برلن میں 12 ویں IAAF ورلڈ چیمپین شپس میں بجلی ایک مرتبہ پھر کوند پڑی، بولٹ نے اپنا ہی قائم کردہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا

 

برلن، 17 اگست/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

جمیکا سے تعلق رکھنے والے تین مرتبہ کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ کھلاڑی اور پیوما (PUMA) ایتھلیٹ یوسین ‘لائٹننگ’ بولٹ (Usain ‘Lightning’ Bolt)نے اتوار کی شب اولمپک اسٹیڈیم ، برلن میں 100 میٹر کی دوڑ میں اپنا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی اور “دنیا کے تیز ترین آدمی” کی حیثیت سے اپنے اعزاز کو مستحکم کر لیا۔ واضح فیورٹ بولٹ اپنے تمام حریفوں سے آگے نکل گئے اور 100 میٹر دوڑ کو سب سے کم وقت، 9.58 سیکنڈز، میں مکمل کر لیا۔ انہوں نے اپنے حریفوں ٹائسن گے (Tyson Gay) اور اسافا پاول (Asafa Powell) پر واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 2008ء میں بیجنگ کے گرمائی اولمپک کھیلوں میں قائم کیا جانے والے 9.69 سیکنڈز کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔ جمیکا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اپنے خاص طور پر ڈیزائن شدہ تھیسیوس (Theseus) پرو اسپرنٹ اسپائیک  میں دوڑے جو پیوما یام (PUMA YAAM) کی بنیاد پر تیار کیا گیا، جسے اب دنیا کے تیز ترین جوتے ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

یہ دوڑ، جس کا بے حد انتظار کیا جا رہا تھا، بولٹ، امریکہ کے دفاعی عالمی چیمپین  ٹائسن گے اور ہم وطن جمیکا کے اسافا پاول کے درمیان قوت کا براہ راست مظاہرہ تھا۔ اس سخت مقابلے میں بولٹ ابتداء ہی سے برتری حاصل کیے رہے اور اختتام تک بھرپور قوت کے ساتھ دوڑتے رہے۔ اختتام پر شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔ فتح کے بعد میدان کے چکر لگانے کے دوران بولٹ نے رقص کے ذریعے اپنے پیروں کا مزید جادو جگایا۔ گے نے 9.71 سیکنڈز کے ساتھ دوسری جبکہ پاول نے 9.84 سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی لائن عبور کرنے کے بعد جذبات سے سرشار بولٹ نے کہا کہ “یہ وہ موقع ہے جس کے لیے وہ سال بھر مشق کرتے رہے۔ جوتوں نے مجھے آگے بڑھنے میں بھرپور مدد دی۔ مجھے دوڑ کے دوران زبردست مزا آیا۔ موسم میرے لیے ایک دم بہترین تھا۔ شائقین نے آج رات مجھے بھرپور توانائی دی۔ میں نے صرف اپنی توجہ کو مرکوز رکھا اور اطمینان کے ساتھ دوڑ میں حصہ لیا۔ یہ ‘گیم آن’ تھا!”

پیوما اے جی کے سی ای او اور چیئرمین یوخن زیٹز (Jochen Zeitz) نے کہا کہ “اس دوڑ کے حوالے سے عوامی جوش و خروش مثالی تھا اور مقابلہ بھی اتنا ہی سخت، جتنا ہوتا ہے۔ ہر کوئی اپنے کھیل کی معراج پر تھا۔ لیکن یوسین کا ٹریک پر بجلی کی طرح کوندنا اور 9.58 سیکنڈز میں ریس ختم کرنا، اپنا ہی ریکارڈ توڑنا ۔۔ یہ لمحہ تاریخ میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ یوسین اپنے بے مثال انداز میں رفتار و قوت کی حدوں کو چھو رہے ہیں۔ پیوما یام اسپائیک کی تخلیق میں کافی توانائی صرف کی گئی ہے جو انہوں نے ٹریک پر پہنا تھا۔ ہم نے ایک فاتح جوتے کے لیے واضح طور پر درست طریقہ حاصل کر لیا ہے۔ ہم یوسین کے اپنے پیوما خاندان کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں اور انہیں اول درجے پر آنے اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔”

پیوما یام اسپرنٹ اسپائیک جوتے، جنہوں نے انہیں فتح تک پہنچایا، پیوما کے ڈیزائنرز اور ٹیکنیشنز کی ٹیم نے تیار کیے تھے جس نے بولٹ کی برق رفتاری اور پیر کی ساخت پر تحقیق و معائنے اور اس کے ناپ کے ذریعے تیار کیے۔ اس معلومات اور جاری ٹریک-ٹیسٹنگ کے  ذریعے انہوں نے ایک مخصوص اسپرنٹ اسپائیک تیار کیے جو یوسین کے جسم کی مخصوص حرکیات سے بہترین مطابقت رکھتے ہیں۔ شوخ نارنجی رنگ کو اولمپک اسٹیڈیم کے معیاری نیلے ٹریک سے تقابل (کنٹراسٹ) کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ جوتا قوت، رفتار اور توازن فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔ اس جوتے کی قوت محرکہ یعنی “انجن” ایک کاربن پلیٹ ہے، جو رفتار اور قوت میں اضافہ کرتی ہے لیکن وزن نہیں ڈالتی۔ پیوما نے یوسین کے اِس ٹریک اسپائیک کا ایک ایتھلیٹک اور کم پروفائل کا ورژن تیار کیا ہے جسے ‘پیوما اسٹریٹ یام’ کا نام دیا گیا ہے جو رواں سال کے اواخر میں منتخب خوردہ فروشوں پر دستیاب ہوگا۔

برلن میں پیوما کی شائقین کے لیے خاص طور پر تیار کردہ شے “بولٹ آرمز” (Bolt Arms) کا افتتاح بھی کیا گیا جو بولٹ کے 2008ءبیجنگ اولمپکس کے مشہور زمانہ  “بجلی کی کوند” والے پوز کی تصویر کی حامل ہے۔ فوم آرمز کی وائرل وڈیوز www.pumarunning.com پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

23 اگست کو عالمی چیمپین شپ کے اختتام پر پیوما یام کا انعقاد کیا جائے گا جو دریائے اسپری کے کنارے ایک معروف کیریبین لاؤنج میں جمیکا کے موضوع پر ایک تقریب ہوگی جو بذریعہ ٹکٹ عوام کے لیے کھلی ہوگی۔ براہ راست موسیقی، کھانے پینے کی اشیاء اور کھلاڑیوں کی خصوصی آمد اس تقریب کو یادگار بنا دے گی۔ یام پارٹی کے موقع پر یوسین بولٹ 24اگست بروز پیر دوپہر 2 بجے برلن میں ٹاؤنٹزین سٹراس کے مقام پر واقع پیوما فلیگ شپ اسٹور کا مختصر دورہ کریں گے اور شائقین کو آٹوگرافس دیں کے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.pumarunning.com

پیوما

پیوما دنیا کی معروف اسپورٹ لائف اسٹائل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو جوتے، ملبوسات اور دیگر لوازمات ڈیزائن اور تیار کرتی ہے۔ یہ ادارہ ان طریقوں سے کام کرنے سے وابستہ ہے جو امن، تخلیق اور ماحول دوستی کے ذریعے دنیا کو کچھ دے اور کیے  گئے فیصلوں اور اٹھائے گئے اقدامات میں شفافیت، ایمانداری، حقیقت و تخلیق کی اقدار سے وابستہ رہے۔ پیوما کے کام کا آغاز کھیلوں اور اختتام فیشن پر ہوتا ہے۔کھیلوں کے حوالے سےاس کے کارکردگی اور طرزِ زندگی کے لیبلز میں فٹ بال، دوڑ، موٹر اسپورٹس، گالف اور کشتی رانی کے زمرے شامل ہیں۔ بلیک لیبل معروف ڈیزائنروں کے ساتھ تعاون پیش کرتا ہے جیسے الیگزینڈر میک کوئین (Alexander McQueen)، یاسوہیرو میہارا (Yasuhiro Mihara) اور سرجیو روسی (Sergio Rossi)۔پیوما گروپ PUMA، Tretorn اور Hussein Chalayan برانڈز کامالک ہے۔ 1948ء میں قائم ہونے والا یہ ادارہ 120 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات تقسیم کرتا ہے اور دنیا بھر میں اس کےملازمین کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہے۔ ادارے کے صدر دفاتر ہرزوگناریخ/جرمنی، بوسٹن، لندن اور ہانگ کانگ میں واقع ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.puma.com

ذریعہ: پیوما

رابطہ: سارا گوٹمین (Sara Gottman)، پیوما،

موبائل: +1-978-996-4441،

sara.gottman@puma.com

 

کلارا میٹیولی (Clara Mattioli)، پیوما،

موبائل: +49-151-551-15335

clara.mattioli@puma.com، یا

 

ویوین ریزرٹس (Vivienne Raesserts)، پیوما

موبائل: +49-170-5658-186،

vivienne.raesserts@puma.com