وڈیو: امپائر اسٹیٹ کی تعمیر نو دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت کو یکدم تبدیل کر رہی ہے

نیو یارک، 24 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بین الاقوامی شناخت کی حامل عمارت کی بہتری کے لیے 550 ملین ڈالر کا سرمایہ

دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت، امپائر اسٹیٹ بلڈنگ 550 ملین ڈالر سے زائد کے اپ گریڈ پروگرام سے گزر رہی ہے تاکہ اس شاندار امتیازی عمارت کے آرٹ ڈیکو کو بحال اور از سر نو تخلیق کر کے اور جدید اضافوں کی شمولیت کے ذریعے اس کے جاہ و جلال کو بحال کیا جائے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے، ملاحظہ کیجیے:

http://www.prnewswire.com/mnr/empirestatebuilding/40200/

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090923/NY79410)

عمارت کے ساتھ تعلق کی اپنے خاندان کی تیسری نسل انتھونی مالکن (Anthony Malkin) کہتے ہیں کہ “جب ڈبلیو اینڈ ایچ پراپرٹیز نے اگست 2006ء میں عمارت کا انتظام سنبھالا، ہم نے مکینوں کی بہتری کے لیے عمارت کو ایک قبل از جنگ ملکیت کے انعام کے طور پر از سر نو تخلیق کرنے اور اسے فضیلت کے عالمی معیار کی حیثیت سے ایک برانڈ کے طور پر بلند تر مقام عطا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہم جو کر رہے ہیں وہ قابل تغیر ہے، نیو یارک شہر کے دفتری مکینوں، بروکرز اور ہماری عالمی شہرت یافتہ رصد گاہ کا دورہ کرنے والے لاکھوں افراد کی امیدوں سے بڑھ کر ہے۔ اس بین الاقوامی شناخت کی حامل عمارت میں ہونے والے ہمارے اس کام کے کا واضح نتیجہ عمارت کا دورہ کرنے والے تمام لوگوں کے لیے بے مثل تجربہ تخلیق کر رہا ہے۔”

امپائر اسٹیٹ ری بلڈنگ میں شامل ہے:

– معروف آرٹ ڈیکو لابی کی مکمل بحالی اور از سر نو تخلیق، جو طویل عرصہ سے 1960ء کی دہائی کی “جدیدیت” کے باعث چھپی ہوئی تھی، ساتھ ساتھ عمارت میں آنے جانے والے لوگوں کے لیے داخلے کے خصوصی راستے قائم کرنا تاکہ دفتری مکینوں اور دفاتر کا دورہ کرنے والے افراد کو عمارت کی رصد گاہ کی جانب جانے والے لوگوں کو علیحدہ کیا جا سکے۔

– تمام عمومی علاقوں بشمول گزر گاہوں اور آرام گاہوں کی تعمیر نو اور ایئر کنڈیشننگ۔

– مکمل رصد گاہ کی تعمیر نو، بشمول 86  ویں اور 102 ویں منزل، آرٹ ڈیکو اپ گریڈ کے ساتھ، ساتھ ساتھ 80 ویں منزل پر دورہ کرنے والے افراد کی قطاروں اور دکانوں کے علاقے کی بہتری بھی شامل ہے۔

– عمارت کے “ماحول دوست (گرین)” منصوبے کو توسیع دینا تاکہ مکینوں، دورہ کرنے والے اور برادری کو  زیادہ صحت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے۔

– عمارت بھر میں جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب۔

– عمارت بھر میں HVAC (ایئر کنڈیشننگ/ہیٹنگ) کی اپ گریڈنگ۔

– توانائی کی بچت کے لیے بنیادی تبدیلیوں پر کام، نتیجتاً تین سال میں اپنے اخراجات پورے کر کے توانائی کی 38  فیصد بچت۔

– عمارت کے سامنے کے سنگی حصے کو پانی سے محفوظ بنانا (واٹر پروفنگ)۔

– ڈیجیٹل براڈ کاسٹ ٹیکنالوجی کو جگہ دینے کے لیے عمارت کی مارکیٹ کی بہترین براڈ کاسٹ تنصیب کی از سر نو ترتیب۔

لابی

بایر بلائنڈرز بیلے آرکی ٹیکٹس اینڈ پلانرز (بی بی بی) (Beyer Blinder Belle Architects & Planners) اور پروجیکٹ مینیجر جونز لانگ لا سیل (Jones Lang LaSalle) کی قیادت میں تقریباً دو سالہ تحقیق کے بعد ماہرین تعمیرات، مورخین، فن کاروں اور خصوصی دستکاروں کی بحالی ٹیم نے تاریخی طور پر درست ترین تعمیر نو کے منصوبے تیار کیے، اور اولین ماہرین تعمیرات — شریو، لیمب اینڈ ہارمن (Shreve, Lamb and Harmon) – کی خواہش کے مطابق لابی کو بحال کر رہے ہیں، جس میں جدید بہتر اشیاء جیسے 21 ویں صدی کی عمارت کے لیے روشنی کا جدید نظام شامل ہے۔ اس کام میں تاریخی دستاویز، تصاویر، حقیقی ڈیزائن خاکے، بلیو پرنٹس اور موجودہ تعمیراتی عناصر نے ٹیم کی رہنمائی کی۔

لینڈمارکس پریزرویشن کمیشن (Landmarks Preservation Commission) کے منظور شدہ منصوبہ حیات نو (ری وائٹلائزیشن) کے حصے کے طور پر تاریخی خصوصیات اور تکمیلات اور مخصوص تعمیراتی تفصیلات، جو وقتاً فوقتاً کی گئی تبدیلیوں سے متاثر ہوئے، کو بحال یا از سر نو تخلیق کیا جا رہا ہے۔

جب عمارت پہلی بار تعمیر کی گئی تھی جو لابی میں ایک مزین چھتی دیوار کی حامل تھی جو مشینی عہد کی تحریک اور موقع کو خراج تحسین پیش کرتی تھی۔ یہ دیوار ایک تعبیری آسمان کو – جسے سنہری چمک کے حامل انتہائی لطیف المونیم کے پتوں میں پیش کیا گیا تھا –مہتابی چمک اور ستاروں کے نقوش کے ساتھ پیش کیا گیا تھا جو صنعتی گراریوں اور پہیوں کو ظاہر کرتے تھے۔ 1960ء میں اس دیوار کو ڈھانپ دیا گیا اور جب عمارت کو تعمیراتی لحاظ سے جدید بنانے کے لیے چھت سے ایک ایکریلک-پینل کو چمکدار بتیوں کے ساتھ نصب کیا گیا جس سے اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ نیو یارک شہر میں قائم دنیا کے معروف محفوظ کرنے والے مصور ایور گرین آرکی ٹیکچورل آرٹس (EverGreene Architectural Arts) انکارپوریٹڈنے انتہائی عرق ریزی سے حقیقی چھت کے مزین نقوش دوبارہ تخلیق کیا ہیں، جو مرکزی لابی بھر کا اہم ترین نقطہ ہیں۔ یہ نیو یارک شہر کی تاریخ میں چھتوں کی بحالی کے اہم ترین کاموں میں سے ایک تھا۔

لائٹنگ

چھت کی تزئین کے علاوہ عمارت کا دورہ کرنے والے افراد کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے روشنیوں کی نئی تنصیب اور نچلی سطح تک مکینوں کے لیے نئے ڈیزائن رہنما اصول مرتب کیے گئے ہیں۔ روشنی کے اصلی تصورات، سطحوں اور تاریخی تنصیبات، جو وقت کے ساتھ ساتھ کھو گئی تھیں، جو بحال کیا گیا، جس میں توانائی کی بچت والی تنصیبات اور بلب شامل ہیں جنہیں روشنی کی ضروریات اور نیو یارک کی بجلی کی طلب کو بہتر بنایا گیا ہے۔

دو نئے آرٹ ڈیکو فانوس، جو حقیقی لابی ڈیزائن بلیو پرنٹ کا حصہ تھے لیکن کبھی بھی نہیں بنائے گئے، کو ریمبوش (Rambusch) نے بنایا ، جو امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی اصلی تزئین کرنے والے کی چوتھی نسل کا ادارہ ہے؛ جنہیں 33 ویں اور 34 ویں اسٹریٹ کی بالائی گزر گاہوں پر نصب کیا گیا ہے۔

سنگ مرمر

اصلی معمار نے لابی میں نفیس بین الاقوامی سنگ مر مر استعمال کیا تھا تاکہ “بک میچنگ” کی ایک بے نظیر مثال تخلیق کی جا سکے، جس کے تحت پتھر کی سامنے اور عقب کی پرتوں کو ایک بلاک میں نصب کیا گیا تاکہ ایک دوسرے کا عکس لگیں اورفنکارانہ مقاصد کے لیے اصلی رگ بندی کو نمایاں کریں۔  عمارت کے اصلی سنگ مر مر کے ٹکڑے طویل عرصے میں یا تو ہٹا دیے گئے یا انہیں نقصان پہنچایا، اس لیے بی بی بی کے مورخین نے دنیا بھر میں تلاش کے بعد انتھونی مالکن کو ان گنت نمونے پیش کیے، جنہوں نے ذاتی طور پر ممکنہ حد تک اسی نمونے سے مطابقت رکھنے والے مواد کو تبدیلی کے لیے منتخب کیا۔

اسٹور فرنٹس

عمارت کے داخلی و بیرونی خوردہ دکانوں کے سامنے کے رخ کو بہتر بنانے کے لیے کافی سوچ بچار کی گئی۔ ہدف ماضی کے ڈیزائن کو سراہنا اور جدید استعمال کے نئے معیارات کو شناخت کرنا تھا۔ عمارت کی تمام دکانیں نئے معیارات کو اپنائیں گی جس میں دکان کے بیرونی شیشے کے لیے المونیم اور کانسی کے سانچے؛ شفافیت اور روشنی کو بہتر بنانے کے لیے سڑک کی سطح پر دکانوں میں شیشے کے زیادہ سے زیادہ استعمال؛ ایک خصوصی طور پر تیار کردہ ٹریڈ مارکڈ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ فونٹ برائے مجموعۂ الفاظ جو عمارت کے لیے استعمال کیے گئے حقیقی فونٹس سے مطابقت رکھتا ہو؛ اور عمارت بھر کے دھاتی کام – اسکالوپڈ کناروں، اسکرولز اور کانسی کی تفصیلات – میں آرٹ ڈیکو زیبائش کا استعمال۔

رصد گاہیں

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی عالمی شہرت یافتہ 86 ویں اور 102 ویں منزل کی رصد گاہوں نے سیاحوں کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے جمالیاتی لحاظ سے اپ گریڈ کی گئیں۔ مزید برآں گفٹ شاپ کی 86 ویں منزل سے 80 منزل پر منتقلی سے 86 ویں منزل پر آنے والے افراد کو بیرونی و اندرونی رصد گاہ کے بلا رکاوٹ مناظر دیکھنے کے ملیں گے چاہے بارش ہو یا روشنی۔

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کمپنی ایل ایل سی کے جنرل پارٹنر پیٹر ایل مالکن نے کہا کہ “تاریخی لحاظ سے امتیازی حیثیت اور ایک جدید تعمیراتی شاہکار دونوں حیثیتوں سے امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کا دنیا کے سامنے ازسر نو تعارف ایک یادگار سنگ میل ہے۔ نیو یارک کی بین الاقوامی طور پر معروف علامت امپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے اپنے مکینوں، سیاحوں اور دنیا کے لیے معروف ترین جدت پسند کی حیثیت سے اپنی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے۔”

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں

مین ہٹن کے وسط میں ایستادہ 1454 فٹ بلند امپائر اسٹیٹ بلڈنگ “دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت” ہے۔ بنیادی ڈھانچے، عوامی مقامات اور سہولیات کے ضمن میں نئی سرمایہ کاری کے ساتھ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ دنیا بھر کی مختلف صنعتوں کا دفاتر کے لیے پہلا انتخاب ہے۔ فلک بوس عمارت کی بھرپور براڈکاسٹنگ ٹیکنالوجی نیویارک شہر کی مارکیٹ میں تمام اہم ٹیلی وژن اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کو سپورٹ کرتی ہے۔ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کے کیے گئے پول کے مطابق امپائر اسٹیٹ بلڈنگ امریکہ کی معروف ترین عمارت قرار دی گئی ہے۔ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی رصد گاہ  دنیا کے پسندیدہ ترین تفریحی مقامات میں سے ایک ہے اور خطے کا اول نمبر کا سیاحتی مقام ہے۔ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.esbnyc.com

 

رابطہ: ایڈلمین پبلک ریلیشنز (Edelman Public Relations)

ایڈم پیٹرالا (Adam Pietrala) — 212-704-8176

adam.pietrala@edelman.com

 

ذریعہ: امپائر اسٹیٹ بلڈنگ

رابطہ:

رابطہ: ایڈم پیٹرالا از ایڈلمین پبلک ریلیشنز

+1-212-704-8176

adam.pietrala@edelman.com

 

وڈیو: http://www.prnewswire.com/mnr/empirestatebuilding/40200/

فوٹو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090923/NY79410