ویبر شینڈوِک پی آر ویک کی پہلی گلوبل ایجنسی رپورٹ کارڈ میں سرفہرست

 

نیویارک، 10 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ادارے نے مستحکم کارکردگی، نئے کاروبار اور بیرونی شناخت کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیا

تعلقات عامہ کے لیے دنیا کے معروف عالمی اداروں میں سے ایک ویبر شینڈوِک (Weber Shandwick) کو پی آر ویک (PRWeek) کی جانب سے پہلی عالمی ایجنسی رپورٹ کارڈ میں طلائی تمغے سے نوازا گیا ہے۔ یہ رپورٹ چار کلیدی معیارات: کاروباری ترقی، لوگ، نیٹ ورک منصوبے اور پیوستگی، اور بیرونی شناخت؛ میں 24 عالمی ایجنسی نیٹ ورکس کے لیے گزشتہ 12 ماہ میں پیش کی گئی کارکردگی احاطہ کرتی ہے۔

ویبر شینڈوِک کو اپنی 12 ماہ کی زبردست کارکردگی، مختلف مارکیٹوں میں موثر نئے کاروبار حاصل کرنے، اور اپنے جدید اور صارفین کے لیے اعزاز یافتہ کام کے با‏عث تسلیم کیا گیا۔ ادارے کے لیے اعزازات کے موثر سال کا یہ ایک اور اعزاز ہے جس میں ہومز رپورٹ کی جانب سے گلوبل ایجنسی آف دی ایئر، پی آر نیوز کی جانب سے لارج پی آر فرم آف دی ایئر اور “بیسٹ پی آر-لیڈ انٹیگریٹڈ کمپین” کے لیے پہلا کینز لائنز ایوارڈ حاصل کرنا بھی شامل ہیں۔

ویب شینڈوِک کے سی ای او ہیرس ڈائمنڈ نے کہا کہ “اس سال صنعت کی جانب سے دیگر اعزازات کے ساتھ پی آر کے پہلا عالمی ایجنسی ایوارڈ  کے لیے طلائی تمغہ حاصل کرنا اس غیر معمولی تخلیقی ذہن اور فکری سرمائے کو خراج تحسین ہے جو ہمارے افراد اپنے صارفین کے لیے ہر کام میں استعمال کرتے ہیں۔ میں اپنے صارفین کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے وکالت و مارکیٹ کی ذمہ داری کے لیے ہم پر بھروسہ کیا۔”

ویبر شینڈوِک کے بارے میں

ویبر شینڈوِک ایک عالمی تعلقات عامہ (پبلک ریلیشنز) ایجنسی ہے جس کے دنیا بھر کی 77 مارکیٹوں میں دفاتر ہیں۔ ادارے کی کامیابی صارفی خدمات، تخلیق، تعاون اور وکیلوں اور شریک اسٹیک ہولڈرز کی قوت کو ایک نئی اور تخلیقی سمت میں مجتمع کرنے سے گہری وابستگی پر منحصر ہے، تاکہ برانڈز اور ان کی ساکھ کو بہتر بنایا جا سکے۔ ویبر شینڈوِک صارفی مارکیٹنگ، صحت عامہ، ٹیکنالوجی، عوامی امور، کارپوریٹ/فنانشل اور کرائسس مینجمنٹ جیسے حصوں میں حکمت عملی اور ان پر عملدرآمد  فراہم کرتا ہے۔ اس کی خاص خدمات میں ڈیجیٹل/سوشل میڈیا، ایڈووکیسی ایڈورٹائزنگ، مارکیٹ ریسرچ اور کارپوریٹ ذمہ داری شامل ہیں۔ ویبر شینڈوِک کو پی آر ویک کے 2009ء گلوبل ایجنسی رپورٹ کارڈ گولڈ میڈل فاتح، ہومز رپورٹ کی گلوبل ایجنسی آف دی ایئر اور2008ء میں پی آر نیوز کی جانب سے لارج پی آر فرم آف دی ایئر کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا تھ۔ ادارہ ہندوستان میں طرز زندگی تعلیمی مہم کے لیے تعلقات عامہ میں شاندار کامیابی کے باعث اقوام متحدہ کے اعلیٰ اعزاز بھی جیت چکا ہے۔ ویبر شینڈوِک انٹرپبلک گروپ (NYSE: IPG) کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.webershandwick.com۔

رابطہ:                    جینیفر نارٹن (Jennifer Norton)             ایما بوون-ڈیویس (Emma Bowen-Davies)

                   ویبر شینڈوِک                               ویبر شینڈوِک

فون:             212-445-8314                                   +44 20 7067 0695

ای میل:         jnorton@webershandwick.com        ebowen-davies@webershandwick.com

 

ذریعہ: ویبر شینڈوِک

 

ذریعہ: جینیفر نارٹن

+1-212-445-8314

jnorton@webershandwick.com

 

یا

ایما بوون-ڈیویس

+44 20 7067 0695

ebowen-davies@webershandwick.com

دونوں ویبر شینڈوِک کے لیے