.5 م م

3.0 م م

775 سے زائد

775 سے زائد

سی ٹی آئی

(IEC 60112)

V

250 سے زائد

(*): ایک جرمن سرٹیفکیشن انسٹیٹیوشن VDE کی ٹیسٹ ویلیو (قدرتی رنگ)

نوٹ 1: دنیا میں پہلی بار

جرمن سرٹیفکیشن انسٹیٹیوٹ VDE کی جانب سے کیے گئے تمام تجربات میں ڈیورانیکس (ر) 330 جی ڈبلیو کا گلو وائر اگنیشن ٹمپریچر (GWIT)، سیاہ و قدرتی رنگ میں، تمام تجویز کردہ درجہ موٹائیوں (0.75 م م، 1.5 م م، 3.0 م م) پر 775 درجہ سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔ 31 اگست 2009ء تک ہماری بہترین معلومات کے مطابق 330 جی ڈبلیو دنیا میں اس سنگ میل کو عبور کرنے والا پہلا پی بی ٹی ریزن ہے۔

نوٹ 2: نیا آئی ای سی معیار

نیا آئی ای سی معیار IEC60335-1 کا چوتھا ایڈیشن ہے جو گھریلو مصنوعات (وائٹ گڈز) کی حفاظت کے حوالے سے ہے۔ یہ معیار گھریلو مصنوعات کے اجزائے ترکیبی میں بغیر دیکھے کام کرتے ہیں وہ مندرجہ ذیل گلو وائر خصوصیات کے حامل جداگانہ اجزاء سے بنے ہوں، جو عام طور پر چلنے کے دوران 0.2 اے سے زیادہ برقی رو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کنکشنز کو سنبھال سکیں، اور جداگانہ اجزاء کنکشنز کے 3 م م کے احاطے میں موجود ہوں: ان حصوں پر مشتمل اجزاء اپنی گلو وائر خصوصیات، گلو وائر آتش پذیری اشاریہ (GWFI) اور گلو وائراگنیشن ٹمپریچر (GWIT) کے اعتبار سے بالترتیب 850 درجہ سینٹی گریڈ اور 775 درجہ سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کو عبور کرنے چاہئیں۔ اس معیار کے خدوخال کا ایک جزو یہ ہے کہ اس معیار پر پورا اترنے والے پرزے اور مصنوعات گلو وائر اگنیشن ٹیسٹ (GWT) سے مستثنیٰ ہیں۔ نتیجتاً غیر معمولی جی ڈبلیو آئی ٹی درجہ بندی کے حامل مواد کی طلب بہت زیادہ ہے۔

نوٹ 3: گلو وائر ٹیسٹ

 جی ڈبلیو آئی ٹی کا ٹیسٹ لینے کا طریقہ IEC60695-2-13 میں وضاحت کے ساتھ درج ہے۔ جی ڈبلیو آئی ٹی

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 25 درجے سینٹی گریڈ اضافے  کے ذریعے پائی جانے والی قدر سے ناپا جاتا ہے، جس پر تجربے سے گزرنے والے حصے 30 سیکنڈوں تک گلو وائر (گرم سلاخ) سے مس رہنے پر نہیں جلتے۔ تجربے سے گزرنے والے ٹکڑوں میں موٹائی کے تین درجے تجویز کیے گئے ہیں: 0.75 م م، 1.5 م م اور 3.0 م م۔ حتمی مصنوعات کے لیے موزوں دیوار کی موٹائی پاس ہونے والے زیر تجربہ ٹکڑے کی موٹائی تک محدود ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی مٹیریل تینوں سفارش کردہ موٹائیوں پر تجربات میں کامیاب ہوتا ہے تو پرزوں کی دیواروں کی موٹائی پر کوئی حد قائم نہیں ہوگی اور اس مواد سے تیار کردہ پرزے مصنوعات کی شکل سے قطع نظر گلو وائر اگنیشن ٹیسٹ (GWT) سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹ 4: غیر معمولی گلو وائر خصوصیات کے ساتھ پی بی ٹی ریزن کی تیاری

جرمن سرٹیفکیشن انسٹیٹیوشن وی ڈی ای میں کیے گئے تجربات میں ڈیورانیکس (ر) 330 جی ڈبلیو نے تمام ضروری موٹائیوں 0.75 م م، 1.5 م م اور 3.0 م م پر IEC60335-1 کی جانب سے درکار 775 درجہ سینٹی گریڈ کی جی ڈبلیو آئی ٹی قدر کو پورا کیا۔ ڈیورانیکس (ر) 330 جی ڈبلیو کے برقی حصے، بشمول ریلیز، سوئچز اور کنیکٹرز، حتمی مصنوعات کی دیواری موٹائیوں کی حد سے آزاد ہیں اور پروڈکٹ کی شکل سے قطع نظر، وی ڈی ای کی جانب سے، گلو وائر اگنیشن ٹیسٹس (GWT) سے مستثنیٰ کیے گئے ہیں جبکہ IEC60335-1 کے آتش مزاحم معیارات پر بھی پورا اترتے ہیں۔ اس مواد کا کمپیئر ایٹو ٹریکنگ انڈیکس (CTI) 250 واٹ سے بھی زیادہ پر حیرت انگیز ہے، جو اسے آگ سے محفوظ رکھنے کے معیارات پر پورا اتارتا ہے، جنہیں حال ہی میں مزید سخت کیا گیا ہے۔ مزید برآں ڈیورانیکس (ر) 330 جی ڈبلیو یو ایل 94 کی آتش مزاحم سفارشات کے ساتھ 0.32 م م کی موٹائی پر V-0 حاصل کیا۔

 پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

صدر: نوبورو گوٹو (Noboru Goto)،

صدر دفتر: میناٹو-کو، ٹوکیو، جاپان

ون ٹیک پولیمر لمیٹڈ کے بارے میں

صدر: ریوچی سے کیٹا (Ryuichi Sekita)،

صدر دفتر: میناٹو-کو، ٹوکیو، جاپان

 

ذریعہ: پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ

 

رابطہ: کی ایبانو (Kei Ibano)

ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ

پولی پلاسٹکس کمپنی لمیٹڈ

ٹیلی فون: +81-3-6711-8600

ای-میل: 330GW@polyplastics.com

یو آر ایل: http://www.polyplastics.com