کینٹن میلہ: میلے اور کاروبار میں آپ کی شرکت، پہلے سے کہیں زیادہ تیز

گوانگ زو، 18 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ہم سب جانتے ہیں کہ بین الاقوامی کاروباری دورے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں: کانفرنس کے لیے اندراج کرانے کا عمل، رجسٹریشن کی آپ کو بھیجی گئی تصدیق  کا انتظار، اپنے تمام دستاویزات کو سفارت خانے لے جانا، اپنی دستاویزات کی واپسی کا انتظار، روانگی سے قبل درست ہوٹل کی تلاش، پھر گھنٹوں کا ہوائی سفر، صرف اور صرف اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے اور پھر اندر داخل ہونے سے قبل آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے عملے کے بے ڈھنگے اراکین کے لیے پھر انتظار۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090918/CNF015)

کینٹن میلے میں (زیر انتظام چائنا فارن ٹریڈ سینٹر)، ہم مستقل اس امر کو ممکن بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ آپ میلے اور کاروبار میں ان رکاوٹوں کے بارے میں سوچے بغیر شریک ہوں۔ آپ اسی وقت ہماری ویب سائٹ (http://www.cantonfair.org.cn) پر ویزے کے حصول اور میلے میں شرکت کے حوالے سے تمام مطلوبہ معلومات پائیں گے، وہ بھی پہلے صفحے پر۔ آپ اپنے دعوت نامے کا پرنٹ لے سکتے ہیں، ہوٹل کے لیے اندراج کرا سکتے ہیں اور محض ماؤس کی چند کلکس کے ذریعے فراہم کنندگان (سپلائرز) کے ساتھ آن لائن رابطہ کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ شریک ہوٹلوں میں سے کسی ایک میں رجسٹرڈ ہیں، تو آپ داخلے کا بیج وہیں سے حاصل کر سکتے ہیں، جو آپ کا وقت اور نمائشی کمپلیکس کے باہر قطار کی زحمت دونوں سے بچائے گا۔

وی آئی پی شرکاء کے لیے، جو 15 مرتبہ شرکت حاصل کر چکے ہیں، یا بڑی کمپنیوں اور آرگنائزیشنز کے چیئرمین اور چیفس، ہم نے تمام مراحل کو آسان تر کر دیا ہے۔ میلے کی مستقل حمایت پر آپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سب سے پہلے ہم نے تمام رجسٹریشن فیس کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اور دوسرا، میلے میں بغیر کسی قطار کے آپ کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، آپ کو نجی لابی، وی آئی پی کافی شاپ اور ہمارے خصوصی گرین چینل رجسٹریشن ڈیسک تک رسائی دی جائے گی، جسے ہم نے مستقل شرکت کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہتر انداز میں خدمات پیش کرنے کے لیے توسیع دی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ ہمارے تمام شرکاء میلے میں ممکنہ حد تک بغیر کسی پریشانی کے شرکت اور کاروبار کریں گے۔ اور اگر آپ کو بہت زیادہ وقت ملتا ہے، اور آپ اس فاضل وقت میں کچھ کرنا چاہتے ہیں، تو ہم نے گوانگ زو اور اس کے ارد گرد آپ کے لیے کافی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے – اس کے لیے، ایک مرتبہ پھر، ہماری شاندار و کارآمد ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

چین کے اس اہم تجارتی میلے کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.cantonfair.org.cn

ای میل: info@cantonfair.org.cn، xiaoying.wu@cantonfair.org.cn

ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر