وڈیو: آرٹ نیٹ آکشنز کی جانب سے 17-29 ستمبر پرنٹس ماسٹرورکس کا آغاز، اینڈی ویرہول کا تیار کردہ مائیکل جیکسن کا نادر نمونہ بھی شامل

نیویارک و برلن، 17 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آرٹ نیٹ (artnet) آکشنز 29 ستمبر سے ‘پرنٹس ماسٹر ورکس آکشن’ کا آغاز کر رہا ہے، جو 20 ویں اور 21 ویں صدی کے چند موثر ترین مصوروں کے پرنٹس اور ملٹی پلز کی خصوصی آن لائن نیلامی ہے۔ یہ 50 مصوروں کے 150 سے زائد فن پاروں کی نیلامی ہے جن کا تخمینہ 1,000 سے 150,000 ڈالر لگایا گیا ہے۔ ان مصوروں میں اینڈی ویرہول (Andy Warhol)، روئے لیخ تنستین (Roy Lichtenstein) اور پابلو پکاسو (Pablo Picasso) بھی شامل ہیں۔

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے یہاں جائیے: http://www.prnewswire.com/mnr/artnet/40036/

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090917/NY75478

اس نیلامی کا سب سے زبردست فن پارہ اینڈی ویرہول کا تیار کردہ مائیکل جیکسن ہے جو 1984ء میں خود ساختہ “پاپ موسیقی کے شہنشاہ” کا تیار کردہ ایک شاندار پورٹریٹ ہے جب وہ اپنی شہرت کی بلندی پر تھے (تخمینہ: 125,000 – 150,000 ڈالر)۔ ویرہول کو ٹائم میگزین نے مائیکل جیکسن کا ایک سرورق تیار کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔ یہ نادر سلک اسکرین میگزین کے سرورق کی تیاری کے دوران بنائے گئے مختلف نمونوں میں سے ایک ہے۔ امکان ہے کہ یہ بڑی تعداد میں شائقین کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرائے گا کیونکہ اسے پہلے کبھی نیلامی کے لیے پیش نہیں کیا گیا اور جیکسن کے انتقال کے بعد سے نیلامی کے لیے پیش کردہ اینڈی ویرہول کا تیار کردہ مائیکل جیکسن کا دوسرا اہم پورٹریٹ ہے۔

نمائش کی جھلکیوں میں اینڈی ویرہول کا تیار کردہ ایڈورڈ کینیڈی بھی شامل ہے، جو مرحوم سینیٹر کی ایک باوقار تصویر ہے جو سینیٹر کی بنیادی مہم کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے واسطے کینیڈی فار پریزیڈنٹ کمیٹی نے 1980ء میں شایع کیا تھا (تخمینہ: 12،000 – 15,000 ڈالر)۔ اس نمونے کی ایک نقل واشنگٹن ڈی سی میں کینیڈی کے دفتر کے باہر آویزاں تھی۔ ویرہول کے تیار کردہ دیگر شاندار پورٹریٹس، جو نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے، میں ماؤ، 1972، باغی بے مقصد (جیمز ڈین)، 1985ء اور ملکہ ایلزبتھ، 1985ء شامل ہیں۔

دیگر سرفہرست نمونوں میں روئے لیخ تنستین کے دو اہم فن پارے سویٹ ڈریمز بے بی، 1965ء ان کے معروف ترین پاپ امیجز میں سے ایک (تخمینہ: 75,000 – 85,000 ڈالر) اور آرٹ کریٹک، 1996ء (تخمینہ: 32,000 – 38,000 ڈالر) شامل ہیں۔

نیلامی میں معروف مصور فرانسس بیکن کے فن پارے بھی شامل ہوں گے، جن میں جان ایڈورڈز کا پورٹریٹ بنانے کے لیے کی گئی تیاری میں تخلیق پانے والا ایک نادر نمونہ بھی شامل ہے، 1988ء (تخمینہ: 10,000 – 12,000 ڈالر)۔ ایڈورڈز بیکن کے قریبی ساتھی و دوست تھے اور مصور کے آخری ایام کے کئی اہم فن پاروں کا موضوع بھی۔ وہ 1992ء میں بیکن کی وفات کے وقت ان کی جائیداد کے واحد وارث تھے۔ بیکن کے تیار کردہ ایڈورڈز کے کئی پورٹریٹ حال ہی میں نیاوکر کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں شاندار فرانسس بیکن نمائش میں پیش کیے گئے تھے۔

ان اہم جھلکیوں کے علاوہ اس نمائش میں مارک چاگیل، ہوان میرو اور پابلو پکاسو کے جدید عظیم فن پارے؛ سام فرانسس، رابرٹ مدر ویل اور ہیلن فرینکن تھیلر کے وسط صدی کے جدید امریکی فن پارے؛ اور ڈیوڈ ہوکنی، جاسپر جونز، ایلکس کاٹز اور ٹام ویزلمین کے اہم جدید نمونے شامل ہیں۔

ہم نمائش کو دیکھنے کے لیے آپ کو یہاں مدعو کرتے ہیں www.artnet.com/Masterworks

آرٹ نیٹ کے بارے میں

آرٹ نیٹ 1995ء سے آن لائن ہے اور ہر ماہ تقریباً 2,000,000 ناظرین اس کو ملاحظہ کرتے ہیں۔ 4 ملین سے زائد نیلامی فروخت نتائج کے پرائس ڈیٹابیس اور دنیا بھر میں 2,200 گیلریوں کے اپنے گیلری نیٹ ورک کے ذریعے آرٹ نیٹ بین الاقوامی آرٹ مارکیٹ کا معروف ترین آن لائن ذریعہ ہے۔ نئی آن لائن نیلامیوں کے ساتھ آرٹ نیٹ نے اپنی کامیاب انفارمیشن سروسز میں ایک ٹرانزیکشن پلیٹ فارم کا اضافہ کیا ہے۔

ذریعہ: آرٹ نیٹ

رابطہ: سارہ بریڈلے (Sarah Bradley)،

+1-212-497-9700 ایکسٹینشن 197

sbradley@artnet.com

وڈیو: http://www.prnewswire.com/mnr/artnet/40036

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090917/NY75478