اوریکل نے اپنے ٹیسٹ ڈلیوری فراہم کنندہ کی حیثیت سے پیئرسن وی یو ای کو منتخب کر لیا

 

بلومنگٹن، منیسٹوٹا، 10 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

محفوظ ہائی-اسٹیکس ٹیسٹنگ میں رہنما ادارے کی حیثیت رکھنے والے پیئرسن وی یو ای (Pearson VUE) نے آج اعلان کیا ہے کہ اوریکل نے اپنے ٹیسٹنگ پرووائیڈر کی حیثیت سے پیئرسن وی یو ای کا انتخاب کیا ہے۔ تمام تجربات دنیا بھر میں پھیلے پیئرسن وی یو ای (ر) کے منظور شدہ ٹیسٹ مراکز کے نیٹ ورک سے فراہم کیے جائیں گے جو 165 ممالک میں 5 ہزار سے زائد مقامات پر پھیلے ہیں۔

اوریکل دنیا کی سب سے بڑی بزنس سافٹ ویئر کمپنی ہے۔ اوریکل سرٹیفکیشن آئی ٹی ماہرین اور مینیجرز کو انفرادی تربیت اور تجربے کی قابل بھروسہ توثیق فراہم کرتی ہے۔ اوریکل سرٹیفکیشن کی ہر سطح مہارت و تجربے کے ایک معیار کی عکاس ہے اور اپنی اہمیت اور آئی ٹی انڈسٹری سے ربط کے باعث تسلیم کی جاتی ہے۔ آج دنیا بھر میں 6 لاکھ سے زائد اوریکل سرٹیفائیڈ ماہرین موجود ہیں۔

اس نئے تعلق کے ذریعے پیئرسن وی یو ای واحد رجسٹریشن اور شیڈولنگ سسٹم کے ذریعے 120 سے زائد مختلف اوریکل سرٹیفکیشن ایگزامز پیش کرے گا جو امیدواروں کو اپنے امتحانات میں شرکت کو مزید آسان بنائے گا۔ یہ تعلق اوریکل کو آئی ٹی سرٹیفکیشن کی قدر کو محفوظ بنانے کے لیے سیکورٹی افزائش کو بہتر بنانے کی بھی سہولت دے گا، جو صرف پیئرسن وی یو ای کے ذریعے دستیاب ہے، جس میں اس کا بہتر سیکورٹی پروٹوکول (ESP) شامل ہے جس کے تحت امتحانی عمل میں امیدوار کی تصاویر اور دستخط حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

پیئرسن وی یو ای کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر رابرٹ ویلان (Robert Whelan) نے کہا کہ “پیئرسن وی یو ای اوریکل کے ساتھ اس نئے تعلق کے آغاز پر بہت خوش ہے۔ پیئرسن وی یو ای کی طرح اوریکل بھی اپنے پروگرام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ہماری نظریں اوریکل کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ صنعت میں صارفی خدمات اور پروگرام سیکورٹی اعلیٰ ترین سطح پر پیش کر سکیں۔”

اس حوالے سے مزید معلومات اور بارہا پوچھے جانے والے سوالات کے لیے اوریکل کی ویب سائٹ http://www.oracle.com/global/us/education/certification/exam_vendor.html یا پیئرسن وی یو ای کی ویب سائٹ www.pearsonvue.com/oracle ملاحظہ کیجیے۔

پیئرسن وی یو ای کے بارے میں

پیئرسن وی یو ای (www.pearsonvue.com) دنیا بھر میں کمپیوٹر-بیسڈ ٹیسٹنگ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیمی، حکومتی و پیشہ ورانہ ٹیسٹنگ پروگرامز کا معروف عالمی ادارہ ہے۔ پیئرسن وی یو ای ٹیسٹ ڈیولپمنٹ سے لے کر ڈیٹا مینجمنٹ تک خدمات کا مکمل مجموعہ فراہم کرتا ہے اور دنیا کے 165 سے زائد ممالک میں پھیلے ٹیسٹ مراکز کے ذریعے پیچیدہ اور محفوظ ترین نیٹ ورک کے ذریعے ایگزامز فراہم کرتا ہے۔ پیئرسن وی یو ای بین الاقوامی میڈیا کمپنی پیئرسن (NYSE: PSO; LSE: PSON) کا کاروباری شعبہ ہے، جس کے دیگر کاروباروں میں فنانشل ٹائمز گروپ، پیئرسن ایجوکیشن اور پینگوئن گروپ شامل ہیں۔

ذریعہ: پیئرسن وی یو ای

رابطہ: تعلقات عامہ

ایڈم گیبر (Adam Gaber) برائے پیئرسن وی یو ای

+1-212-641-6118