شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر کی رصد گاہ اپنی پہلی سالگرہ کے موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی بلند ترین رصد گاہ تسلیم کر لی گئی

 

شنگھائی، 27 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر کی رصد گاہ کو اپنی پہلی سالگرہ کے موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے تسلیم کیا گیا۔ دنیا کی بلند ترین رصد گاہ (آبزرویٹری) کی حیثیت سے اس کی 100 ویں منزل (477.96 میٹر بلندی) پر ایک خصوصی 50 میٹر طویل شیشے کا فرش ہے، جو دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم کرتا ہے کہ وہ یہاں سے شنگھائی کا شاندار طائرانہ منظر ملاحظہ کریں۔ دریں اثناء SWFC کی 79 ویں سے 93 ویں منزل تک قائم پارک حیات شنگھائی (Park Hyatt Shanghai) کو دنیا کا بلند ترین ہوٹل تسلیم کیا گیا ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090827/CNTH001)

ذریعہ: شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر آبزرویٹری