گلوبل ایسوسی ایشن آف رسک پروفیشنلز نے 29 سے 30 اکتوبر 2009ء کو ہانگ کانگ میں ہونے والے چھٹے سالانہ ایشیا پیسفک کنونشن میں شرکت کرنے والے ممتاز ماہرین کا اعلان کر دیا

نیویارک، لندن و ہانگ کانگ، 22 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بحالی کے مراحل سے گزرتی ہوئی عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے

 سینکڑوں رسک پروفیشنلز کا اجتماع

رسک مینجمنٹ کے شعبے میں ممتاز سوچ رکھنے والے ماہرین اور جدت طرازوں کے چھٹے سالانہ اجتماع کی میزبانی کرنے والے گلوبل ایسوسی ایشن آف رسک پروفیشنلز (GARP) نے آج 29 سے 30 اکتوبر 2009ء کو ہانگ کانگ میں ہونے والے ایشیا پیسفک کنونشن میں شرکت کرنے والے تمام مقررین کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔

رسک کے موضوع پر خطے کی دو ممتاز ترین و مقتدر شخصیات چیاؤ یو (Qiao Yu)، سنگ ہوا یونیورسٹی (Tsinghua University) میں اقتصادیات کے مشہور پروفیسر اور ایلکسا لام (Alexa Lam)، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سیکورٹیز اینڈ فیوچرز کمیشن شرکت کریں گی، دو روزہ اجلاس میں بنیادی توجہ بحالی کے مراحل سے گزرتی ہوئی عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر مرکوز ہوگی۔

گلوبل ایسوسی ایشن آف رسک پروفیشنلز کے صدر رچرڈ اپوسٹولک (Richard Apostolik) کے مطابق “اقتصادی زوال کے اس دور سے نکالنے کے لیے پہلی مرتبہ دنیا کی نظریں چین اور بقیہ ایشیائی ممالک پر مرکوز ہیں۔ اس لیے ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رواں سال کا ایشیا پیسفک کنونشن بر وقت اور معلوماتی ہوگا، کیونکہ ہم رائے سازوں، فیصلہ کنندگان اور ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ وہ 2010ء میں اور اس سے آگے عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور حاصل مواقع دونوں پر مبصرانہ تجزیے پیش کر سکیں۔”

کنونشن میں مندرجہ ذیل افراد بھی حاضر ہوں گے:

— فرناندو مونار، ماہر اقتصادیات، یورپین سینٹرل بینک

–کیون کنگ، ای وی پی، سربراہ رسک مینجمنٹ، ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ

–ٹورسٹن کلائن بیوننگ، سربراہ گروپ اکنامک کیپٹل اینڈ رسک اسٹریٹجی، ایمرٹس بینک

–پیٹرک چین، ایگزیکٹو نائب صدر، چیف رسک آفیسر، فیوبون فنانشل ہولڈنگ کمپنی

کانفرنس کے لیے رجسٹریشن جاری ہے۔ جی اے آر پی 25 ستمبر 2009ء تک اندراج پر خصوصی رعایت پیش کرتا ہے۔ مزید معلومات اور اندراج کرانے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.garp.com/subpage7.aspx?id=4076

گلوبل ایسوسی ایشن آف رسک پروفیشنلز کے بارے میں

گلوبل ایسوسی ایشن آف رسک پروفیشنلز (GARP) دنیا بھر کے 167 ممالک کے بینکوں، سرمایہ کاری مینجمنٹ فرمز، حکومتی اداروں، تعلیمی اداروں اور کارپوریشنز کی نمائندگی کرنے والے ایک ہزار سے زائد رسک مینجمنٹ پیشہ ور افراد اور محققین پر مشتمل ایک غیر منافع بخش آزاد ادارہ ہے۔ ادارہ فنانشل رسک مینیجر (FRM) سرٹیفکیشن کا انتظام بھی چلاتا ہے جو دنیا بھر کے مالیاتی رسک پروفیشنلز کا تسلیم کردہ ہے، اور، اس نے امریکن پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے انرجی رسک پروفیشنل (ERP) سرٹیفکیشن قائم کی ہے۔ رسک مینیجرز کے لیے ایک اہم پیشہ ورانہ ادارے کی حیثیت سے جی اے آر پی کا ہدف  دنیا بھر میں تعلیم، تربیت اور بہترین عمل کی ترویج کے ذریعے رسک پیشے کو جدید بنانا ہے۔ www.garp.org

روابط:

کارل ہائمنز (Carl Hymans)

جی ایس شوارٹز اینڈ کمپنی

212-725-4500، ایکسٹینشن 304

carlh@schwartz.com

 

ایلزبتھ بیہر (Elisabeth Behr)

جی ایس شوارٹز اینڈ کمپنی

212-725-4500، ایکسٹینشن 323

ebehr@schwartz.com

 

ذریعہ: گلوبل ایسوسی ایشن آف رسک پروفیشنلز (GARP)

رابطہ:

کارل ہائمنز (Carl Hymans)،

+1-212-725-4500، ایکسٹینشن 304

carlh@schwartz.com،

 

یا ایلزبتھ بیہر (Elisabeth Behr)،

+1-212-725-4500، ایکسٹینشن 323

ebehr@schwartz.com

 

دونوں برائے جی ایس شوارٹز اینڈ کمپنی

برائے گلوبل ایسوسی ایشن آف رسک پروفیشنلز (GARP)