عالمی سطح پر وڈاسٹاک میوزک ایونٹ

 

نیویارک، 20 اگست/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

بلس بیوریجز (Bliss Beverages) عالمی موسیقی میلے کی میزبانی کرے گا

بلس بیوریجز کے سی ای او آرون فریزر (Aaron Fraser) نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں ثقافتی، نسلی، مذہبی اور سماجی برداشت کے فروغ کے لیے ایک عالمی موسیقی میلے (میوزک فیسٹیول) کی میزبانی کریں گے۔ یہ تقریب 14 اگست 2010ء کو، ووڈاسٹاک کی سالگرہ کے موقع پر، منعقد ہوگی اور سات روز تک جاری رہے گی۔

(لوگو:

 (http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090713/DC45202LOGO-b)

تقریب جسے “ایک دنیا، ایک موسیقی، ایک آواز” (One World, One Music, One Voice) کا نام دیا گیا ہے، برداشت کے فروغ کے سلسلے میں ایک عالمی مذاکرے کا آغاز ہوگا۔ ہمیں اس تقریب کے میزبان ملک کے لیے قومی اور عالمی سطح پر کئی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ ہم ریکارڈ لیبلز، موسیقاروں، تفریحی صنعت کے کلیدی عہدیداروں اور اسپانسر سے میدان میں آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دنیا بھر کے تمام ممالک  اور ہر نوع کی موسیقی پیش کی جائے گی۔ تقریب کے حوالے سے تازہ ترین معلومات ہمارے فیس بک صفحہ پر پیش کی جاتی رہیں گی جس کا عنوان ہے ” One World, One Music, One Voice”۔ میرے ذاتی فیس بک صفحہ کے ذریعے بھی مجھ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ ایک مفت تقریب ہے اور عطیات مندرجہ بالا مقاصد کے لیے کام کرنے والے کسی بھی غیر منافع بخش ادارے کو دیے جائیں گے۔

http://www.facebook.com/editapps.php?ref=mb#/group.php?gid=123246256015

http://www.facebook.com/editapps.php?ref=mb#/afraser1?ref=profile

نیویارک کی بلس بیوریجز کمپنی بہتر معیار کی ذائقہ دار آبی مصنوعات پیش کرتا ہے جو کسی بھی قسم کے مصنوعی ذائقے یا فروکٹوس اجزا کی زیادہ مقدار سے پاک ہوتی ہیں۔

ذریعہ: بلس بیوریجز (Bliss Beverages)

رابطہ: آرون فریزر (Aaron Fraser) برائے بلس بیوریجز

+1-718-453-7178،

+1-718-351-7343،

aaronfraser@verizon.net

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090713/DC45202LOGO-b