پی آر نیوز وائر کی نئی ویب سائٹ اول درجہ کا سرچ-آپٹمائزڈ نیوز پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے

نیو یارک، 30 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پی آر نیوزوائر (PR Newswire) نے ایک نئی کارپوریٹ ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے جو اول درجے کا آپٹمائزڈ نیوز پلیٹ فارم پیش کرتا ہے جو مواصلاتی ماہرین کو پریس ریلیزز کے لیے دستیاب آج کا طاقتور اور موثر ترین سرچ انجن آپٹمائزیشن فراہم کرتا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے

(http://www.prnewswire.com/mnr/prnewswire/40305/)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000306/PRNLOGO)

پی آر نیوزوائر کے سی ای او نینان چیکو (Ninan Chacko) کہتے ہیں کہ “ہٹ وائز (Hitwise) اور کامپیٹ ڈاٹ کام (Compete.com)کی رپورٹوں کے مابق ہماری ویب سائٹ پہلے ہی صنعت میں سب سے ممتاز ویب سائٹ صارفین اور سرچ انجن حوالوں کا سب سے زیادہ تناسب رکھتی ہے۔ ہماری نئی ویب سائٹ اس سلسلے کو مزید بہتر بنائے گی اور آپٹمائزڈ نیوز پلیٹ فارم کے ذریعے ہمارے صارفین کے خبری اعلامیوں (پریس ریلیزز) کو بے مثال وزیبلٹی فراہم کرے گی۔ ہماری کسی بھی نیوز لائن پر تقسیم ہونے والے تمام خبری اعلامیوں کے لیے سرچ انجن آپٹمائزیشن کی صلاحیتوں  کو بہتر کرنے اور پھیلتی ہوئی ایس ای او سروسز کے ذریعے، ہم اپنے صارفین کو پیغامات کسی بھی دوسرے خبری تقسیم کے خدماتی ادارے کے مقابلے میں زیادہ بہتر آن لائن تشہیر حاصل کریں گے۔”

نئی پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام (PRNewswire.com) کی بنیاد، آپٹمائزڈ نیوز پلیٹ فارم کو اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہر خبری اعلامیہ اس طرح ترتیب شدہ (فارمیٹڈ) اور زمرہ بند (کیٹگرائزڈ) ہو کہ سرچ انجنوں پر زیادہ سے زیادہ ظاہر ہو۔ کلیدی خصوصیات میں پریس ریلیز-خصوصی ٹائٹل ٹیگز، نامیاتی سرچ انجن نتائج صفحہ (SERP) فہرست، متعلقہ مواد کے روابط، ایمبیڈڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، اور ٹویٹر اور بلاگ پوسٹنگ کے فنکشنز شامل ہیں۔

چیکو کہتے ہیں کہ “آجکل کے مواصلاتی ماحول کی بدلتی ہوئی فطرت، جہاں خبری چکر اور ریکارڈ-کی-اشاعتوں نے ٹویٹر فیڈز اور ذاتی بلاگ‎ کے ذریعے بہت بڑی تعداد میں وزٹ فراہم کیے ہے، نے اطلاعات کو منظم کرنے اور پھیلانے کے نئے طریقے وضع کیے ہیں۔ نئی پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام اور ہمارا آپٹمائزڈ نیوز پلیٹ فارم مواصلاتی ماہرین کو نئے ابلاغی مواقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیتا ہے اور ذرائع ابلاغ، بلاگرز، سرمایہ کاروں اور عوام کو اپنی پسند کے مواد تک بغیر فلٹر کے بروقت رسائی کی فراہمی کے لیے ایک متحرک ماحول فراہم کرتا ہے۔

نئی پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام ملاحظہ کیجیے اور پی آر نیوز وائر کے سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹول ‘سوشل میڈیا میٹرکس’ کو تین ماہ تک مفت حاصل کرنے کے لیے رجسٹرڈ ہو جائیے۔

پی آر نیوز وائر کے بارے میں

پی آر نیوزوائر جدید کمیونی کیشنز اور مارکیٹنگ سروسز میں ایک عالمی رہنما ادارہ ہے جو اداروں کو دنیا بھر میں اپنی پسند کے سامعین سے منسلک و متعلق ہونے کی سہولت دیتا ہے۔ 

پی آر نیوز وائر اپنے ملٹی-چینل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، آڈینس انٹیلی جنس، ٹارگیٹنگ اور میژرمنٹ سروسز کے ذریعے اداروں اور تنظیموں کو برانڈ بلڈنگ، شعور اجاگر کرنے، عوامی پالیسی کو پر اثر بنانے، فروخت کو بڑھانے اور سرمائے میں اضافے کے لیے ذرائع ابلاغ، صارفین، پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور عام افراد کے ساتھ گراں بہا، بر وقت اور متحرک گفتگو میں مدد دیتا ہے۔

55 سال قبل تجارتی خبری تقسیم (کمرشل نیوز ڈسٹری بیوشن) کی بنیاد رکھنے والا پی آر نیوز وائر شمالی و جنوبی امریکہ، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے 16 ممالک میں واقع دفاتر کے بے مثال نیٹ ورک کے ذریعے 40 سے زائد زبانوں میں اور دنیا بھر کے اہم خبر رساں ادارے سے الحاق کے ذریعے 170 سے زائد ممالک میں اپنے صارفین کو سامعین کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔ پی آر نیوز دنیا بھر میں پروفیشنل کمرشل کمیونٹیز کو خدمات فراہم کرنے والی معروف عالمی بزنس میڈیا کمپنی وائر یونائیٹڈ بزنس میڈیا لمیٹڈ (UBM.L) کا ماتحت ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھئے www.unitedbusinessmedia.com۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

راچیل میرانس (Rachel Meranus)، نائب صدر، تعلقات عامہ، پی آر نیوز وائر

+1.201.360.6776 یا rachel.meranus@prnewswire.com

 

ذریعہ: پی آر نیوز وائر ایسویس ایشن ایل ایل سی

رابطہ: راچیل میرانس (Rachel Meranus)

نائب صدر،

تعلقات عامہ،

پی آر نیوز وائر،

+1-201-360-6776

rachel.meranus@prnewswire.com

 

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000306/PRNLOGO

(UBM.L)