تاہیتی میں واقع آپ کے آن لائن سفری ماہر تاہیتی کروز اینڈ وکیشن کی جانب سے تاہیتی اور اس کے جزائر کے لیے جامع ترین بکنگ انجن کا آغاز

 

پاپیت، 25 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

تاہیتی میں قائم ایک آن لائن ٹریول ایجنسی تاہیتی کروز اینڈ وکیشن (Tahiti Cruise and Vacation) (http://www.tahiti-and-vacation.com)۔ یہ سائٹ تاہیتی اور اس کے جزائر کے بارے میں سب سے جامع آن لائن ٹریول بکنگ ویب سائٹ ہے۔ فرانسیسی پولینیشیا میں 118 جزائر اور مرجانی جزیروں میں سے انتخاب کے ذریعے تاہیتی کروز اینڈ وکیشن یہاں تعطیلات کی بکنگ کو آسان بناتا ہے۔

تاہیتی کروز اینڈ وکیشن کا آن لائن بکنگ انجن صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ آن لائن ٹریول ایجنٹوں کے صارفین اپنی جیب کے حساب سے بہترین سفری منصوبہ تیار کر سکتے ہیں۔ آن لائن بکنگ انجن میں شامل ہیں؛ رہائش اور طعام کے منصوبے، قیام گاہ کی خصوصی پیشکشیں، بین الاقوامی ہوائی اور تمام بین الجزائری سفر، سرگرمیاں اور کرائے پر گاڑیاں۔

قیمتیں انتہائی مناسب ہیں کیونکہ ٹریول ایجنسی پاپیت (Papeete)، تاہیتی  میں واقع ہے اور اپنے مقامی شراکت داروں کے ذریعے بہترین قیمتوں کے لیے رابطہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تمام خصوصی پیشکشیں آن لائن بکنگ انجن میں پروڈکٹ کی صورت میں دستیاب ہیں۔ اس کے صارفین ہمارے تیار شدہ بہترین پیکیجز برائے تاہیتی سفری تعطیلات میں سے اپنے لیے انتخاب کر سکتے ہیں۔ تاہیتی اور اس کے جزائر تعطیلات یا ہنی مون کے لیے بہترین مقام ہیں۔

تاہیتی کروز اینڈ وکیشن اس جنت نظیر علاقے کا بہترین سفر کرا سکتا ہے۔ یہ تاہیتی میں تعطیلات منانے یا بورا بورا میں آپ کے ہنی مون کی منصوبہ بندی میں مدد کر سکتے ہیں۔ تاہیتی کے جزائر ہر سیاح کے لیے کچھ خاص رکھتے ہیں – چینی جیسی شفاف سفید ریت کے ساحل، متنوع آبی حیات، اونچے نیچے پہاڑ اور رنگین تاریخ۔ چاہے آپ بورا بورا کے قریب کسی نجی جزیرے پر تفریح کرنا چاہتے ہوں یا آبی سطح پر واقع اپنے بنگلے پر کشتی کے ذریعے ناشتہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہیتی جنوبی بحر الکاہل کا مثالی جنت نظیر علاقہ ہے۔

تاہیتی کروز اینڈ وکیشن ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہتا ہے، اور آپ +1-800-704-2952 پر بذریعہ فون، http://www.tahiti-and-vacation.com پر درخواست بھیج کر یا تاہیتی کے دفتری اوقات میں ایجنٹ سے براہ راست چیٹنگ کر کے رابطہ کر سکتے ہیں۔

رابطہ: ہیرا کپور،

مارکیٹنگ مینیجر برائے تاہیتی کروز اینڈ وکیشن،

1-800-704-2952،

heera@mail.pf

ذریعہ: تاہیتی کروز اینڈ وکیشن