بلومبرگ ٹی وی، ریڈیو، ویب، موبائل کے ذریعے ‘چارلی روز’ عالمی سطح پر نشر کیا جائے گا

 

نیویارک، 6 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

انتہائی تعریف و توصیف سمیٹنے والا مذاکرے کا جامع شبانہ پروگرام ‘چارلی روز’ (CHARLIE ROSE) ستمبر سے بلومبرگ کے ملٹی میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر کے سامعین تک پہنچے گا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090806/NY57886)

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 220 سے زائد عوامی نشریاتی خدماتی (پبلک براڈکاسٹنگ سروس) (PBS) چینلوں پر نشر ہونے والا چارلی روز ایمی (ر) ایوارڈ یافتہ بلومبرگ ٹیلی وژن (ر) نیٹ ورک پر ہر روز بین الاقوامی ایڈیشن نشر کرے گا۔ پیر سے کر جمعہ تک ہر شام دنیا بھر کے سامعین و ناظرین گزشتہ رات کے چارلی روز کے خصوصی ایڈیشن کو ملاحظہ کر سکیں گے، جس میں اضافی فوٹیج، تبصرہ اور توضیحی مواد شامل ہوسکتا ہے۔ عالمی بلومبرگ ریڈیو (ر) سروس ہر رات پروگرام نشر کرے گا اور بلومبرگ ڈاٹ کام (ر) ویب سائٹ اور بلومبرگ موبائل ایپلی کیشنز پروگرام کی کلپس اور پروگرام کے مواد کے روابط فراہم کریں گی۔

میزبان چارلی روز کہتے ہیں کہ “گزشتہ 18 سالوں سے ہمارا پروگرام انسانی شوق تجسس کی رنگارنگیوں پر اچھی گفتگو کے خیال سے وابستہ ہے۔ اب ہم اسے ایک حقیقی عالمی مذاکرے میں تبدیل کر رہے ہیں۔ اس راستے میں تیرہ/ ڈبلیو نیٹ (WNET)، پی بی ایس، چارلی روز ڈاٹ کام، بلوم برگ، مددگار مصنفین اور وابستہ عملہ ہمیں حقیقی عالمی مذاکرے تک رسائی کی سہولت دے گا جو ظاہر کرے گا کہ ہم کیا ہیں اور ہم کہاں ہیں۔ بلومبرگ ٹیلی وژن کے ساتھ نئی شراکت نئے سامعین کے روبرو خیالات، عمل اور ہمیں منزل تک پہنچانے والے افراد کو متعارف کرانے کا ایک بے مثال اور بھرپور موقع ہے۔ میں اس سے زیادہ شکر گزار اور خوش نہیں ہو سکتا۔”

بلومبرگ میں ملٹی میڈیا کے سی ای او اینڈی لیک (Andy Lack) کہتے ہیں کہ “چارلی ٹیلی وژن بزنس کی ایک نادر شخصیت ہیں۔ وہ ایک غیر معمولی انٹرویور اور زبردست صحافی ہیں، اور ان کا پروگرام فکری شخصیات اور امریکہ کے با اثر ترین سامعین و ناظرین کے لیے ‘لازمی دیکھا جانے والا’ پروگرام ہے۔”

لیک نے مزید کہا کہ “اب چارلی کا شبانہ پروگرام ایک عالمی برانڈ بننے جا رہا ہے۔”

چارلی روز انتہائی دلچسپ اور بصیرت شعار سیاست دانوں، سائنسدانوں، کاروباری شخصیات، مصنفین، اداکاروں اور کھلاڑیوں کو روبرو گفتگو اور گول میز مذاکرات کے لیے جمع کرتے ہیں۔ یہ پروگرام نیویارک شہر میں بلومبرگ ایل پی کے صدر دفاتر میں پیش اور ٹیپ کیا جاتا ہے۔ بلومبرگ کے ملٹی میڈیا پلیٹ فارم سے دوبارہ نشر کرنے کے ذریعے یہ مواد دنیا بھر میں 200 ملین سے زائد ناظرین اور سامعین تک پہنچے گا۔

1994ء میں پہلی بار نشر ہونے سے اب تک 24گھنٹے چلنے والا بلومبرگ ٹیلی وژن نیٹ ورک اپنے کاروباری فیصلہ سازوں پر مشتمل ناظرین و سامعین کو اعلیٰ معیار کی کاروباری خبریں اور تازہ ترین مالیاتی معلومات فراہم کرتا ہے۔

بلومبرگ میڈیا سروسز کے بارے میں

بلومبرگ کی ملٹی میڈیا سروسز 68 ممالک میں 145 دفاتر میں 2200 خبری ماہرین کے ساتھ دنیا بھر کا احاطہ کرتی ہیں۔ بلومبرگ نیوز (ر) کا مواد بلومبرگ پروفیشنل (ر) سروس میں شامل کیا جاتا ہے اور 400 سے زائد شریک خبری اشاعتوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ بلومبرگ ریڈیو (ر) سروس XM، سیریئس (Sirius) اور ورلڈاسپیس (WorldSpace) سیٹلائٹ ریڈیو کے ذریعے دنیا بھر میں اور WBBR 1130AM کے ذریعے نیویارک میں نشر کی جاتی ہے۔ اعزاز یافتہ ماہانہ بلومبرگ مارکیٹس (ر) میگزین، بلوم برگ ڈاٹ کام(ر) مالیاتی خبروں اور معلومات کی ویب سائٹ اور بلوم برگ پریس (ر) کتابیں سرمایہ کاروں کے لیے خبریں اور عمیق تجزیے فراہم کرتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.bloomberg.com

بلومبرگ کے بارے میں

بلومبرگ اہم معلومات اور ٹولز کا ذریعہ ہے جسے تجزیے کے لیے ضرورت کے مطابق تبدیل و استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلومبرگ پروفیشنل (ر) سروس اور بلومبرگ کی میڈیا سروسز ڈیٹا، خبریں اور اعداد و شمار فراہم کرتی ہیں جو شفافیت تخلیق کرتی ہیں اور صارفین کو سہولت دیتی ہیں کہ وہ معلومات کو کامیابی میں بدل سکے۔

بلومبرگ پروفیشنل سروس اور ڈیٹا مصنوعات بلومبرگ فنانس ایل پی (BFLP) کی ملکیت ہیں اور وہی انہیں تقسیم کرتا ہے، علاوہ بلومبرگ ایل پی اور اس کے ماتحت اداروں (BLP) کی ارجنٹائن، برمودا، چین، ہندوستان، جاپان اور کوریا میں تقسیم کی جانے والی مصنوعات کے۔ بی ایف ایل پی بلومبرگ مارکیٹس میگزین کا مالک ہے اور اسے تقسیم کرتا ہے۔ بی ایل پی، بی ایف ایل پی کو عالمی مارکیٹنگ اور آپریشنل سپورٹ اور سروسز فراہم کرتا ہے۔ بلومبرگ ٹریڈبک ایل ایل سی اور اس کے ماتحت اداروں کی جانب سے بلومبرگ ٹریڈبک تقسیم کی جاتی ہے۔ بلومبرگ ٹیلی وژن، بلومبرگ ریڈیو، بلومبرگ ویب سائٹ اور بلومبرگ پریس کی مالک بی ایل پی ہے اور وہی انہیں تقسیم کرتی ہے۔

بلومبرگ، بلومبرگ پروفیشنل، بلومبرگ مارکیٹس، بلومبرگ نیوز، بلومبرگ اینی ویئر، بلومبرگ ٹریڈبک، بلومبرگ بونڈٹریڈر، بلومبرگ ٹیلی وژن، بلومبرگ ریڈیو، بلومبرگ پریس اور بلومبرگ ڈاٹ کام ایک ڈیلاویئر محدود شراکتی ادارے بلومبرگ فنانس ایل پی اور اس کے ماتحت اداروں کے تجارتی نشان اور خدمات ہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔

ذریعہ: بلوم برگ

رابطہ: ہیڈی ٹان (Heidi Tan)

بلومبرگ ایل پی

+1-212-617-5375

htan14@bloomberg.net

 

ویب سائٹ: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/2009