ٹرنیٹن (ٹ م) نے ایشیائی زبانوں میں خدمات متعارف کرا دیں

 

اوک لینڈ، کیلیفورنیا، 10 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ادارے نے چینی، جاپانی، کوریائی، تھائی اور بھاشا ملایو میں اصلیت کی جانچ اور گریڈمارک جاری کر دیے

اصلیت کی جانچ اور سرقے سے محفوظ بنانے کے لیے رہنما ادارے کی حیثیت رکھنے والے ٹرنیٹن (Turnitin) نے اپنی اعزاز یافتہ ٹرنیٹن اصلیت کی جانچ اور گریڈ مارک (ٹ م) خدمات کی چینی (روایتی)، چینی (سادہ)، جاپانی، کوریائی، تھائی اور بھاشا ملایو میں خدمات کی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ ادارہ ایشیا-پیسفک خطے میں سینکڑوں تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات کار کا حامل ہے۔ دنیا بھر میں ٹرنیٹن اور گریڈ مارک 109 سے زائد ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹرنیٹن کے موجد آئی پیراڈائمز (iParadigms) کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر جان بیری (John Barrie) پی ایچ ڈی نے کہا کہ “یہ ہماری اعزاز یافتہ خدمات کو دنیا بھر کے اداروں کے لیے دستیاب کرنے کی زبردست طلب کا جواب ہے۔ ایشیا بھر کے اداروں کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔”

مزید معلومات: http://turnitin.com

دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں یہاں رابطہ کر سکتی ہیں:

ہانگ کانگ اور مکاؤ، محترمہ روبین لولوک (Robyne Lovelock)،  robyne@aldis.com.au

تائیوان، جناب ہل چین (Mr. Hill Chen)، hill.chen@libraryforce.com

چین (عوامی جمہوریہ چین)، جناب ابسین سیو (Ibsen Siu)،ibsen@libraryforce.com

کوریا، محترمہ مونیکا سنگ (Monica Sung)، monica@shinwon.co.kr

جاپان، جناب کازوکی کاساما (Kazuki Kasama)، kazuki.k@ijapan-groupnet.jp

تھائی لینڈ، جناب بھاوت روانگ ینگ (Bhawat Ruangying)، pootorn@book.co.th

ملائیشیا، جناب ڈینیل چو(Daniel Choo)، daniel@apexknowledge.com.my

ایشیا کے دیگر ممالک، ای میل turnitin_sales@igroupnet.com

آئی پیراڈائمز ایل ایل سی کے بارے میں

ٹرنیٹن آئی پیراڈائمز ایل ایل سی (iParadigms LLC) کی ایک خدمت ہے، جو متنی حقوق دانش کی حفاظت کا معروف ادارہ اور متعاون، آن لائن تعلیمی مدد کے لیے ویب کی بنیاد پر خدمات کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ ادارہ تدریس و تعلیم میں بہترین رواج کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا ہراول دستہ ہے کیونکہ یہ دیگر لوگوں کے متنی (Textual)مواد کے استعمال سے متعلق ہے۔

آئی گروپ کے بارے میں

بیس سے زائد سالوں سے آئی گروپ (iGroup) اور اس کے ماتحت ادارے ایشیا کے دانشوروں، طلباء، معالجین، کاروباری شخصیات اور تحقیقی سائنسدانوں کو ان کی میزوں پر تحقیقی معلومات پیش کرنے کے لیے ناشرین اور کتب خانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ آئی گروپ متعدد اداروں پر مشتمل ہے جو ایشیا-پیسفک انفارمیشن انڈسٹری میں معروف حیثیت رکھتے ہیں۔

آلڈس کے بارے میں

کتب خانے اور معلومات کے شعبے میں پچیس سے زائد سالوں کا تجربہ رکھنے والا معلوماتی ماہرین کا گروپ آلڈس (ALDIS) آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ایشیا کے مختلف حصوں میں ٹرنیٹن اور گریڈمارک کی نمائندگی کرتا ہے۔

ذریعہ:ٹرنیٹن

رابطہ: لم چنگ (Lim Ching)

پروڈکٹ مینیجر برائے آئی گروپ (ایشیا پیسفک) لمیٹڈ

+65-6745-5581

limching@igroupnet.com

یا روبین لولوک (Robyne Lovelock)

مینیجنگ ڈائریکٹر برائے آلڈس ایسوسی ایٹس پرائیوٹ لمیٹڈ

+61-(0)3-9502-0347

robyne@aldis.com.au

 

یا کیٹی پوویسل (Katie Povejsil)

وی پی مارکیٹنگ برائے آئی پیراڈائمز ایل ایل سی

+1-510-287-9720، ایکسٹینشن 287

kpovejsil@iparadigms.com

برائے ٹرنیٹن