پیس مین فاؤنڈیشن کے بانی سر آئیون کی جانب سے ووڈ اسٹاک کی چالیسویں سالگرہ کارنگارنگ جشن ہمپٹن کاسل میں منعقدہوگا، جس میں فنڈریزنگ کی جائے گی۔

پیس مین فاؤنڈیشن کے بانی سر آئیون کی جانب سے ووڈ اسٹاک کی چالیسویں سالگرہ کارنگارنگ جشن  ہمپٹن کاسل میں منعقدہوگا، جس میں فنڈریزنگ کی جائے گی۔ 

نیویارک، 10 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

امن کے پیامبر اور موسیقار سر آئیون (Sir Ivan)، جنہوں نے جرائم کے خلاف جدوجہد اور بعد از حادثہ دباؤ کے مرض (Post Traumatic Stress Disorder) (PTSD) کے شکار افراد کی مدد کے لیے پیس مین فاؤنڈیشن (Peaceman Foundation) بنائی تھی ، نے آج اعلان کیا ہے کہ رواں سال فاؤنڈیشن کی واحد منافع بخش تقریب کاسل اسٹاک (CASTLESTOCK) ہوگی جو ووڈاسٹاک (Woodstock) کی 40 ویں سالگرہ کے  جشن پر منعقد ہوگی۔ یہ تقریب 22 اگست 2009ء بروز ہفتہ منعقد ہوگی ، جب ووڈاسٹاک کے قیام کو ٹھیک 40 سال گزر جائیں گے۔ کاسل اسٹاک ووڈاسٹاک کا ماحول و جذبہ پیدا کرے گا اور فاؤنڈیشن کے لیے رقوم جمع کرے گا۔ یہ فنڈ ریزنگ تقریب سر آئیون کے قلعہ میں منعقد ہوگی جو ایک صاف شفاف 5 ایکڑ رقبے پر پھیلے علاقے میں 15 ہزار مربع فٹ پر پھیلا 20 کمروں اور تین منزلوں کا ازمنہ وسطیٰ کے انداز کاایک قلعہ ہے۔

سر آئیون، جنہوں نے حال ہی میں 60  کی دہائی کی موسیقی سے متاثر اپنا پہلا البم ‘I Am Peaceman’ جاری کیا ہے، کاسل اسٹاک میں منتخب ٹکٹ یافتگان کے سامنے البم کے پہلے گانے ” Kumbaya – Give them Love” پر اپنی کارکردگی پیش کریں گے ۔ سر آئیون نے اپنی خاندانی تاریخ سے متاثر ہو کر پیس فاؤنڈیشن قائم کی۔ ان کے والد مرحوم سگی بی ولزگ (Siggi B. Wilzig) ہولوکاسٹ میں بچنے والے ایک شخص تھے جنہوں نے آشوٹز اور ماتھاسن کے عقوبت خانوں میں دو سال گزارے اور نازیوں کے ہاتھوں 59 رشتہ داروں کی ہلاکت کا غم سہا۔ مفلوک الحال سگی ولزگ نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے کئی ارب ڈالر کی بینکنگ ریاست بنائی۔ جناب ولزگ ایک عالمی سطح پر معروف انسان دوست شخصیت تھے جنہوں نے اس وقت کے صدر جمی کارٹر کے مطالبے پر جرسی شہر، نیو جرسی میں ولزگ ہسپتال قائم کیا، جناب ولزگ نے نوبل انعام یافتہ شخصیت ایلی ویزل (Elie Wiesel) کے ساتھ یو ایس ہولوکاسٹ میموریل کمیشن پر کام کیا۔

حالانکہ ولزگ زندگی پھر باضابطہ طور پر بعد از حادثہ دباؤ کے مرض کا شکار نہیں قرار پائے تاہم وہ اپنی پوری جوانی میں  قدیم علامات کا شکار رہے۔ یہی وجہ سر آئیون کی عراق/افغانستان جنگ میں حصہ لینے والے افراد کی حالت پر انتہائی تشویش کا باعث بنی۔ شعبہ امور بزرگان کے دماغی صحت کی خدمات کے سربراہ کے مطابق وہ فی ماہ ایک ہزار کے حساب سے خود کشی کی کوشش کر رہے ہیں، جن میں سے تقریباً 200 ان کوششوں میں کامیاب ہو کر خودکشی کر جاتے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ہولوکاسٹ میموریل میوزیم میں ایک ہولوکاسٹ منکر کی جانب سے حملے کی حالیہ کوشش نے سر آئیون کو ہلا کر رکھ دیا۔

“امن و موسیقی کے تین ایام” کے طور پر ووڈاسٹاک 15  سے 17 اگست 1969ء کو ووڈاسٹاک قصبے سے 45 میل دور بیتھل، نیویارک کے موجودہ معروف یسگورز فارم (Yasgur’s Farm) میں منایا جاتا تھا۔ ایک لاکھ 85 ہزار افراد کی ایک درمیانے درجے کی تقریب سمجھا جانے والا ووڈاسٹاک 5 لاکھ افراد کے شاندار موقع میں تبدیل ہوا جو جمی ہینڈرکس، جانس جوپلن، گریٹ فل ڈیڈ، جیفرسن ایئرپلین، جو کوکر، سانتانا، کروسبی، اسٹلز، نیش اینڈ ینگ اور دیگر عظیم فن کاروں کی کارکردگی دیکھتے تھے۔

تقریب کے لیے ٹکٹیں دو زمروں میں دستیاب ہیں: 250 ڈالر فی شخص برائے ایک اوپن بار اور وڈ اسٹاک ماحول از 10 بجے تا ایک بجے شب؛ اور 500 ڈآلر فی شخص برائے اوپن بار، بوفے عشائیہ اور سر آئیون کی گائیکی، 8 بجے شام سے ایک بجے شب۔

پیس مین فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش انجمن ہے جو ریاست نیویارک کے قوانین کے تحت منظم کی گئی ایک 501 (سی) (3) انجمن ہے۔ ٹکٹ کی آمدنی کا ایک حصہ خیراتی مقاصد کے لیے وقف ہے اور ممکن ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جتنی اجازت دی گئی ہے اتنا منہا بھی کر لیا جائے۔ ایک تحریری اقرار نامہ فراہم کیا جائے گا جو خیراتی چندے کی مقدار کو ظاہر کرے گا۔ پیس مین فاؤنڈیشن کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ کی نقل بھی درخواست پر وسٹا ٹیکس گروپ، 120 کولمبیا ٹرن پائیک، فلورہیم پارک، نیو جرسی 10932 یا نیویارک اسٹیٹ اٹارنی جرنل کے چیرٹیز بیورو، برائے توجہ: FOIL آفیسر، 120 براڈ وے، نیویارک، نیویارک 10271 سے حاصل کی جا سکتی  ہے۔

مستند نمائندگانِ ذرائع ابلاغ کو سر آئیون کے مہمانوں کی حیثیت سے پورے کاسل اسٹاک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، جس میں اعزازی پرتعیش ٹرانسپورٹیشن بھی شامل ہوگی جو مین ہٹن (مقام TBA) سے اٹھائے گی اور بعد ازاں رات کو واپس وہیں پہنچائے گی۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات، ٹرانسپورٹ کی ریزرویشن اور ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے Oui 2 تعلقات عامہ کے روب گولڈسٹون یا ڈیوڈ ولسن سے 212-541-5698  یا ای میل RSVPtosirivan@aol.comپر رابطہ کریں۔

ذریعہ: پیس مین فاؤنڈیشن

رابطہ: روب گولڈسٹون (Rob Goldstone) یا ڈیوڈ ولسن (David Wilson)،

دونوں برائے Oui 2 پبلک ریلیشنز

+1-212-541-5698

RSVPtosirivan@aol.com

برائے پیس مین فاؤنڈیشن