ہل کریسٹ لیب نے فری اسپیس (ر) موشن کنٹرول ایپلی کیشنز کی بڑے پیمانے کی تیاری کو ممکن بنانے کے لیے اوپن سورس لائبریری متعارف کرا دی

روک وِل، میری لینڈ، 17 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– ڈیولپرز نئی ایپلی کیشنز اور ڈیوائسز میں با آسانی موشن کنٹرول شامل کر سکتے ہیں –

– نئی libfreespace اوپن سورس لائبریری لینکس، میک (ر) اور ونڈوز کو سپورٹ کرتی ہے –

– نئے فری اسپیس ریفرنس کٹ ورژن 3.1 میں شش-محوری موشن کنٹرول ماڈیول شامل ہے جو امریکی کوارٹر کے برابر ہے –

ہل کریسٹ لیب (Hillcrest Labs) کے فری اسپیس (Freespace) (ر) ڈویژن نے آج دو نئی مصنوعات کی دستیابی کا اعلان کیا ہے جنہیں ڈیولپرز کو ایسی ایپلی کیشنز اور مصنوعات کو با آسانی تیار کرنے میں مدد دینے کے تیار کیا گیا ہے جو فری اسپیس کو اِن-ایئر پوائنٹنگ اور موشن کنٹرول ٹیکنالوجی میں شامل کر سکیں۔ ہل کریسٹ کی نئی مصنوعات سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر تیار کنندگان کو موشن کے کسی بھی تجربے کے بغیر انتہائی تیزی سے درست ترین موشن کنٹرول ایپلی کیشنز اور ڈیوائسز تیار کرنے کی سہولت دیں گی۔ فری اسپیس موشن کنٹرول آلات کی وسیع تر اقسام کو تبدیل کر سکتا ہے جن میں شامل ہیں: ٹی وی ریموٹ کنٹرول اور یوزر انٹرفیسز، وڈیو گیم سسٹمز، وائر لیس پریزینٹرز، اسمارٹ فونز، طبی تشخیصی الات، ویئرایبل کمپیوٹرز، ورچوئل رئیلٹی سسٹمز، انٹرایکٹو کھلونے، فٹنس آلات اورکئی دیگر۔

آج متعارف کرائی گئی دو نئی فری اسپیس مصنوعات لب فری اسپیس (libfreespace) اوپن سورس لائبریری اور فری اسپیس ریفرنس کٹ ورژن 3.1 ہیں۔ دونوں مل کر تمام ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر انجینئرز کی موشن کنٹرول کو شامل کرنے کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔ اپنی مصنوعات میں ہل کریسٹ لیب کی پیٹنٹ یافتہ فری اسپیس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا لائسنس رکھنے والے اداروں میں شامل ہیں: ایسٹ مین کوڈیک، لوجی ٹیک، یونیورسل الیکٹرونکس (UEI)، زلین ٹی وی اور دیگر۔ فری اسپیس ٹیکنالوجی ہل کریٹ کے اعزاز یافتہ لوپ (ٹ م) پوائنٹر میں بھی استعمال ہوئی ہے، جو ایسے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ایک اِن-ایئر ماؤس ہے جو وڈیوز دیکھنے، گیمز کھیلنے یا ویب پر سرفنگ کے لیے ایک پی سی یا میک (ر) کو ٹی وی سے منسلک کرتے ہیں۔

فری اسپیس مصنوعات برائے ہل کریسٹ لیبس کے نائب صدر چاڈ لوسین (Chad Lucien) نے کہا کہ “ڈیولپمنٹ کمیونٹی اب سافٹ ویئر ایپلی کیشنز تیار کرنے کے لیے اوپن سورس لائبریری کا فائدہ اٹھا سکتی ہے جو فری اسپیس کی اِن- ایئر پوائنٹنگ اور موشن کنٹرول ڈیوائسز کے ساتھ تعامل کریں، لب فری اسپیس لائبریری اور نئی فری اسپیس ریفرنس کٹ دونوں انتہائی درست موشن کنٹرول حل کی خواہاں صنعتوں میں اختراع اور ڈیولپمنٹ کے دروازے کھولیں گی۔”

لب فری اسپیس اوپن سروس لائبریری

ہل کریسٹ کی لب فری اسپیس ایک اوپن سورس لائبریری ہے جو وسیع تر فری اسپیس آلات کے ساتھ استعمال ہونے والی سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کی تیز تر تیاری کی سہولت دیتی ہے۔ موشن کنٹرول اب ٹی وی ریموٹ کنٹرولز، گیم کنٹرولرز اور پی سی لوازمات سے کہیں آگے نئے مصنوعاتی زمرہ جات میں شامل کیا جا سکتا ہے، جس میں شامل ہیں: وائرلیس پریزینٹرز، اسمارٹ فونز، طبی تشخیصی آلات، بوڈی-وورن کمپیوٹرز، ورچوئل رئیلٹی سسٹمز، انٹرایکٹو کھلونے، فٹنس آلات اور دیگر۔ نئی لائبریری لینکس، میک او ایس ایکس، ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وسٹا اور ونڈوز 7.0 آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرتی ہے۔ ان آپریٹنگ سسٹمز کو فری اسپیس آلاتی انٹرفیس ایک ہیومن انٹرفیس ڈیوائس (HID) کے طور پر لیتا ہے جو ماؤس، کیبورڈ، کنزیومر پیج یا وینڈر کے مخصوص پیغام کو استعمال کرتا ہے۔

لب فری اسپیس وینڈر کے مخصوص پیغامات تک رسائی فراہم کرتا ہے جو فری اسپیس مصنوعات کے لیے بے مثال ہے۔ اضافی ڈیٹا میں شامل ہیں:

– کیلی بریٹڈ لینئر ایکسلریشن اور اینگولر ویلاسٹی میژرمنٹس

– کیلی بریٹڈ اینگولر پوزیشن (سمت بندی)

– آلے کی شماریات بشمول بیٹری لائف

فری اسپیس آلات کے نادر کنٹرول فنکشنزمیں شامل ہے:

– ڈیوائس کا انکشاف اور ربط

– ڈیوائس کی وضع اور فرم ویئر اپ ڈیٹ

– ہوسٹ ایل ای ڈی کنٹرول

لب فری اسپیس لائبریری ہل کریسٹ کی فری اسپیس ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی کئی موجودہ مصنوعات کے ساتھ کام کرتی ہے، جن میں شامل ہے: ہل کریسٹ کا لوپ پوائنٹر، ہل کریسٹ کی فری اسپیس ریفرنس کٹ، کوڈیک تھیٹر ایچ ڈی پلیئر اور UEI کے ریموٹ کنٹرولز۔

لب فری اسپیس http://libfreespace.hillcrestlabs.com پر ڈاؤن لوڈ کے لیے مفت دستیاب ہے۔

فری اسپیس ریفرنس کٹ ورژن 3.1

ہل کریسٹ نے آج اپنی فری اسپیس ریفرنس کٹ (FSRK) ورژن 3.1 کی دستیابی کا بھی اعلان کیا۔ ہل کریسٹ کی ایف ایس آر کے مستقبل پر نظریں رکھنے والے صارفین کو اِن-ایئر پوائنٹنگ یا موشن کنٹرول کی ضرورت رکھنے والے آلات میں استعمال کے لیے با آسانی ٹیکنالوجی کو جانچنے کی سہولت دیتی ہے۔ ایف ایس آر کے پروڈکٹ ڈیزائنرز اور سافٹ ویئر ڈیولپرز کو وہ تمام اجزاء، اوزار اور دستاویز فراہم کرتا ہے جو انہیں موشن کنٹرول آلات تخلیق کرنے کے لیے درکار ہیں۔

نو جاری شدہ ایف ایس آر کے ورژن 3.1 اب تک کا سب سے کم قیمت فری اسپیس حل ہے، جو زیادہ خصوصیات، کم طاقت خرچ اور ایک ڈرامائی طور پر چھوٹے حجم کا فارم فیکٹر ہے جو پہلا تجارتی طور پر دستیاب شدہ اِن-پلین سینسنگ حل استعمال کر رہا ہے، جو اسمال-فارم-فیکٹر ڈیوائسز کے لیے مثالی ہے۔

ایف ایس آر کے 3.1 کی کلیدی خصوصیات میں شامل ہیں:

– ہائی پرفارمنس پوائنٹنگ: غیر معمولی جمودی پوائنٹنگ الگورتھم، بہترین درستگی، کم پوشیدگی، ڈھل جانے کے میلان والے جھٹکوں کو مٹانے اور سمت بندی کی تلافی فراہم کرتے ہیں۔

– آزادی کے چھ درجات: مکمل جمودی متحرک کنٹرول سلوشن برائے اِن-ایئر پوائنٹنگ، اشارتی حرکتوں اور 3 ڈی موشن ٹریکنگ ایپلی کیشنز، جسے کسی بھی بیرونی سینسر یا خطِ نظر کی ضرورت نہیں۔

– قابل ترتیب سافٹ ویئر: مختلف ایپلی کیشنز میں استعمال کے لیے بٹنوں کی ترتیب کو مرضی سے بہتر بنانے کی سہولت، ایل ای ڈی رویہ اور ویک-آن-موشن رویہ۔

– کم طاقت: ایک مکمل-خاص پاور مینجمنٹ سسٹم زیادہ بیٹری لائف فراہم کرتا ہے اور مہنگی بیٹری ری چارجنگ ٹیکنالوجی کی ضرورت کا خاتمہ کرتا ہے۔

– پروڈکشن-ریڈی ماڈیولز: فوری پروٹوٹائپنگ کی سہولت دینے کے لیے ایک ایمبیڈڈ سینسر ماڈیول، حجم 0.9” (لمبائی) ضرب 0.9” (چوڑائی) یا ایک امریکی کوارٹر کے حجم کے برابر، ایک اور مکمل 2.4 گیگا ہرٹز پوائنٹنگ ریموٹ کنٹرول ماڈیول، حجم 1.8” (لمبائی) ضرب 0.9” (چوڑائی) شامل ہیں۔

– ڈیولپمنٹ ٹولز: فری اسپیس ٹول کٹ میں 3 ڈی حرکت کو وژوئلائز کرنے، موشن ڈیٹا کو نوشتہ جات میں شامل کرنے، اشاروں کو سمجھنے، افادیت کی تحصیل کرنے، فرم ویئر کو اپ گریڈ کرنے اور آلے کی ترتیب کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے لیے سافٹ ویئر ٹولز شامل ہیں۔

نئی ایف ایس آر کے میں فری اسپیس سینسر ماڈیول (FSM)، فری اسپیس ریموٹ کنٹرول ماڈیول (FRCM)، ہل کریسٹ یو ایس بی آر ایف ٹرانس ریسیور (RFT) اور فری اسپیس ٹول کٹ شامل ہے۔ ایف آر سی ایم اور آر ایف ٹی لب فری اسپیس کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں تاکہ نئی ایپلی کیشنز کی وسیع رینج تخلیق کی جا سکے جو ہل کریسٹ کی جدید چھ-درجاتی-آزاد موشن کنٹرول الگورتھم کا بھرپور فائدہ اٹھاتی ہیں۔

مزید معلومات یا ایف ایس آر کے 3.1 خریدنے کے لیے

http://www.hillcrestlabs.com/products/freespace-reference.php ملاحظہ کیجیے۔

فری اسپیس یا ہل کریسٹ لیب کے بارے میں اضافی معلومات www.hillcrestlabs.com پر دستیاب ہیں۔

ہل کریسٹ لیبز کے بارے میں

ہل کریسٹ لیبارٹریز (المعروف ہل کریسٹ لیبز) (http://www.hillcrestlabs.com/) ٹی وی کے لیے ایک انٹرایکٹو میڈیا سسٹم فروخت کرتا ہے جو ہوم (HoME) (ٹ م) کہلاتا ہے، جو صارف کے لیے برقی مصنوعات بنانے والے اور فراہم کنندگان کو ٹی وی اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا آلات کے لیے بے مثال انٹرایکٹو ڈیجیٹل میڈیا مصنوعات تیار کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ہوم کے ذریعے تیار کردہ ایپلی کیشنز پوائنٹنگ کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہیں اور صارفین کو ڈیجیٹل میڈیا کے بڑے حجم کے ساتھ تلاش، دریافت اور انٹریکٹ کرنے کی بدیہی راہ فراہم کرتا ہے۔ ہل کریسٹ لیب کی پوائنٹنگ ٹیکنالوجی، جو فری اسپیس (ر) (http://hillcrestlabs.com/products/freespace.php) کہلاتی ہے، کئی اقسام کے صارفی آلات میں استعمال کی جا سکتی ہے جن میں ریموٹ کنٹرول، پی سی مائس اور گیم کنٹرولرز شامل ہیں۔ فری اسپیس ٹیکنالوجی ہل کریسٹ کے لوپ (ٹ م) (http://hillcrestlabs.com/loop/index.php) پوائنٹر میں بھی استعمال ہوتی ہے، جو ٹی وی کے لیے ڈائریکٹ-ٹو-کنزیومر-اِن-ایئر-ماؤس ہے جو صارفین کو کلائی کی ہلکی سی چوٹ کے ذریعے آن-اسکرین کرسر کا کنٹرول سنبھالنے اور ٹی وی پر ویب یا ہوم میڈیا مواد کو تلاش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اعزاز یافتہ لوپ پوائنٹر ایک گول اور فعلیات پیما شکل ہے جس پر محض چار بٹن اور ایک اسکرول وہیل ہے۔ ہوم اور فری اسپیس متعدد اعزازات اور قدر شناسیاں حاصل کر چکے ہیں جن میں سی ای ایس انوویشن ایوارڈ، پاپولر مکینک کا ایڈیٹر چوائس، پی سی ورلڈ کا گریٹسٹ ٹیک ڈیزائنز اور دیگر اعزازات شامل ہیں۔ روک وِل، میری لینڈ ، میں واقع ہل کریسٹ لیبز 2001ء میں ڈان سمپکنز (Dan Simpkins) نے قائم کیں۔ ادارہ این ای اے، الائنس برنسٹائن، کولمبیا کیپٹل اور گروٹیک وینچرز کی جانب سے فنڈ یافتہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.hillcrestlabs.com۔

فری اسپیس ہل کریسٹ لیبز کا ٹریڈ مارک ہے۔ دیگر تمام ٹریڈ مارکس ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔ ہل کریسٹ لیبز، فری اسپیس اور دی لوپ ہل کریسٹ لیبارٹریز انکارپوریٹڈ کے ٹریڈ مارکس ہیں۔

ذریعہ: ہل کریسٹ لیبارٹریز

رابطہ: جیریمی پیمبل (Jeremy Pemble) از جے ایل ایم پارٹنرز،

jeremy@jlmpartners.com، یا

شیرون لیون رگبی (Sharon Levin Rigbi)،

sharon@jlmpartners.com،

دونوں برائے جے ایل ایم پارٹنرز،

+1-206-381-3600، برائے ہل کریسٹ لیبز