ویسٹ لاس اینجلس کالج نے بین الاقوامی طالب علموں کے لیے آن لائن ڈگری پروگرام کا اعلان کر دیا

 

لاس اینجلس، 15 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

USDegreeOnline.wlac.edu امریکہ میں کم ترین اخراجات رکھنے والے اداروں میں شامل ہے

مکمل طور پر تسلیم شدہ کیلی فورنیا کالج آن لائن اسناد پیش کرتا ہے

http://usdegreeonline.wlac.edu کے ذریعے لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں واقع ویسٹ لاس اینجلس کالج (“ویسٹ”)،دنیا بھر کے طلباء کو گھر بیٹھے آن لائن امریکی سند حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پروگرام آسان، مکمل طور پر تسلیم شدہ اور کسی بھی حقیقی اور ترقی یافتہ کالج کی جانب سے امریکہ میں دستیاب کم ترین تعلیمی اخراجات کے حامل پروگرامز میں سے ایک ہے۔ ہر سال ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیمی اقدار اور کم خرچ کے باعث ویسٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔ اب یہی سب کچھ ایک بین الاقوامی آن لائن سند دستیاب ہے۔

طلباء امریکی بزنس ایڈمنسٹریشن یا لبرل آرٹس میں ایک ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔ ویسٹ لاس اینجلس کالج تعلیمی اداروں کے نیک نام خاندان کا حصہ ہے جس میں کیلیفورنیا کی جامعات (یو سی ایل اے، یو سی برکلے وغیرہ)، کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹیز اور دیگر کیلیفورنیا کمیونٹی کالجز شامل ہیں۔ تمام آ ن لائن کلاسز اور ڈگریاں ان کالجوں اور دیگر کئی امریکی جامعات میں منتقل کی جا سکتی ہیں۔

ایک آسان وظیفہ برائے مفت درسی کتب کے لیے طلباء ہمارے ٹویٹر (http://twitter.com/studyatwlac) یا فیس بک (http://www.facebook.com/pages/Culver-City-CA/West-Los-Angeles-College-International-Online-Studies/124931538269) صفحات میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں، یہ درسی کتب خزاں 2009ء سیمسٹر کی آن لائن کلاسز میں استعمال ہوں گی۔

ڈبلیو ایل اے سی کے ڈائریکٹر برائے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ پروگرامز جوڈی چاؤ (Judy Chow) کہتے ہیں کہ “ہمارا کالج ایک حقیقی، تسلیم شدہ امریکی کالج ہے جاں طلباء اپنی آن لائن سند پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ جامعاتی یا کیریئر میں آگے بڑھنے کے دوران ان کے مستقبل کا ایک بہت اہم حصہ ہوگی۔ دنیا بھر سے طلباء کسی بھی ہمارے کالج آتے ہیں اور انتہائی کم خرچ پر اپنی بیچلر ڈگری کے اولین دو سال گزارنے کے بعد جامعہ میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنی ایسوسی ایٹ ڈگریاں بھی حاصل کرتے ہیں جو انہیں کئی صنعتوں میں کارآمد ملازمتوں کے حصول کے لیے اہل بنا سکتی ہے۔ موجودہ معاشی صورتحال میں ہمارے طلباء کہتے ہیں کہ ہم خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں کیونکہ ہم ایک حقیقی طبعی کالج میں موجود ہیں ۔۔۔ صرف آن لائن میں نہیں، اور ہمارے قابل احترام اساتذہ نتائج کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں۔”

چاؤ نے کہا کہ “ویسٹ ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے ان ممالک کے درمیان مضبوط شراکتوں کے قیام پر نظریں رکھے ہوئے جہاں سے اس کے طلباء آتے ہیں جیسے چین، جنوبی کوریا، جاپان، بھارت، ویتنام، کینیڈا اور کئی دیگر۔ اگلے چند ماہ میں ہم تعلیمی ارباب اختیار، جامعات اور کمیونٹی انجمنوں تک رسائی حاصل کریں گے تاکہ اپنے طلباء کے لیے سیکھنے کے اچھے مواقع پیدا کر سکیں۔”

خزاں سیمسٹر میں داخلے کے خواہشمند طلباء یکم اکتوبر 2009ء تک لازماً اپنا اندراج کرا لیں۔ آنے والے سیمسٹرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ویب سائٹ: http://usdegreeonline.wlac.edu/

ڈبلیو ایل اے سی کے بارے میں:

ویسٹ لاس اینجلس کالج کلور سٹی (عظیم تر لاس اینجلس کا حصہ) کیلیفورنیا، امریکہ میں باغ نما 70 ایکڑ کے رقبے پر واقع ہے۔ ویسٹ لاس اینجلس کے علاقے میں کمیونٹی کالجز کے 9 کیمپس گروپ کا ایک حصہ ہے، جو 80 سالوں سے طلباء کی خدمت کر رہا ہے۔ “ویسٹ” کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.wlac.edu۔

رابطہ: ایرک ایچون (Eric Ichon)، ڈین آف ڈسٹینس لرننگ اینڈ انٹرکشنل ٹیکنالوجی

+1 310 287 4507 | ichone@wlac.edu

9000 Overland Ave. – Culver City, CA 90230 USA

ذریعہ: ویسٹ لاس اینجلس کالج

 

رابطہ: ایرک ایچون (Eric Ichon)، ڈی

ڈین آف ڈسٹینس لرننگ اینڈ انٹرکشنل ٹیکنالوجی کالج

آف ویسٹ لاس اینجلس کالج،

+1 310 287 4507، ichone@wlac.edu