ابداع اسٹوڈنٹ ایوارڈز 2009ء ایڈیشن کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے

دبئی، 24 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– درخواستوں کی وصولی 8 اکتوبر تک جاری رہے گی

مشرق وسطیٰ خطے کا معروف ابلاغی مرکز اور TECOM انوسٹمنٹس کا رُکن دبئی میڈیا سٹی (DMC) آٹھویں ابداع اسٹوڈنٹ ایوارڈز (Ibda’a Student Awards) کے لیے طلبہ کی درخواستیں قبول کر رہا ہے، یہ منصوبہ نوجوان ابلاغی صلاحیتوں کو دریافت ، پیش اور مستحکم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

2008-2009 کے تمام انڈر گریجویٹس اور تازہ گریجویٹس کے لیے ابداع ایوارڈز کے لیے تمام درخواستیں 16 اگست سے 8 اکتوبر 2009ء تک قبول کی جائیں گی۔ ان میں سے منتخب درخواستوں کی فہرست کو 15 سے 20 نومبر تک ایک نمائش میں پیش کیا جائے گا، جبکہ فاتحین کو 19 نومبر کو ایک شاندار ایوارڈز تقریب میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (IAA) کے تعاون سے زیاد  گلداری گروپ کی پیشکش اور دبئی میڈیا سٹی کے زیر انتظام یہ مشہور ایوارڈز ابلاغی شعبے میں ابھرتے ہوئے باصلاحیت افراد کی شاندار کوششوں کو سراہنے کے لیے 12 زمروں میں دیا جاتا ہے۔

‘Let it Out’ کے عنوان سے یہ مقابلہ صحافت (غیر خبری)، ریڈیو فیچر، اینی میشن، گرافک ڈیزائن، اینالوگ فوٹوگرافی، ڈیجیٹل فوٹوگرافی، پرنٹ ایڈورٹائزنگ، ٹی وی ایڈورٹائزنگ، فلم ٹی وی فیچر، فلم ٹی وی ڈاکیومنٹری، موبائل فلم اور ڈیجیٹل ڈیزائنز کے زمروں میں پیش کی گئی درخواستوں کو تسلیم کرے گا۔

فاتحین کو دیگر انعامات کے علاوہ معروف بین الاقوامی ابلاغی اداروں کے ساتھ انٹرن شپ کے شاندار مواقع بھی ملیں گے۔ انعام میں ملنے والی انٹرن شپ شرکاء کو صنعت کے باصلاحیت ترین پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ان سے کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا اور ابلاغی صنعت میں ایک شاندار کیریئر کا آغاز کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

اس سال کے ابداع ایوارڈز کے لیے تعاون کرنے والے شریک اداروں میں عربین آٹوموبائلز، او ایم ڈی اور دبئی میڈیا انکارپوریٹڈ (DMI) شامل ہیں۔ جبکہ du مواصلاتی شراکت دار ہوگا، اے آر این، امرتا ٹی وی، بی بی سی ورلڈ، بریش ایف زیڈ ایل ایل سی، سی این بی سی عربیہ، امارات الیوم، موٹی ویٹ پبلشنگ، شو ٹائم، زیشے، زی ٹی وی اور زی افلام ابلاغی شراکت دار کی حیثیت سے اس ایوارڈز کے ساتھ ہوں گے۔

اے آر این، سی این این، سی این بی سی عربیہ، بریش، لیو برنیٹ، زیشے، ایم بی سی، موٹی ویٹ پبلشنگ، نیکون، ٹیم ینگ اینڈ روبی کیم اور زی افلام فاتحین کو ایوارڈز فراہم کریں گے۔

داخلہ فارمز اس کام کے لیے مختص کی گئی ویب سائٹ http://www.ibdaa-awards.ae پر دستیاب ہیں۔

دبئی میڈیا سٹی کے بارے میں

مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے سنگم پر واقع دبئی میڈیا سٹی تیزی سے خطے کے ابلاغی مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ سٹی ابلاغ سے متعلقہ کاروباروں کو دبئی سے باہر دنیا بھر میں آپریٹ کرنے کے لیے ایک جدید بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ دبئی میڈیا سٹی ایک ایسا مقام ہے جہاں پبلشنگ، موسیقی، فلم، نیو میڈیا، کھیل و تفریح، براڈ کاسٹنگ، میڈیا اور مارکیٹنگ سروسز اور انفارمیشن ایجنسیوں کی سرگرمیاں خوب فروغ پائیں گی۔

مزید معلومات کے لیے کال کیجیے:

زیبا احمد

JiWiN

ٹیلی فون: +971-4-361-3590 (براہ راست)

+971-4-361-3333 (سوئچ بورڈ)

فیکس: +971-4-388-8001

ای-میل: Zeba.Ahmad@jiwin.ae

 

ذریعہ: دبئی میڈیا سٹی