پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس ویت کام بینک ٹاور ڈیزائن کریں گے

 

نیو ہیون، کنیکٹی کٹ، 27 اگست/ پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس (Pelli Clarke Pelli Architects) کو ہو چی منہ میں ویت کام بینک (Vietcombank) کے صدر دفاتر کی ڈیزائننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کا صارف ویت کام بینک-بونڈے-بین تھان جوائنٹ وینچر کمپنی لمیٹڈ (Vietcombank-Bonday-Benthanh Joint Venture Company Limited) ہے۔

ویت کام بینک، جسے ویت نام کا بینک برائے بیرونی تجارت بھی کہا جاتا ہے، ویت نام کا پرچم بردار بینک ہے۔ نئی بلند و بالا عمارت ملک کے تیزی سے ترقی کرنے والے شہر اور سب سے بڑے تجارتی مرکز میں ویت کام بینک کی موجودگی کا نقیب ہوگا۔ 35 منزلہ درجہ اول عمارت میں بینک کے صدر دفاتر کے علاوہ مختلف النوع دفاتر، ذیلی تنصیبات، خوردہ، ریستوراں اور پارکنگ بھی شامل ہو گی۔

یہ ویت نام میں پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کا پہلا منصوبہ ہوگا۔

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے سینئر پرسنپل فریڈ کلارک (Fred Clarke)، ایف اے آئی اے کہتے ہیں کہ “پیلی کلارک پیلی اس اہم اور نمایاں منصوبے کے لیے منتخب کیے جانے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ یہ ہو چی منہ شہر کی اہم ترین عمارات میں سے ایک ہوگی، جہاں سے دریائے سائیگون کا نظارہ کیا جا سکے گا اور شہر کے اہم چوراہے پر واقع ہوگی۔ ویت کام بینک اور اس کے ترقیاتی شراکت دار ویت نام کے سب سے زیادہ قابل احترام اداروں میں شامل ہیں اور ہو چی منہ شہر کے صدر دفاتر ایک ایسی عمارت کی صورت میں ظاہر ہوں گے جو استحکام، وسیع النظری اور ترقی کو ظاہر کرے گی۔”

نئی بلند و بالا عمارت کا رخ می لنہ چورنگی کی جانب ہوگا، جو ہو چی منہ شہر کے مرکز میں اہم مقامات میں سے ایک ہے۔ دریائے سائیگون کے مغربی کنارے پر واقع یہ چورنگی شہر کے بیکس-آرٹ منصوبے کا مرکزی مقام ہے، جہاں متعدد اہم شاہراہیں اکٹھی ہوتی ہیں۔ ویت کام بینک ٹاور اس چورنگی پر واقع سب سے بلند عمارت ہوگی، جو شہر بھر سے تمام سمتوں سے نظر آئے گی۔

زمین پر یہ نئی عمارت تجارتی مراکز کے ذریعے عوام کا فراخدلی سے استقبال کرے گا جس میں ویت کام بینک کی ایک شاخ بھی شامل ہوگی۔ نیا بینک دنیا بھر میں عظیم شہری بینکوں کی روایت کے مطابق تعمیر کیا جائے گا – یعنی ایک ایسے شہری مقام کے طور پر جو ملک کی بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی کا اظہار ہو۔ یہ عمارت وضع دار اشکال اور دیرپا مواد کے استعمال سے تیار کی جائے گی جو بینک اور قوم کے جذبات کا اظہار ہوگی۔

ہو چی منہ شہر اور ویت کام بینک دونوں کی تیز رفتار ترقی کی علامت کے طور پر بنایا جانے والا یہ منصوبہ ویت کام بینک اور جوائنٹ وینچر دونوں کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ صارف کی خواہش ہے کہ عمارت اپنے ارد گرد کے علاقے کے لیے مثالی ہو اور ہو چی منہ شہر کی ایک قابل دید عمارت ہو۔

جدول کے مطابق 2010ء میں تعمیرات کا آغاز اور 2012ء میں اختتام ہوگا۔ ابتدائی تعمیری لاگت کا اندازہ 67 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔

ویت کام بینک-بونڈے-بین تھان جوائنٹ وینچر کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

ویت کام بینک-بونڈے-بین تھان جوائنٹ وینچر کمپنی لمیٹڈ ویت نام کے پرچم بردار بینک ویت کام بینک؛ ہانگ کانگ میں قائم ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی بونڈے انوسٹمنٹس لمیٹڈ اور سیاحتی و سفری خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے بین تھان ٹورسٹ سروس کمپنی نے تشکیل دی۔

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے بارے میں

1977ء میں کیسر پیلی اور فریڈ کلارک کا قائم کردہ ادارہ پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس دنیا کی چند جانی مانی عمارات کو ڈیزائن کر چکا ہے جن میں نیویارک کا ورلڈ فنانشل سینٹر، کوالالمپور کا پیٹروناس ٹاورز اور ہانگ کانگ کا انٹرنیشنل فنانس سینٹر شامل ہیں۔ ادارے کے وسیع تر پورٹ فولیو میں تعلیمی اداروں کی عمارات، کتب خانے، فنون لطیفہ کے مراکز، عجائب گھر، تحقیقی مراکز، رہائش گاہیں اور ماسٹر پلانز شامل ہیں۔ پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کا کام اس یقین کو ظاہر کرتا ہے کہ کسی بھی ادارے کو ایک مخصوص انداز تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ایک عظیم الشان ڈیزائن صارفین کے تعاون اور ہر منصوبے کے ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی سیاق و سباق کے لحاظ سے وجود میں آتا ہے۔ ادارہ ماہرین کی تحسینی آراء اور ہزاروں ڈیزائن ایوارڈز پر فخر کرتا ہے۔

ادارے نے دنیا بھر میں مالیاتی اداروں کے صدر دفاتر ڈیزائن کیے ہیں جن میں سٹی گروپ (لندن)، بینک بوسٹن (بیونس آئرس)، واچوویا (ونسٹن-سیلم، شمالی کیرولائنا)، بینک آف امریکہ (چارلوٹ، شمالی کیرولائنا)، لیمن برادرز (لندن) اور ویلس فارگو (منیاپولس، منیسوٹا) شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.pcparch.com۔

ذریعہ: پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس

رابطہ: جینٹ یوڈر (Janet Yoder)

ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز

+1-203-777-2515

jyoder@pcparch.com