میک ٹریکس میڈیا: مشہور نغمہ نگار اینڈی فریزر کی Tck Tck Tck مہم میں شمولیت

لاس اینجلس، 23 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مشہور موسیقار و نغمہ نگار اینڈی فریزر (Andy Fraser) نے، جو فری کے روک ترانے “آل رائٹ ناؤ”، رابرٹ پامر کے میگا-ہٹ “ایوری کنڈا پیپل” اور حال ہی میں جاری ہونے والی سی ڈی “نیکڈ ۔۔۔ اینڈ فائنلی فری” کے لیے نغمہ نگاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں، Avaaz.org کی Tck Tck Tck مہم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں تاکہ کوپن ہیگن میں ایک مضبوط عالمی آب و ہوا معاہدے کی ضرورت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090922/LA80186)

فریزر کہتے ہیں “موسیقی میرا تحفہ ہے، اور اسی طرح میں اپنا حصہ ڈالوں گا۔”

فریزر نے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تشویش میں مبتلا دیگر افراد کے ساتھ “دس از دی بگ ون” کو لکھا، گایا اور ریکارڈ کرایا تھا۔

http://www.andyfraser.com/bigone.html

فریزر کہتے ہیں کہ “مہم کے حوالے سے آگہی ملنے اور یہ محسوس کرنے کہ مجھے از خود اس سے وابستگی ظاہر کرنی چاہیے، کے بعد چند ہفتوں میں اسے مکمل کیا گیا تھا۔ مجھے لفظاً آواز کے خط میں محض چند اقتباسات ملے تھے، جن پر کچھ گنگنانے اور باس پر پہلی نوٹس گانے کے بعد اس کی ریکارڈنگ کا آغاز کر دیا گیا۔”

یہ گانا فری، حتیٰ کہ ابتدائی رولنگ اسٹونز،  کے لیے لکھے گئے گانے کی قربت کی یادوں کو ایک مرتبہ پھر روشن کرتا ہے۔

یہ گانا روک اسٹیشنوں کے لیے پرکشش ثابت ہو رہا ہے، جبکہ ان کا حالیہ مواد زیادہ مدھم، پختہ آر اینڈ بی ریگی انداز رکھتا ہے۔

Tck Tck Tck مہم نے دنیا بھر کے لوگوں کو سرگرم عمل کر دیا ہے کہ وہ “تباہ کن موسمیاتی تبدیلی” کے حوالے سے خدشات کا اظہار کریں اور آواز ‘فلیش –موبز’ کے ساتھ اپنی آواز کو بلند تر کرنے کے لیے ہو جیک مین (Hugh Jackman) جیسی دیگر مشہور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، فلیش-موبز کے تحت 21 ستمبر کو 12:18 دوپہر کو دنیا بھر میں مظاہرے منعقد کیے گئے۔

دریں اثناء، فریزر اپنی آنے والی سی ڈی “آن اسائنمنٹ”، جو میک ٹریکس انٹرنیشنل کے موقع پر جاری ہوگی، کے ساتھ ساتھ “الائیو” کنسرٹ ڈی وی ڈی/ ڈاکیومنٹری، جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا، کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

اینڈی فریزر کہتے ہیں “اس موسمیاتی خطرے، گرین ہاؤس گیسوں، کاربن اخراج کی وسعت ہمارے سیارے کو خطرے سے دو چار کر رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہمیں ایک عالمی مقصد اختیار کرنا ہوگا اور مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔”

اینڈی فریزر کے بارے میں

مونسٹر راک ترانے “آل رائٹ ناؤ” کو تخلیق کرنے پر حال ہی میں بی ایم آئی کے 3 ملین پلے کلب میں شامل ہونے والے فریزر دنیا بھر میں ایک افسانوی باسسٹ/ 70 کی دہائی کے راک بینڈ فری کے بانی رکن، رابرٹ پامر کے میگا-ہٹ “ایوری کنڈا پیپل” اور جو کروکر، چاکا خان، روڈ اسٹیورٹ، پال ینگ، ایٹا جیمز اور باب سیگر سمیت دیگر کے لیے نغمہ نگار کی حیثیت سے معروف ہیں۔

ڈسکو گرافی: http://www.andyfraser.com

روابط: http://www.avaaz.org

http://www.tcktcktck.org

ذریعہ: میک ٹریکس میڈیا (MctraxMedia)

رابطہ: ایڈون کولج (Edwin Coolidge) برائے میک ٹریکس میڈیا

+1-951-302-3339

edcool@mctrax.com

 

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090922/LA80186