تاہیتی ہامانا تاہیتی کے جزائر میں عام ڈگر سے ہٹ کر کچھ اور دریافت کرنے کے لیے ‘زیبائے پا برہنہ’ (Barefoot Chic) متعارف کراتا ہے

 

پاپیت، تاہیتی، 31 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آئیے ہامانا (Haumana)، تاہیتین میں ‘امن کا جذبہ’،  پر ہمارے ساتھ شامل ہو جائیے! 12 حجروں کی حامل یہ چوبی کشتی فرانسیسی پولینیشیا کے سب سے بڑے اور دنیا کے دوسرے سب سے بڑے مرجانی جزیرے رنگیروا (Rangiroa) میں 3، 4 اور 7 راتوں کے قیام کا سفری نظامِ عمل پیش کرتی ہے۔ تمام 12 حجرے حسین و وسیع مناظر کے لیے انتہائی خوبصورتی سے تیار کیے گئے ہیں۔ ریستوراں فرانسیسی اور پولینیشیائی کھانوں کا حسین امتزاج پیش کرتے ہیں۔ ہماری مشہور تقاریب جیسے ساحلی جھیل میں تفریحی ظہرانہ اور ستاروں تلے عشائیہ میں پولینیشیائی مہارت کے زبردست نمونے پیش کیے جاتے ہیں۔ مرکزی استراحت گاہ آرام کے لیے مثالی جگہ ہے فلپ اسٹارک کےساز و سامان پر مشتمل بار، صبح سویرے کافی کے ایک کپ، چائے کپ کے ساتھ مسرت بھرے لمحات گزارنے یا سورج غروب ہوتے ہوئے مشروبات سے لطف اندوز ہونے کے لیے عرشے پر سماجی جگہ ہے۔ آپ بیرونی اسپا تالاب  کے ذریعے سکون بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اعلامیہ کے ساتھ ملٹی میڈیا منسکلات ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے

http://news.prnewswire.com/viewrelease.aspx?STORY=MTI5

سرگرمیاں اور سیر و تفریح زیر آب تیراکی، کشتی میں سفر، ساحلی سنگستانوں میں ماہی گیری، مقامی دیہات کا سفر اور مقامی افراد سے ملاقاتوں، یا جزیرے پر پرندوں کی فطری رہائش گاہوں، پولینیشیائی کھانوں کے مظاہرے اور انہیں چکھنے کے مواقع تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ہلکی پھلکی مہمات اور ثقافتی بصیرت کا زبردست امتزاج! ساتھ ساتھ ہمارے منتخب مالش کے طریقوں کے ذریعے جسمانی و ذہنی سکون کی مکمل سہولیات۔

جزائر سے تعلق رکھنے والے عملے کے 16 اراکین تاہیتی کی مہمان نوازی کے حوالے سے گرم جوشی ظاہر کریں گے اور مقامی ثقافت اور روایات کے حوالے سے اپنی معلومات سے بھی نوازیں گے۔ ذاتی خدمات، تفصیلات پر توجہ اور قابل اعتماد تاہیتی طرز زندگی میں ڈوب جانا ہومانا، تاہیتی کروزِز، پر آپ کے سفر کو ایک  جذبات، دریافتوں، قدیم حسن  اور  کامل فرحت پر مشتمل بے مثال مشاہدہ دے گا۔ 

بیشتر افراد نے تاہیتی، موریا اور بحر الکاہل کے موتی بورا بورا کے بارے میں سن رکھا ہے لیکن اس بحرِ زخار کی آغوش میں موجود پوشیدہ جنتیں ہیں ایسے جزائر جنہوں نے توجہ کا مرکز بننے کے بجائے روایتی رکھ رکھاؤ کو برقرار رکھا ہے، جیسے کہ رنگیروا  کا مرجانی جزیرہ۔

تاہیتی کے مرکزی جزیرے سے ایک گھنٹے کی پرواز پر واقع رنگیروا  کا مرجانی جزیرہ فطری حسن اور جنگلی علاقوں میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ فطری حسن کے حامل جزائر کے مجموعے، نظروں کو خیرہ کر دینے والے ساحل، نیلے و سبز رنگ کی آمیزش  کی حامل ساحلی جھیل درخشاں رنگوں کا مجموعہ پیش کرتی ہیں۔ رنگیروا  نظارے کی مکمل تبدیلی کا عہد ہے، ایک ان چھوا اور فطری ماحول جہاں وقت رکا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔۔

ایک بحری سفر کا بلاوا ۔۔ رسمی زندگی سے فرار، سمندر اور آسمان کے درمیاں

ہامانا تمام مشمولہ پروگرامات اور سفری جدول  کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ دیکھیے:

www.tahiti-haumana-cruises.com

متعلقہ روابط

http://www.tahiti-haumana-cruises.com/

http://www.tahiti-and-vacation.com

 

ذریعہ: ہامانا کروزِز

رابطہ: رانی شاویز، پروڈکٹ ڈائریکٹر،

689-500-674

rani@tahiti-haumana-cruises.com

وڈیو: http://news.prnewswire.com/viewrelease.aspx?STORY=MTI5