پی آر نیوز وائر نے خبروں، معلومات اور تعلیم تک تیز تر رسائی کے لیے ویب سائٹ کو از سر نو ڈیزائن کر دیا

نیو یارک، 30 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نئی ، انٹر ایکٹو پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام صارف تجربات کو رواں کرتی ہے

جدید کمیونی کیشنز اور مارکیٹنگ خدمات کے معروف عالمی ادارے پی آر نیوزوائر (PR Newswire) نے ایک نئی انٹرایکٹو ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے جو صارفین کو مطلوبہ مصنوعات، خدمات، معلومات کے ذرائع، خبری اعلامیوں، تصاویر اور وڈیو کے درمیان تیزی سے تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے

(http://www.prnewswire.com/mnr/prnewswire/40305/)

(Logo: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000306/PRNLOGO)

نئی پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام (PRNewswire.com) میں تعامل کے تین مرکزی نقاط ہیں – مصنوعات و خدمات، معلوماتی مرکز اور خبری اعلامیوں کی تلاش – تاکہ صارفین کو پی آر نیوز وائر کے عالمی مواصلاتی پلیٹ فارم، صنعتی تجربے اور تیز تر فوری خبر کا 360 درجے کا نظام فراہم کیا جاسکے۔ ہر صفحے کا بالائی حصہ ‘فوری روابط’ (quick links) کے پینل کا حامل ہے ، جو خبری اعلامیہ کی تقسیم، پی آر اور آئی آر کمیونی کیشنز سروسز، دیگر پی آر نیوز وائر ویب سائٹس، رکنیتی درخواستوں اور سائٹ میں تلاش کے لیے واحد-کلک رسائی (ون-کلک ایکسس) فراہم کررہا ہے۔

پی آر نیوز وائر کے سی ای او نینان چیکو (Ninan Chacko) نے کہا کہ  “پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام کے از سر نو ڈیزائن کے حوالے سے ہمارے اہداف میں سے ایک اسے سامعین -ذرائع ابلاغ، مواصلاتی ماہرین، سرمایہ کار تعلقات کے افسران، چھوٹے کاروباری مالکان اور عام لوگوں – کے لیے آسان تر بنانا تھا تاکہ انہیں ٹولز، معلومات اور مواد تک فوری رسائی ہو جو انہیں اپنے اہداف کے حصول میں مدد دے سکے۔ ساتھ ساتھ ہم اس امر کو بھی یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ہماری ویب سائٹ پر مواد – خبری اعلامیوں سے ماہرین کے مقالوں اور وڈیوز تک – سرچ انجنوں پر بہت زیادہ ظاہر ہو اور سوشل میڈیا ٹولز کے ذریعے شیئر کرنا آسان ہو۔”

نئی سائٹ کا شعبہ مصنوعات و خدمات (پروڈکٹس اینڈ سروسز سیکشن) کمیونی کیشنز پروگرامز کی ڈیزائننگ، انہیں قابل عمل بنانے اور پیمائش کے لیے پی آر نیوز کا کمیونی کیشنز ٹولز کا مکمل مجموعہ پیش کرتا ہے۔ ٹیبس (Tabs) میں شامل ڈسٹری بیوشن، ٹارگیٹنگ، مانیٹرنگ اینڈ میژرمنٹ، ویب سائٹ انگیج منٹ، ملٹی میڈیا اینڈ براڈکاسٹنگ پی آر، مارکیٹنگ، انویسٹر ریلیشنز اور ٹریڈ شو صارفین کو ان خدمات کو سمجھنے کی سہولت دیتے ہیں جو ان کی فوری کمیونی کیشنز ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور میڈیا پلیٹ فارمز میں اپنے پیغامات کو پھیلانے کے نئے مواقع دکھاتے ہیں۔ نئی سائٹ کمیونی کیشنز ماہرین کو اپنی انوکھی ضروریات کے مطابق خدمات کے حسب ضرورت پیکیجز بنانے کو کہیں زیادہ آسان بناتی ہے۔

پی آر نیوز وائر کا نیا معلوماتی مرکز (نالج سینٹر) صارفین کو بصائر و معلومات کی وسیع انبار تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس میں پی آر نیوز وائر کی صنعتی و سوشل میڈیا ماہرین پر مشتمل ٹیم کی جانب سے قرطاس ہائے ابیض، ویبنارز اور بائی لائنڈ  مقالہ جات شامل ہیں۔ صارفین معلوماتی مرکز کے مقالوں پر تبصرہ کر سکتے ہیں اور جدید اختراعات اور صنعتی رحجانات پر گفتگو کے لیے اپنے ساتھیوں اور پی آر نیوز وائر کے ماہرین کے ساتھ براہ راست تبادلہ خیال کر سکتے ہیں، پی آر نیوز وائر کی مصنوعات کے بارے میں زیادہ سیکھ سکتے ہیں اور نئے روابط قائم کر سکتے ہیں۔ ایک عالمی کمیونی کیشنز سروسز فراہم کنندہ کی حیثیت سے 55 سال سے زائد کے تجربے کا حامل پی آر نیوز وائر تعلقات ہائے عامہ، تعلقات ہائے سرمایہ کار، مارکیٹنگ اور خبری تقسیم کے حوالے سے رحجانات اور مسائل کے حل میں صف اول میں ہے۔

آخر میں صارفین پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام پر خبری اعلامیوں، تصاویر اور وڈیو گیلریوں کو دیکھنے اور ان میں تلاش کرنے کے لیے براؤز نیوز ریلیزز ٹیب استعمال کر سکتے ہیں، جس کے بعد مواد کو ڈگ، ڈیلی شیئس، ٹویٹر، فیس بک، اسٹمبل اپن، لنکڈ اِن اور گوگل جیسے سوشل میڈیا بک مارکنگ اور بلاگنگ ٹولز کی مدد سے شیئر کر سکتے ہیں۔

چیکو نے کہا کہ “نئی پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام مواصلاتی ماہرین کو پی آر نیوز وائر کے ٹولز اور تعلیمی ذرائع تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ ایک زیادہ دوستانہ یوزر-انٹرفیس میں اپنے کاموں کو بہتر، تیز تر اور زیادہ موثر بنا سکیں۔ مارکیٹنگ کمیونی کیشنز میں جدید رحجانات پر مشاورت سے لے کر سرچ انجن آپٹمائزڈ پریس ریللز تک اور ملٹی میڈیا مارکیٹنگ پلیٹ فارم سے سوشل میڈیا ٹولز تک جو ویب سائٹ پیغامات کے لیے زیادہ وزیبلٹی میں مددگار ہوگا، نئی پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام مواصلاتی ماہرین کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کی گئی ہے۔”

نئی پی آر نیوز وائر ڈاٹ کام ملاحظہ کیجیے اور پی آر نیوز وائر کے سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹول ‘سوشل میڈیا میٹرکس’ کو تین ماہ تک مفت حاصل کرنے کے لیے رجسٹرڈ ہو جائیے۔

پی آر نیوز وائر کے بارے میں

پی آر نیوزوائر جدید کمیونی کیشنز اور مارکیٹنگ سروسز میں ایک عالمی رہنما ادارہ ہے جو اداروں کو دنیا بھر میں اپنی پسند کے سامعین سے منسلک و متعلق ہونے کی سہولت دیتا ہے۔ 

پی آر نیوز وائر اپنے ملٹی-چینل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، آڈینس انٹیلی جنس، ٹارگیٹنگ اور میژرمنٹ سروسز کے ذریعے اداروں اور تنظیموں کو برانڈ بلڈنگ، شعور اجاگر کرنے، عوامی پالیسی کو پر اثر بنانے، فروخت کو بڑھانے اور سرمائے میں اضافے کے لیے ذرائع ابلاغ، صارفین، پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور عام افراد کے ساتھ گراں بہا، بر وقت اور متحرک گفتگو میں مدد دیتا ہے۔

55 سال قبل تجارتی خبری تقسیم (کمرشل نیوز ڈسٹری بیوشن) کی بنیاد رکھنے والا پی آر نیوز وائر شمالی و جنوبی امریکہ، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے 16 ممالک میں واقع دفاتر کے بے مثال نیٹ ورک کے ذریعے 40 سے زائد زبانوں میں اور دنیا بھر کے اہم خبر رساں ادارے سے الحاق کے ذریعے 170 سے زائد ممالک میں اپنے صارفین کو سامعین کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔ پی آر نیوز دنیا بھر میں پروفیشنل کمرشل کمیونٹیز کو خدمات فراہم کرنے والی معروف عالمی بزنس میڈیا کمپنی وائر یونائیٹڈ بزنس میڈیا لمیٹڈ (UBM.L) کا ماتحت ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھئے www.unitedbusinessmedia.com۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

راچیل میرانس (Rachel Meranus)، نائب صدر، تعلقات عامہ، پی آر نیوز وائر

+1.201.360.6776 یا rachel.meranus@prnewswire.com

 

ذریعہ: پی آر نیوز وائر ایسویس ایشن ایل ایل سی

رابطہ: راچیل میرانس (Rachel Meranus)

نائب صدر

تعلقات عامہ

پی آر نیوز وائر

+1-201-360-6776

یا  rachel.meranus@prnewswire.com

 

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000306/PRNLOGO

(UBM.L)