سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم نے ISO/IEC گائیڈ 65ایکریڈیشن حاصل کر لی

 

سان ڈیاگو، 21 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یہ ایکریڈیشن ایک پروڈکٹ سرٹیفکیشن باڈی کی حیثیت سے سی سی ایف کی تکنیکی موزونیت اور ایک معیار کی منتظمی  کے نظام کو چلانے کے عمل کو ظاہر کرتا ہے

امریکن ایسوسی ایشن فار لیبارٹری ایکریڈیشن (A2LA) نے سی سی ایف (CDMA Certification Forum) کو ISO/IEC گائیڈ 65 سے نواز دیا ہے جو تھرڈ-پارٹی سرٹیفکیشن باڈیز کے لیے ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کارکردگی معیار ہے۔ A2LA ایک غیر منافع بخش، غیر سرکاری، عوامی خدمت، رکنیت انجمن ہے جو لیبارٹری ایکریڈیشن اور لیبارٹری سے متعلقہ تربیت کے حوالے سے جامع خدمات فراہم کرتا ہے۔

ISO/IEC گائیڈ 65 ایکریڈیشن کسی سرٹیفکیشن باڈی کی کارکردگی کے تخمینے پر انحصار کرتا ہے جس میں طریقہ ہائے کار، عملے کی موزونیت اور رپورٹنگ شامل ہیں۔

ایکریڈیشن کے حصول کے لیے سی سی ایف نے ایک جامع تخمینہ کاری کا عمل مکمل کیا جس میں آزاد، غیر جانبدار تجزیے اور توثیقی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی موزونیت ظاہر کی۔

سی سی ایف کے صدر اور سی ای او تھام ایرکسن (Thom Erickson) نے کہا کہ “سی سی ایف کا ISO/IEC گائیڈ 65 ایکریڈیشن کا تعاقب اور اسے حاصل کرنا ایسا اعلیٰ توثیقی نمونہ فراہم کرنے کو یقینی بنانا ہے جو صنعت کے متعارف کردہ توثیقی عمل کے اعلیٰ معیارات کا حامل ہو۔”

گزشتہ کئی سالوں میں سی سی ایف سی ڈی ایم اے صنعت کو ایک ایسا توثیقی عمل فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا جو ایک شفاف اور مختصر و جامع عمل میں یکجا ہو، اور تمام سی ڈی ایم اے 2000 آلات کو اپنے متعلقہ عالمی صنعت کے معیارات کے مطابق آپریٹ کرنے کے لیے سند حاصل کرنے کو کم ترین کارکردگی، انٹرآپریبلٹی اور ہم آہنگی ٹیسٹنگ کو یقینی بنائے۔

سی سی ایف جلد سی سی ایف سرٹیفکیشن مارکیٹ تصدیق کے طور پر اپنے پہلے عالمی سی سی ایف سرٹیفکیشن عمل میں سی ڈی ایم اے آلات کے لیے CTIA سرٹیفکیشن عمل کو مکمل کرے گا۔ سی سی ایف دنیا بھر میں سی ڈی ایم اے وینڈرز اور آپریٹرز کی فراہمی کے لیے اپنے سی ڈی ایم اے آلات کی توثیقی ضروریات کی تکمیل کے لیے ایک بے مثال مقام کے ساتھ پروسسز کی تیاری جاری رکھے گا۔

سی سی ایف اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین پال ہمپٹن (Paul Hampton) کہتے ہیں کہ “ہمارا ہدف سی ڈی ایم اے صنعت کو ایک یکساں، آسان استعمال توثیقی نمونہ (ماڈل) فراہم کرنا ہے جو آلات کی ٹیسٹنگ پر صرف ہونے والے وقت اور پیسے کو کم کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ ISO/IEC گائیڈ 65 ایکریڈیشن کا حصول صنعت اور اپنے اراکین سے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔”

سی سی ایف موجودہ دور میں دستیاب سب سے جامع ٹیسٹ کوریج فراہم کرتا ہے۔

سی سی ایف کے بارے میں

سی سی ایف دنیا بھر کے سی ڈی ایم اے وینڈرز اور آپریٹرز کی شراکت ہے جو ایک عالمی آلات توثیقی عمل کو تیار کرتے اور قائم رکھتی ہے۔ سی سی ایف پروسس آلات کی فوری اور سستی سرٹیفکیشن کو ممکن بناتی ہے تاکہ وہ بین الاقوامی کارکردگی کی ضروریات پر پورا اتر سکیں۔ یہ پروسس مستقل انٹرآپریبلٹی، سگنلنگ پرفارمنس اور کارکردگی کے تجربات کے ذریعے معیار میں بہتری لاتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے سی سی ایف کی ویب سائٹ www.globalccf.org ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم

رابطہ: سینڈرائن میلفورٹ (Sandrine Melfort) برائے سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم،

+1-303-828-7232

s_melfort@globalccf.org