گڈنگ اینڈ کمپنی نے 2009ء پیبل بیچ نیلامی میں 50 ملین ڈالرز (1) سے زائد کی فروخت کا اعلان کر دیا

 

پیبل بیچ، کیلیفورنیا، 20 اگست/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

گڈنگ نے 129 کمیاب لاٹیں فروخت کیں جن میں 4 ملین ڈالرز سے زائد کی دو کاریں بھی شامل ہیں اور محض دو دن میں متعدد عالمی ریکارڈ حاصل کیے

پیبل بیچ کونکوغ دی ایلیغاں (Pebble Beach Concours d’Elegance) (ر) کے باضابطہ نیلام گھر گڈنگ اینڈ کمپنی (Gooding & Company)، نے اختتام ہفتہ کی نیلامی میں اپنی 129 لاٹیں فروخت کیں، جس میں فروخت کے ضمن میں 50 ملین ڈالرز سے زائد حاصل کیے گئے۔ مونٹیری میں برتر نیلام گھر کی حیثیت سے اپنی کامیاب موجودگی کے سلسلے کو جاری رکھنے والی گڈنگ اینڈ کمپنی دنیا بھر سے آنے والے نادر اشیاء جمع کرنے کے ہزاروں شوقین افراد کو گزشتہ ہفتے اکٹھا کیا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090819/LA63113)

مجموعی طور پر، نیلامی میں 50 ملین ڈالرز سے زائد کی رقم حاصل کی گئی جس میں 159 میں سے 129 لاٹیں فروخت کی گئیں۔ 9 کاریں ایک ملین ڈالر سے زائد کی رقم پر فروخت ہوئیں۔ اتوار کی شام کی پانچ سب سے اعلیٰ فروختوں میں 1962ء فیراری 250 GT SWB کیلیفورنیا اسپائیڈر قیمت 5،115،000، 1933ء الفا رومیو 8C 2300 ڈراپ ہیڈ کوپ قیمت 4،180،000 ڈالرز، 1935ء ڈوزنبرگ ماڈل SJ روڈسٹر قیمت 3،300،000، 1954ء فیراری 500 مونڈیال سیریز I قیمت 1،540،000 اور 1934ء مرسیڈیز بینز 380 اسپورٹ روڈسٹر قیمت 1،078،000 شامل تھیں۔

 نیلامی کے موقع پر موجود مہمانان گرامی نے بینٹلے موٹرز (Bentley Motors) کی ملسین (Mulsanne) کی “چیسس نمبر ون” کی 550،000 ڈالرز میں تاریخی فروخت بھی دیکھی جو نیا پرچم بردار گرینڈ ٹورر ماڈل ہے جسے کریو، انگلستان میں واقع بینٹلے کے صدر دفاتر میں تصور، تخلیق اور تیار کیا گیا۔

سنیچر کی سب سے بڑی فروخت 1958ء فیراری 250 GT LWB کیلیفورنیا اسپائیڈر تھی جسے 2،750،000 میں فروخت کیا گیا۔ شوقین افراد کے لیے خاص بات ایٹور بگیٹی (Ettore Bugatti) کی بگیٹی ٹائپ 57C اسپیشل کوپ کی فروخت تھی، جسے 1،375،000 ڈالرز کی قیمت پر نیا مالک ملا۔

متعدد عالمی ریکارڈز ٹوٹے – 1953ء آسٹن مارٹن DB 2/4 ڈراپ ہیڈ کوپ 1،650،000 ڈالرز، 1953ء جیگوار XK120 ایس ای روڈسٹر 192،500 اور 1938ء بوئیک لمیٹڈ سیریز 80 اوپیرا بروگھیم 506،000 ڈالرز میں فروخت ہوئیں۔

گڈنگ اینڈ کمپنی اپنی سالانہ اسکاٹسڈیل نیلامی سنیچر 23 جنوری 2010ء کو اسکاٹسڈیل، ایریزونا میں منعقد کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے دیکھئے www.Goodingco.com۔

گڈنگ اینڈ کمپنی کے بارے میں

گڈنگ اینڈ کمپنی

گڈنگ اینڈ کمپنی کاریں جمع کرنے والے شوقین افراد کی مارکیٹ کو بے مثال خدمات پیش کرتا ہے۔ اپنی گزشتہ چار نیلامیوں میں گڈنگ اینڈ کمپنی نے مجموعی طور پر 178 ملین ڈالرز سے زائد کی مشترکہ نیلامی کی، جن میں 55 گاڑیاں ایک ملین ڈالرز سے زائد اور تین گاڑیاں 3 ملین ڈالرز سے زائد میں فروخت ہوئیں۔

(1) قیمتیں امریکی ڈالرز میں ہیں، جن میں خریدار کا پریمیم بھی شامل ہے اور قریبی ترین رقم پر ہموار کیا گیا۔ گڈنگ اینڈ کمپنی ٹائپ کی کسی بھی غلطی یا بھول چوک کا ذمہ دار نہیں۔

 

ذریعہ: گڈنگ اینڈ کمپنی                       

رابطہ: کیٹی ہیلوِگ (Katie Hellwig) از برانڈسکیپ (Brandscape)،

+1-858-354-3692

Katie.hellwig@brandscape.com

برائے گڈنگ اینڈ کمپنی

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090819/LA63113